Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحوم 2:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 یَاہوِہ یعقوب کی ساری شان و شوکت کو، اِسرائیل کی شان کی مانند بحال کرےگا، اگرچہ غارت کرنے والوں نے اُنہیں غارت کر دیا ہے اَور اُن کے تاک کی شاخوں کو اُجاڑ دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 کیونکہ خُداوند یعقُوب کی رَونق کو اِسرائیل کی رَونق کی مانِند پِھر بحال کرے گا اگرچہ غارت گروں نے اُن کو غارت کِیا ہے اور اُن کی تاک کی شاخیں توڑ ڈالی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 गो याक़ूब तबाह और उसके अंगूरों के बाग़ नाबूद हो गए हैं, लेकिन अब रब इसराईल की शानो-शौकत बहाल करेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 گو یعقوب تباہ اور اُس کے انگوروں کے باغ نابود ہو گئے ہیں، لیکن اب رب اسرائیل کی شان و شوکت بحال کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی




نحوم 2:2
14 حوالہ جات  

تَب یروشلیمؔ شہر اُن بدیوں پرجو میرے خِلاف کی گئیں شرمندہ نہ ہوگا، کیونکہ مَیں اُس شہر سے متکبّر لوگوں کو نکال دُوں گا۔ پھر مغروُر لوگ میرے پاک پہاڑ پر یروشلیمؔ میں باقی نہ رہیں گے۔


اَور وہ پھر اَپنے آپ کو بُتوں اَور بے جان شَبیہوں یا اَپنی کسی خطا سے ناپاک نہ کریں گے کیونکہ مَیں اُنہیں اُن کی تمام گُناہ آلُودہ برگشتگی سے بچا لُوں گا اَور مَیں اُنہیں پاک کروں گا۔ وہ میرے لوگ ہوں گے اَور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا۔


”حالانکہ تُجھے ترک کیا گیا اَور تُجھ سے نفرت کی گئی، یہاں تک کہ کویٔی تُجھ میں سے ہوکر گزرتا بھی نہ تھا، اِس لیٔے مَیں تُجھے ہمیشہ کے لیٔے مایہ ناز اَور تمام نَسلوں کے لیٔے شادمانی کا باعث بنا دُوں گا۔


اِسرائیل ایک لہلہاتی ہُوئی انگور کی بیل تھا؛ جِس میں کثرت سے پھل لگے جوں جوں اُس کا پھل بڑھتا گیا، اُس نے زِیادہ مذبحے تعمیر کئے؛ جوں جوں اُس کی زمین سدھرتی گئی، اُسی قدر وہ مُقدّس سُتون آراستہ کرتا گیا۔


اگر انگور توڑنے والے تمہارے پاس آتے، تو کیا وہ کچھ انگور چھوڑ نہ جاتے؟ اگر رات کو چور آ جایٔیں، تو کیا وہ جِتنا چاہتے اُتنا مال لَوٹ کر نہ لے جائیں گے؟


قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: دیکھو، مَیں اِس شہر پرجو میرے نام سے جانا جاتا ہے، آفت لانا شروع کر رہا ہُوں۔ تَب کیا تُم واقعی سزا سے بچ نکلوگے؟ تُم بے سزا نہ چھُوٹو گے کیونکہ مَیں دُنیا کے تمام لوگوں پر تلوار کو طلب کر رہا ہُوں۔‘


اُنہُوں نے ہمارے لیٔے ہماری مِیراث چُن لی، جو اُس کے عزیز یعقوب کے لیٔے فخر کا باعث ہے۔


”مُوآب اَپنی جَوانی ہی سے سکون سے رہاہے، گویا مَے اَپنی تلچھٹ پر ٹھہر گئی ہو، جو ایک برتن سے دُوسرے برتن میں نہ اُنڈیلی گئی ہو۔ اَورجو کبھی جَلاوطن نہیں ہُوا۔ اِس لیٔے اُس کا ذائقہ اُسی میں قائِم ہے، اَور اُس کی مہک نہیں بدلی۔


اَور اُن سے کہہ، یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: میں اِسرائیلیوں کو اُن قوموں میں سے نکال لُوں گا جہاں وہ گیٔے ہیں۔ میں اُنہیں ہر طرف سے جمع کرکے اُن کو اَپنے مُلک میں واپس لاؤں گا۔


وہ خالی ہے، لُوٹ لیا گیا ہے، ویران ہے! دِل پگھل جاتے ہیں، گھُٹنے لڑکھڑاتے ہیں، جِسم کانپتے ہیں، ہر چہرہ زرد ہو جاتا ہے۔


محاصرے کے لیٔے پانی بھر لے، اَپنے قلعوں کو مضبُوط کر! مٹّی تیّار کر، روند کر مَسالہ بنا، اینٹ کے سانچے کی مرمّت کر!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات