Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحوم 2:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 شیرببر اَپنے بچّوں کے لیٔے بہت شِکار مارتا تھا، اَور اَپنی شیرنی کے لیٔے شِکار کا گلا گھونٹتا تھا، اَور اَپنی ماندوں کو شِکار سے، اَور غاروں کو پھاڑے ہوئے جانوروں سے بھر دیتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 شیرِ بَبر اپنے بچّوں کی خُوراک کے لِئے پھاڑتا تھا اور اپنی شیرنِیوں کے لِئے گلا گھونٹتا تھا اور اپنی ماندوں کو شِکار سے اور غاروں کو پھاڑے ہُوؤں سے بھرتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 उस वक़्त शेर अपने बच्चों के लिए बहुत कुछ फाड़ लेता और अपनी शेरनियों के लिए भी गला घूँटकर मार डालता था। उस की माँदें और छुपने की जगहें फाड़े हुए शिकार से भरी रहती थीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 اُس وقت شیر اپنے بچوں کے لئے بہت کچھ پھاڑ لیتا اور اپنی شیرنیوں کے لئے بھی گلا گھونٹ کر مار ڈالتا تھا۔ اُس کی ماندیں اور چھپنے کی جگہیں پھاڑے ہوئے شکار سے بھری رہتی تھیں۔

باب دیکھیں کاپی




نحوم 2:12
7 حوالہ جات  

”صِیّونؔ کے باشِندے کہیں گے، شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ نے ہمیں کھا لیا ہے، اُس نے ہمیں کُچل دیا ہے، اَور ہمیں خالی صُراحی کی مانند کر دیا۔ اَژدہا کی مانند اُس نے ہمیں نگل لیا ہماری لذیذ غِذا سے اَپنا پیٹ بھر لیا، اَور پھر ہمیں ہمارے مُلک سے بے دخل کر دیا۔


وہ اُس شیر کی مانند ہیں جو اَپنے شِکار کے لیٔے بھُوکا ہو، کسی بڑے شیرببر کی مانند جو گھات لگائے پوشیدہ جگہ میں بیٹھا رہتاہے۔


یہ لوگ شیرنی کی مانند اُٹھتے ہیں، اَور اَپنے آپ کو اُس شیر کی مانند تن کر کھڑا رکھتے ہیں جو اُس وقت تک نہیں سُستاتا جَب تک کہ اَپنا شِکار نہ کھالے اَور اَپنے مقتولوں کا خُون نہ پی لے۔“


حُوشائی نے مزید کہا کہ آپ اَپنے باپ کو اَور اُن کے آدمیوں کو جانتے ہیں کہ وہ جنگجو ہیں اَور اَیسی جنگلی ریچھنی کی طرح جھلّائے ہُوئے ہیں جِس کے بچّے اُس سے چھین لیٔے گیٔے ہُوں۔ علاوہ ازیں آپ کے باپ ایک تجربہ کار جنگی مَرد ہیں۔ وہ رات کے وقت فَوجیوں کے ساتھ نہیں ٹھہریں گے۔


اَب شیر کی ماند کہاں ہے، وہ جگہ جہاں وہ اَپنے بچّوں کو خُوراک کھِلاتے تھے، شیر، شیرنی اَور اُن کے بچّے کہاں گیٔے، جہاں وہ بے خوف پھرا کرتے تھے؟


قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”مَیں تیرا مُخالف ہُوں، مَیں تمہارے رتھوں کو دُھواں بنا دُوں گا، اَور تلوار تمہارے جَوان شیروں کو نگل جائے گی۔ میں زمین پر تمہارے لیٔے کویٔی شِکار نہیں چھوڑوں گا۔ تمہارے قاصِدوں کی آوازیں، پھر کبھی سُنایٔی نہ دیں گی۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات