Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحوم 2:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 چاندی لُوٹو! سونا لُوٹو! مال کی کویٔی اِنتہا نہیں، خزانوں میں دولت کثرت سے ہے!

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 چاندی لُوٹو! سونا لُوٹو! کیونکہ مال کی کُچھ اِنتہا نہیں۔ سب نفِیس چِیزیں کثرت سے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 आओ, नीनवा की चाँदी लूट लो, उसका सोना छीन लो! क्योंकि ज़ख़ीरे की इंतहा नहीं, उसके ख़ज़ानों की दौलत लामहदूद है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 آؤ، نینوہ کی چاندی لُوٹ لو، اُس کا سونا چھین لو! کیونکہ ذخیرے کی انتہا نہیں، اُس کے خزانوں کی دولت لامحدود ہے۔

باب دیکھیں کاپی




نحوم 2:9
12 حوالہ جات  

وہ اُن کے معبُود کے بُتوں، اُن کی ڈھالی ہُوئی مورتوں اَور اُن کی چاندی اَور سونے کی قیمتی اَشیا بھی چھین کر مِصر لے جائے گا۔ چند سال تک وہ شمال کے بادشاہ سے دست بردار رہے گا۔


وہ تیری دولت اَور تیرا تجارتی اَسباب لُوٹ لیں گے اَور تیری شہرپناہ توڑ ڈالیں گے اَور تیرے خُوبصورت مکانات ڈھا دیں گے اَور تیرے پتّھر، لکڑی اَور مٹّی کو سمُندر میں پھینک دیں گے۔


بابیل کے خِلاف غارت گر آ جائے گا؛ اُس کے جنگجو فَوجی گِرفتار ہوں گے، اَور اُن کی کمانیں توڑ دی جایٔیں گی۔ کیونکہ یَاہوِہ اِنتقام لینے والے خُدا ہیں؛ وہ پُورا پُورا بدلہ لیں گے۔


اَے چرواہوں روؤ اَور ماتم کرو؛ اَے گلّہ کے سربراہوں، گَرد میں لیٹ جاؤ۔ کیونکہ تمہارے قتل کا وقت آ گیا ہے؛ تُم گروگے اَور مٹّی کے ایک نفیس برتن کی طرح چَکنا چُور ہو جاؤگے۔


اَے قومو، تمہارا لُوٹ کا مال اُسی طرح بٹورا جائے گا جَیسے چُھوٹی ٹِڈّیاں جمع کرتی ہیں؛ ٹِڈّیوں کے جھُنڈ کی طرح لوگ اُس پر ٹوٹ پڑیں گے۔


اَور موسمِ بہار میں اُسے نبوکدنضرؔ بادشاہ کے حُکم سے بابیل لایا گیا اَور اُس کے ساتھ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے قیمتی ظروف بھی بابیل لایٔے گیٔے۔ اَور اُس نے یہُویاکینؔ کے چچا صِدقیاہؔ کو مُلکِ یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ پر بطور بادشاہ مُقرّر کیا۔


اَے تباہ گِر، تُجھ پر افسوس، تُو جو تباہ نہیں کیا گیا! افسوس تُجھ پر اَے دغاباز، تُم جنہیں دھوکا نہیں دیا گیا! جَب تُم تباہ کرنا بند کر چُکے گا، تَب تُجھے تباہ کیا جائے گا؛ جَب تُم دغابازی کرنا بند کر چُکے گا، تَب تُجھ سے دغابازی کی جائے گی۔


جو سونے، چاندی، جواہر، موتیوں اَور مہین کتانی، اَرغوانی، ریشمی اَور قِرمزی رنگ کے کپڑے، ہر طرح کی خُوشبودار لکڑیاں، ہاتھی دانت کی بنی ہُوئی چیزیں، اَور نہایت بیش قیمتی لکڑی، پیتل، لوہے اَور سنگِ مرمر کی قِسم قِسم کی چیزیں،


اَور چِلّاکر کہیں گے، ” ’افسوس، افسوس، وہ عظیم شہر، جو مہین کتانی، اَرغوانی اَور قِرمزی کپڑے پہنے ہویٔے تھا، اَور سونے، جواہر اَور موتیوں سے آراستہ تھا!


میں کیا دیکھ رہا ہُوں؟ وہ گھبرائے ہُوئے نظر آتے ہیں، اَور پیچھے ہٹ رہے ہیں، اُن کے جنگجو فَوجی ہار گیٔے ہیں۔ اَور بغیر پیچھے مُڑے تیزی سے فرار ہو رہے ہیں، ہر طرف خوف چھایا ہُواہے،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


تمہارے مُحافظ ٹِڈّیوں کے غول کی مانند ہیں، تمہارے سردار ٹِڈّیوں کے غول کی طرح ہیں جِس کی ٹِڈّیاں سردی کے دِن دیوار کے شگافوں میں پناہ لیتی ہیں۔ لیکن سُورج نکلتے ہی اُڑ جاتی ہیں، کویٔی نہیں جانتا کہاں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات