Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 7:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 لیکن مَیں پُر اُمّید ہوکر یَاہوِہ کی راہ دیکھوں گا، مَیں اَپنے مُنجّی خُدا کا اِنتظار کروں گا؛ میرے خُدا میری سُنیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 لیکن مَیں خُداوند کی راہ دیکُھوں گا اور اپنے نجات دینے والے خُدا کا اِنتِظار کرُوں گا میرا خُدا میری سُنے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 लेकिन मैं ख़ुद रब की राह देखूँगा, अपनी नजात के ख़ुदा के इंतज़ार में रहूँगा। क्योंकि मेरा ख़ुदा मेरी सुनेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 لیکن مَیں خود رب کی راہ دیکھوں گا، اپنی نجات کے خدا کے انتظار میں رہوں گا۔ کیونکہ میرا خدا میری سنے گا۔

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 7:7
33 حوالہ جات  

یَاہوِہ کے سامنے خاموشی سے کھڑے رہو اَور صبر سے اُن کی آس رکھیں؛ جَب لوگ اَپنی روِشوں میں کامیاب ہُوں، اَور اَپنے بُرے منصُوبے پایۂ تکمیل تک پہُنچائیں، تَب آپ پریشان نہ ہوں۔


”اَے اِنتہائی زمین کے سَب رہنے والو، تُم میری طرف پھرو اَور نَجات پاؤ؛ کیونکہ مَیں خُدا ہُوں اَور دُوسرا کویٔی اَور نہیں ہے۔


اُس وقت یہ کہا جائے گا: ”دیکھو ہمارا خُدا یہی ہے؛ ہم نے اُن پر بھروسا کیا تھا اَور اُنہُوں نے ہمیں نَجات بخشی۔ یہی وہ یَاہوِہ ہے جِس پر ہمارا اِعتقاد تھا؛ آؤ، خُوشیاں منائیں اَور اُس کی نَجات سے شادمان ہوں۔“


اَپنی سچّائی پر مُجھے چلائیں اَور تعلیم دیں، کیونکہ آپ میرے مُنجّی خُدا ہیں، اَور دِن بھر میں آپ ہی سے اُمّید لگائے رہتا ہُوں۔


میں یَاہوِہ کی راہ دیکھتا ہُوں، میری جان منتظر ہے، اَور مَیں اُن کے کلام پر بھروسا رکھتا ہُوں۔


میری مَحَبّت کے جَواب میں وہ مُجھ پر اِلزام لگاتے ہیں، لیکن میرے مُنہ سے دعا ہی نکلتی ہے۔


یقیناً خُدا میری نَجات ہے؛ میں اُن پر توکّل کروں گا اَور نہ ڈروں گا۔ یَاہوِہ، یَاہوِہ ہی میری قُوّت اَور میرا نغمہ ہے؛ وہ میری نَجات بنا ہے۔“


اَے دعا کے سُننے والے، سَب لوگ آپ کے پاس آئیں گے۔


”اَے یَاہوِہ! مَیں آپ کی نَجات کی راہ دیکھتا ہُوں۔


اَے یَاہوِہ، مَیں آپ پر آس لگائے بیٹھا ہُوں؛ اَے خُداوؔند، میرے خُدا! آپ جَواب دیں گے۔


میں یَاہوِہ کا اِنتظار کروں گا، جو اَپنا چہرہ یعقوب کے گھرانے سے چُھپائے ہُوئے ہے۔ میں اُس پر توکّل کروں گا۔


اَور مُصیبت کے دِن مُجھے پُکارو؛ میں تُمہیں چُھڑاؤں گا اَور تُم میری تمجید کروگے۔“


اُس دِن لوگ اَپنے خالق کی طرف نگاہ اُٹھائیں گے اَور اُن کی آنکھیں اِسرائیل کے قُدُّوس کو دیکھیں گی۔


دیکھ ہمارا خُدا جِس کی ہم عبادت کرتے ہیں، ہم کو آگ کی جلتی بھٹّی سے چھُڑانے کی قُدرت رکھتے ہیں، اَور اَے بادشاہ وُہی ہمیں آپ کے ہاتھ سے چھُڑائیں گے۔


لیکن تُو اَپنے خُدا کی طرف لَوٹ جا؛ مَحَبّت اَور اِنصاف کو قائِم رکھ، اَور ہمیشہ اَپنے خُدا کا منتظر رہ۔


اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کے حُضُور میں فریاد کرتا ہُوں، کیونکہ آگ نے بیابان کی چراگاہوں کو بھسم کر ڈالا ہے اَور شُعلوں نے جنگل کے تمام درختوں کو جَلا ڈالا ہے۔


میں اَپنی پہرےداری پر کھڑا رہُوں گا اَور فصیل پر مضبُوطی سے ٹھہرا رہُوں گا؛ اَور اِنتظار کروں گا کہ وہ مُجھ سے کیا کہتاہے، اَور مَیں اُس کی شکایت کا کیا جَواب دُوں۔


البتّہ اگر اُس عورت نے اَپنے آپ کو ناپاک نہ کیا ہو بَلکہ پاک رہی ہو تو وہ بےگُناہ ٹھہرے گی اَور اُس سے اَولاد ہو سکے گی۔


کیا آپ سدا ہم سے خفا رہیں گے؟ کیا آپ اَپنے قہر کو پُشت در پُشت جاری رکھیں گے؟


میری جان کہتی ہے، ”یَاہوِہ ہی میرا حِصّہ ہیں؛ اِس لیٔے میں اُن کا منتظر رہُوں گا۔“


کیونکہ یہ رُویا ایک مُقرّرہ وقت کے لیٔے رُکی ہُوئی ہے؛ یہ اَنجام کے بارے میں بتاتی ہے اَور غلط ثابت نہ ہوگی۔ اگر اُس کو دیر بھی ہو تو بھی اُس کا اِنتظار کر؛ کیونکہ یہ ضروُر واقع ہوگی اَور دیری نہیں ہوگی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات