Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحوم 1:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 کیونکہ چاہے اُن کے دُشمن اُلجھے ہُوئے کانٹوں کی مانند پیچیدہ اَور اَپنی مَے سے متوالے ہوں؛ تَو بھی وہ سُوکھنے کھونٹوں کی طرح جَل کر بھسم ہو جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اگرچہ وہ اُلجھے ہُوئے کانٹوں کی مانِند پیچِیدہ اور اپنی مَے سے ترہوں تَو بھی وہ سُوکھے بُھوسے کی طرح بِالکُل جلا دِئے جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 क्योंकि गो दुश्मन घनी और ख़ारदार झाड़ियों और नशे में धुत शराबी की मानिंद हैं, लेकिन वह जल्द ही ख़ुश्क भूसे की तरह भस्म हो जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 کیونکہ گو دشمن گھنی اور خاردار جھاڑیوں اور نشے میں دُھت شرابی کی مانند ہیں، لیکن وہ جلد ہی خشک بھوسے کی طرح بھسم ہو جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




نحوم 1:10
19 حوالہ جات  

اُن میں کا سَب سے اَچھّا اُونٹ کٹارے کی مانند ہے، اَور سَب سے راستباز خاردار جھاڑی سے بدتر ہے۔ وہ دِن آ گیا ہے جَب خُدا تمہارے درمیان آئیں گے۔ وہ دِن جَب پہرےدار خطرے کی گھنٹی بجایئں گے۔ اَب تمہاری پریشانی کا دِن ہے۔


قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، یقیناً وہ دِن جلتی ہوئی آگ کی بھٹّی کی مانند آ رہاہے۔ تَب اُس دِن سَب مغروُر اَور بدکار بھُوسے کی مانند اَیسے جَلا دیئے جائیں گے کہ اُن کی جڑ یا شاخ کچھ باقی نہ بچےگی۔


تُو بھی متوالا ہو جائے گا؛ تُو دُشمن سے بچنے کے لیٔے پناہ مانگے گا اَور خُود کو چُھپائے گا۔


یقیناً شرارت آگ کی طرح جَلا دیتی ہے؛ اَور جھاڑیوں اَور اُونٹ کٹاروں کو بھسم کر ڈالتی ہے۔ وہ جنگل کی گنُجان جھاڑیوں میں آگ لگا دیتی ہے، اَور وہ دھوئیں کے بادل کی طرح اُوپر اُڑ جاتی ہیں۔


پس جِس طرح آگ کی لَپٹیں بھُوسے کو کھا جاتی ہیں اَور سُوکھی گھاس شُعلوں میں جَل کر فنا ہو جاتی ہے، اُسی طرح اُن کی جڑیں بوسیدہ ہو جایٔیں گی اَور اُن کے پھُول گَرد کی مانند اُڑ جایٔیں گے؛ کیونکہ اُنہُوں نے قادرمُطلق یَاہوِہ کے آئین کو ردّ کر دیا اَور اِسرائیل کے قُدُّوس کے کلام کی تحقیر کی۔


مَیں اُس کے حاکموں اَور دانِشوروں کو متوالا کر دُوں گا، اَور اُس کے سرداروں، افسروں اَور فَوجیوں کو بھی؛ وہ اَبدی نیند سوئیں گے اَور پھر کبھی بیدار نہ ہوں گے،“ یہ اُس بادشاہ کا فرمان ہے جِس کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے۔


لیکن جَب وہ ہوش میں ہُوں، تَب مَیں اُن کے لیٔے ضیافت تیّار کروں گا اَور اُنہیں متوالا بنا دُوں گا۔ تاکہ وہ زور سے قہقہہ لگائیں۔ اَور پھر اَبدی نیند سو جایٔیں اَور کبھی نہ بیدار ہوں۔“ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


میں غضبناک نہیں ہُوں، ہاں اگر میری راہ میں صِرف جھاڑیاں اَور اُونٹ کٹارے میرے سامنے ہوتے تو میں اُن کے خِلاف جنگ کے لیٔے پیش قدمی کرتا؛ اَور اُن سَب کو سُپرد آتِش کر دیتا۔


جِس طرح ہَوا دھوئیں کو اُڑا لے جاتی ہے، وَیسے ہی آپ اُنہیں اُڑا دیں؛ جَیسے موم آگ کے سامنے پگھل جاتا ہے، وَیسے ہی بدکار لوگ خُدا کے سامنے فنا ہو جایٔیں۔


اَبشالومؔ نے اَپنے آدمیوں کو حُکم دیا کہ، ”سُنو! جَب امنُونؔ مَے پی کر بے خُود ہو جائے اَور مَیں تُمہیں کہُوں کہ امنُونؔ کو مارو تو تُم اُسے مار ڈالنا۔ اَور خوف نہ کرنا۔ کیا مَیں تُمہیں حُکم نہیں دے رہا ہُوں؟ پس ہمّت سے کام لینا اَور بہادر بننا۔“


جَب ابیگیلؔ نابالؔ کے پاس گئی اُس وقت وہ گھر میں ایک بادشاہ کی مانند شاہانہ ضیافت کر رہاتھا۔ وہ بہت مسرُور تھا کیونکہ وہ نشہ میں چُور تھا۔ لہٰذا ابیگیلؔ نے پَو پھٹنے تک اُسے کچھ نہ بتایا۔


اُنہُوں نے شہد کی مکھّیوں کی مانند مُجھے گھیرلیا، لیکن وہ کانٹوں کی آگ کی طرح جلد بُجھ گیٔے؛ یَاہوِہ کے نام سے مَیں نے اُنہیں نابود کر دیا۔


وہ بھُوسے کی مانند ہیں؛ آگ اُنہیں جَلا دے گی۔ وہ اَپنے آپ کو شُعلوں کی شِدّت سے بچا بھی نہ سکیں گے۔ یہ اَنگارے تاپنے کے لیٔے نہیں ہیں؛ نہ ہی اِس آگ کے پاس کویٔی بیٹھ سَکتا ہے۔


ہر ایک پُکارتا ہے: ”آؤ، میں مے لاتا ہُوں! ہم شراب پی کر مست ہو جایٔیں گے! اَور کل بھی آج ہی کی طرح ہوگا، بَلکہ اِس سے بھی بہت بہتر!“


لہٰذا وہ لوگ تمام مِصر میں مارے مارے پھرنے لگے، تاکہ ٹھُنٹھ جمع کرکے بھُوسے کی جگہ اِستعمال کریں۔


”اَپنی عظمت کے جلال سے، آپ نے اَپنے مُخالفوں کو تہِ تیغ کر دیا۔ آپ کے آتِشیں قہر نے بھڑک کر؛ اُنہیں بھُوسے کی مانند بھسم کر دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات