Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحوم 2:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 راستوں پر رتھ تیزی سے دَوڑ رہے ہیں، وہ چَوک کے میدان میں اِدھر سے اُدھر دَوڑ رہے ہیں۔ وہ مشعلوں کی مانند دِکھائی دیتے ہیں؛ وہ بجلی کی مانند کوند رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 رتھ سڑکوں پر تُندی سے دَوڑتے اور مَیدان میں بے تحاشا جاتے ہیں۔ وہ مشعلوں کی مانِند چمکتے اور بِجلی کی طرح کَوندتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 अब रथ गलियों में से अंधा-धुंध गुज़र रहे हैं। चौकों में वह इधर-उधर भाग रहे हैं। यों लग रहा है कि भड़कती मशालें या बादल की बिजलियाँ इधर-उधर चमक रही हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اب رتھ گلیوں میں سے اندھا دُھند گزر رہے ہیں۔ چوکوں میں وہ اِدھر اُدھر بھاگ رہے ہیں۔ یوں لگ رہا ہے کہ بھڑکتی مشعلیں یا بادل کی بجلیاں اِدھر اُدھر چمک رہی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




نحوم 2:4
10 حوالہ جات  

دیکھو، وہ بادلوں کی طرح بڑھ رہاہے، اَور اُس کے رتھ گِردباد کی مانند آ رہے ہیں، اَور اُس کے گھوڑوں کی رفتار عُقابوں سے بھی زِیادہ ہے۔ ہم پر ہائے! ہم تباہ ہو گئے ہیں!


اُس کے گھوڑے اِس قدر کثیر التعداد ہوں گے کہ اُن کی اُڑائی ہویٔی گَرد سے تُو ڈھک جائے گی۔ جَب وہ تیرے پھاٹکوں میں سے اُس طرح داخل ہوگا جَیسے لوگ ٹوٹی ہویٔی دیواروں میں سے شہر میں گھُس آتے ہیں۔ تَب جنگی گھوڑوں، گاڑیوں اَور رتھوں کے شور سے تیری شہرپناہ لرز جائے گی۔


دیکھو، یَاہوِہ آگ کے ساتھ آ رہے ہیں، اَور اُن کے رتھ آندھی کی مانند ہیں؛ جِس سے وہ اَپنے قہر کو جوش کے ساتھ، اَور اَپنی تنبیہ کو آگ کے شُعلوں کے ساتھ ظاہر کرےگا۔


”آخِری وقت میں جُنوب کا بادشاہ اُسے جنگ میں مشغُول کرےگا اَور شمال کا بادشاہ بھی رتھوں، گُھڑسواروں اَور بڑے جنگی بحری بیڑے سمیت اُس پر ٹوٹ پڑےگا۔ وہ بہت سے ممالک پر حملہ آور ہوگا اَور سیلاب کی مانند اُس کی سرزمین میں سے گزرے گا۔


تُم نے اَپنے قاصِدوں کے ذریعہ یَاہوِہ کی بےحُرمتی کی ہے۔ تُم نے ڈینگ ماری، ’میں اَپنے کثیر رتھوں کے ساتھ پہاڑوں کی چوٹیوں پر، بَلکہ لبانونؔ کی آخِری سرحدوں تک چڑھ آیا ہُوں۔ مَیں نے سَب سے اُونچے دیودار کے درخت کاٹ ڈالے ہیں، اَور اُس کے عُمدہ صنوبر کو بھی۔ میں اُس کے نہایت ہی دُور دراز کے مقاموں میں داخل ہو چُکا ہُوں، ہاں اُس کے گھنے جنگلوں میں بھی۔


اَے گھوڑوں، تیز رفتار سے آگے بڑھو! اَے رتھ بانوں، تیزی سے ہانکو! اَے کُوشؔ اَور فُوطؔ کے سِپر برداروں، اَے لیدیا کے ماہر تیر اَندازوں، آگے بڑھو۔


وہ اسلحہ جنگ، رتھوں اَور گاڑیوں اَور لوگوں کا ہُجوم لے کر تُجھ پر حملہ کریں گے اَور بڑی اَور چُھوٹی سِپر لے کر اَور خُود پہن کر ہر طرف سے تیرے مقابل صف آرا ہوں گے۔ مَیں تُجھے سزا کے لیٔے اُن کے حوالہ کروں گا اَور وہ تُجھے اَپنے آئین کے مُطابق سزا دیں گے۔


”کیونکہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: دیکھ میں شمال سے صُورؔ کے خِلاف بادشاہوں کے بادشاہ، شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کو گھوڑوں، رتھوں، گُھڑسواروں اَور ایک ایک بڑی فَوج کے ساتھ آ رہا ہُوں۔


جَب برف باری ہوتی ہے تَب اُسے اَپنے گھر بار کے لیٔے خوف نہیں ہوتا؛ کیونکہ وہ سَب بالوں کے سُرخ لباس پہنے ہُوئے ہوتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات