نحوم 2:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ11 اَب شیر کی ماند کہاں ہے، وہ جگہ جہاں وہ اَپنے بچّوں کو خُوراک کھِلاتے تھے، شیر، شیرنی اَور اُن کے بچّے کہاں گیٔے، جہاں وہ بے خوف پھرا کرتے تھے؟ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس11 شیروں کی ماند اور جوان بَبروں کی کھانے کی جگہ کہاں ہے جِس میں شیرِ بَبر اور شیرنی اور اُن کے بچّے بے خَوف پِھرتے تھے؟ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस11 अब नीनवा बेटी की क्या हैसियत रही? पहले वह शेरबबर की माँद थी, ऐसी जगह जहाँ जवान शेरों को गोश्त खिलाया जाता, जहाँ शेर और शेरनी अपने बच्चों समेत टहलते थे। कोई उन्हें डराकर भगा नहीं सकता था। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن11 اب نینوہ بیٹی کی کیا حیثیت رہی؟ پہلے وہ شیرببر کی ماند تھی، ایسی جگہ جہاں جوان شیروں کو گوشت کھلایا جاتا، جہاں شیر اور شیرنی اپنے بچوں سمیت ٹہلتے تھے۔ کوئی اُنہیں ڈرا کر بھگا نہیں سکتا تھا۔ باب دیکھیں |
دیکھو، وہ یردنؔ کے گھنے جنگلوں میں سے شیر کی مانند نکل کر سرسبز چراگاہوں پر حملہ کرےگا، اَور مَیں اِدُوم کو پل بھر میں اُس کے مُلک سے بے دخل کر دُوں گا۔ وہ کون برگُزیدہ شخص ہے جسے مَیں اِدُوم پر سردار مُقرّر کروں گا؟ کیونکہ مُجھ سا کون ہے اَور کون مُجھ پر مُقدّمہ چلا سَکتا ہے؟ اَور کون سا چرواہا میرے مقابل کھڑا ہو سَکتا ہے؟“
پھر یَاہوِہ نے مُجھ سے یُوں فرمایا: ”جِس طرح شیرببر ہاں جَوان شیرببر اَپنے شِکار پر غرّاتے ہے اَور حالانکہ بہت سے چرواہے اُس کا مُقابلہ کرنے کے لیٔے اِکٹھّے کر لیٔے جایٔیں، تو بھی وہ اُن کی للکار سے نہ ڈرے گا نہ اُن کے شور و غُل سے پریشان ہوگا اِسی طرح قادرمُطلق یَاہوِہ کوہِ صِیّونؔ اَور اُس کی پہاڑیوں پر لڑنے کے لیٔے اُترے گا۔
”اَے آدمؔ زاد، شاہِ مِصر فَرعوہؔ کا نوحہ تیّار کر اَور اُس سے کہہ: ” ’تُو مُختلف قوموں کے درمیان شیرببر کی مانند گردانا جاتا ہے، لیکن تُو محض سمُندر میں کے گھڑیال کی مانند ہے، جو اَپنی دریاؤں میں غوطے مارتا ہے اَور اُن کے پانی کو پاؤں سے متحّرک کرکے اُن میں جھاگ پیدا کرتا ہے اَور اُن کی دریاؤں کو گدلا کر دیتاہے۔