Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحوم 2:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 وہ خالی ہے، لُوٹ لیا گیا ہے، ویران ہے! دِل پگھل جاتے ہیں، گھُٹنے لڑکھڑاتے ہیں، جِسم کانپتے ہیں، ہر چہرہ زرد ہو جاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 وہ خالی سُنسان اور وِیران ہے۔ اُن کے دِل پِگھل گئے اور گُھٹنے ٹکرانے لگے۔ ہر ایک کی کمر میں شِدّت سے درد ہے اور اِن سب کے چِہرے زرد ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 लूटनेवाले कुछ नहीं छोड़ते। जल्द ही शहर ख़ाली और वीरानो-सुनसान हो जाता है। हर दिल हौसला हार जाता, हर घुटना काँप उठता, हर कमर थरथराने लगती और हर चेहरे का रंग माँद पड़ जाता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 لُوٹنے والے کچھ نہیں چھوڑتے۔ جلد ہی شہر خالی اور ویران و سنسان ہو جاتا ہے۔ ہر دل حوصلہ ہار جاتا، ہر گھٹنا کانپ اُٹھتا، ہر کمر تھرتھرانے لگتی اور ہر چہرے کا رنگ ماند پڑ جاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




نحوم 2:10
24 حوالہ جات  

میں پانی کی مانند اُنڈیل دیا گیا ہُوں، اَور میری سَب ہڈّیاں جوڑوں سے اُکھڑ گئی ہیں۔ میرا دِل موم ہو گیا ہے؛ اَور وہ میرے اَندر پگھل گیا ہے۔


اُن کے سامنے قومیں خوفزدہ ہو جاتی ہیں؛ اَور ہر ایک چہرہ خوف سے پیلا پڑ جاتا ہے۔


بادشاہ کے چہرہ کا رنگ اُڑ گیا اَور وہ اِس قدر خوفزدہ ہُوا کہ اُس کے گھُٹنے آپَس میں ٹکرانے لگے اَور اُس کی ٹانگیں ڈھیلی پڑ گئیں۔


دریافت کرو اَور دیکھو، کیا مَرد بچّے پیدا کر سکتا ہے؟ پھر کیا وجہ ہے جو میں ہر قوی مَرد کو زچّہ کی مانند اَپنے ہاتھ پیٹ پر رکھے ہُوئے پاتا ہُوں، اَور زچّہ کی مانند ہر چہرہ زرد ہو گیا ہے؟


دیکھو، یَاہوِہ زمین کو ویران کرکے تہہ و بالا کر دیں گے؛ وہ اُس کے باشِندوں کو تِتّر بِتّر کریں گے


یہی باعث ہے کہ میرا جِسم درد سے اینٹھ رہاہے، ایک زچّہ کی طرح شدید درد نے مُجھے جکڑ لیا ہے؛ جو کچھ میں سُن رہا ہُوں اُس سے میں ہِراساں ہُوں، اَورجو دیکھ رہا ہُوں اُس سے میں پریشان ہُوں۔


مَیں نے قوموں کو کاٹ ڈالا ہے؛ اُن کے بُرج توڑ دئیے گیٔے ہیں۔ مَیں نے اُن کے کوچوں کو ویران کر دیا ہے، وہاں سے کویٔی نہیں گُزرتا۔ اُن کے شہر اُجاڑ دئیے گیٔے ہیں؛ کویٔی باقی نہیں چھوڑا جائے گا۔ ایک بھی نہیں۔


جو کویٔی تُجھ پر نظر کرےگا بھاگ جائے گا، اَور کہے گا نینوہؔ برباد ہو رہاہے، کون اُس کے لیٔے ماتم کرےگا؟ مَیں تمہارے لیٔے تسلّی دینے والا کہاں سے لاؤں؟


پھر کہنا، ’اَے یَاہوِہ، آپ نے فرمایاہے کہ آپ اِس مقام کو تباہ کر دیں گے تاکہ یہاں کویٔی اِنسان یا حَیوان نہ رہے اَور وہ ہمیشہ کے لیٔے ویران ہو جائے گا۔‘


”مَیں اُسے اُلّوؤں کا مَسکن، اَور اُس کی زمین کو دلدل بنا دُوں گا؛ اَور فنا کے جھاڑو سے اُسے صَاف کر ڈالُوں گا،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


جَب ہم نے یہ ماجرا سُنا تو ہمارے دِل پگھل گیٔے اَور تمہارے سبب ہر شخص کا حوصلہ پست ہو گیا کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا ہی اُوپر آسمان کے اَور نیچے زمین کے خُدا ہیں۔


تَب زمین بے ڈول اَور سُنسان تھی، اَور گہراؤ کے اُوپر تاریکی چھائی ہویٔی تھی اَور خُدا کی رُوح پانی کی سطح پر جنبش کرتی تھی۔


اَور عَیؔ کے باشِندوں نے اُن میں سے تقریباً چھتّیس آدمیوں کو مار بھی ڈالا اَور شہر کے پھاٹک سے پتّھر کے کھدانوں تک اُن کا پیچھا کرکے ڈھلان تک اُن کو مارتے چلے گیٔے۔ اِس وجہ سے سپاہیوں کے دِلوں پر ہیبت طاری ہو گئی۔


اَپنی قوم کی پامالی کے باعث میں بھی پامال ہُوا؛ میں ماتم کر رہا ہُوں اَور دہشت نے مُجھے جکڑ لیا ہے۔


دَمشق کے متعلّق: ”حماتؔ اَور ارفادؔ دہشت زدہ ہیں، کیونکہ اُنہُوں نے بُری خبر سُنی ہے۔ اُن کا دِل ٹوٹ گیا ہے، اَور وہ ایک بےچین سمُندر کی مانند پریشان ہیں۔


اَور جَب وہ تُجھ سے پوچھیں: ’تُو کیوں آہیں بھرتاہے؟‘ تو کہنا، ’آنے والی خبر کے سبب سے ہر دِل پگھل جائے گا اَور ہر ہاتھ ڈھیلا پڑ جائے گا۔ ہر رُوح ناتواں ہو جائے گی اَور ہر گھٹنا پانی کی مانند کمزور ہو جائے گا۔‘ وہ آ رہی ہے! وہ یقیناً وقوع میں آئے گی۔ یہ یَاہوِہ قادر نے فرمایاہے۔“


” ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: جِس دِن اُسے مرنے والوں کے دائرے میں اُتارا گیا، مَیں نے اُس کی خاطِر گہرے چشموں کو تُم سے ڈھانک دیا، اُس کی دریاؤں کو روکے رکھا اَور اُن کے سیلاب کو تھام لیا۔ اِس وجہ سے مَیں نے لبانونؔ پر اُداسی طاری کی اَور کھیتوں کے تمام درخت مُرجھا گیٔے۔


یَاہوِہ یعقوب کی ساری شان و شوکت کو، اِسرائیل کی شان کی مانند بحال کرےگا، اگرچہ غارت کرنے والوں نے اُنہیں غارت کر دیا ہے اَور اُن کے تاک کی شاخوں کو اُجاڑ دیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات