Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 7:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 کیونکہ بیٹا اَپنے باپ سے حقارت کرتا ہے، بیٹی اَپنی ماں کی، اَور بہُو اَپنی ساس کے خِلاف میں کھڑی ہو جاتی ہے۔ آدمی کے دُشمن اُس کے گھر ہی کے لوگ ہوتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 کیونکہ بیٹا اپنے باپ کو حقِیر جانتا ہے اور بیٹی اپنی ماں کے اور بہُو اپنی ساس کے خِلاف ہوتی ہے اور آدمی کے دُشمن اُس کے گھر ہی کے لوگ ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 क्योंकि बेटा अपने बाप की हैसियत नहीं मानता, बेटी अपनी माँ के ख़िलाफ़ खड़ी हो जाती और बहू अपनी सास की मुख़ालफ़त करती है। तुम्हारे अपने ही घरवाले तुम्हारे दुश्मन हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 کیونکہ بیٹا اپنے باپ کی حیثیت نہیں مانتا، بیٹی اپنی ماں کے خلاف کھڑی ہو جاتی اور بہو اپنی ساس کی مخالفت کرتی ہے۔ تمہارے اپنے ہی گھر والے تمہارے دشمن ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 7:6
24 حوالہ جات  

باپ بیٹے کے خِلاف ہوگا اَور بیٹا باپ کے؛ اَور ماں بیٹی کے، اَور بیٹی ماں کے؛ ساس بہُو کے اَور بہُو ساس کے خِلاف ہوگی۔“


”بھایٔی اَپنے بھایٔی کو اَور باپ اَپنے بیٹے کو قتل کے لیٔے حوالہ کرےگا، اَور بچّے اَپنے والدین کے خِلاف کھڑے ہوکر اُنہیں قتل کروا ڈالیں گے۔


بَلکہ میرے عزیز دوست نے بھی، جِس پر مُجھے بھروسا تھا، اَورجو میری روٹی کھاتا ہے، وُہی مُجھ پر لات اُٹھاتا ہے۔


تُجھ میں اُنہُوں نے ماں باپ کو حقیر جانا، تُجھ میں اُنہُوں نے پردیسیوں پر ظُلم کیا اَور یتیموں اَور بیواؤں کے ساتھ بُرا سلُوک کیا۔


”میرا اِشارہ تُم سَب کی طرف نہیں ہے؛ جنہیں مَیں نے چُناہے اُنہیں میں جانتا ہُوں۔ لیکن کِتاب مُقدّس کی اِس بات کا پُورا ہونا ضروُری ہے: ’جو میری روٹی کھاتا ہے وُہی مُجھ پر لات اُٹھاتا ہے۔‘


”ایک پُشت اَیسی بھی ہے جو اَپنے آباؤاَجداد پر لعنت بھیجتی ہے، اَور اَپنی ماں کو مُبارک نہیں کہتی؛


اَور تمہارے والدین، بھایٔی اَور بہنیں، رشتہ دار اَور دوست تُم سے بےوفائی کریں گے اَور تُم میں سے بعض کو قتل بھی کریں گے۔


حُضُور نے جَواب دیا، ”جو شخص میرے ساتھ تھالی میں کھا رہاہے وُہی مُجھے پکڑوائے گا۔


اَور تمہارے سارے حمایتی تُمہیں سرحد تک کھدیڑ دیں گے؛ تمہارے دوست تُم سے دغا کریں گے اَور تُمہیں اَپنے قبضے میں کر لیں گے؛ جو تمہاری روٹی کھاتے ہیں وُہی تمہارے لئے جال بچھائیں گے، لیکن تُمہیں اِس کا پتہ بھی نہ چلے گا۔


کیونکہ مَیں نے بہُتوں کی تہمت سُنی ہے، ”اَور چاروں طرف دہشت ہی دہشت ہے! اُس کی مذمّت کرو، آؤ، ہم اُس کی مذمّت کریں!“ میرے تمام دوست، میرے ٹھوکر کھانے کے منتظر ہیں اَور کہتے ہیں، ”شاید وہ فریب کھائے؛ تَب ہم اُس پر غالب آئیں گے اَور اُس سے اَپنا اِنتقام لیں گے۔“


کیونکہ تمہارے بھائیوں اَور تمہارے اَپنے خاندان کے لوگوں نے بھی، تمہارے ساتھ بےوفائی کی ہے؛ وہ تمہارے خِلاف سازش کرتے اَور چیخ چیخ کر شکایت کرتے ہیں۔ اگرچہ وہ تُم سے میٹھی میٹھی باتیں بھی کریں، تو بھی اُن پر یقین نہ کرنا۔


”آنکھ جو باپ کا مذاق اُڑاتی ہے، اَور ماں کی فرمانبرداری کو حقیر جانتی ہے، وادی کے کوّے اُسے نوچ نوچ کر نکال لیں گے، عُقاب اُسے چٹ کر جایٔیں گے۔


پھر داویؔد نے ابیشائی اَور تمام مُلازمین سے کہا، ”جَب میرا ہی بیٹا جو میرا اَپنا خُون اَور گوشت ہے، مُجھے جان سے مار ڈالنا چاہتے ہیں تو یہ بِنیامینی جِتنا بھی کرے کم ہے۔ اُسے چھوڑ دو اَور لعنت کرنے دو کیونکہ یَاہوِہ نے اُسے حُکم دیا ہے۔


تُم پانی کی طرح سرکش ہو اِس لیٔے تُمہیں فضیلت نہیں ملے گی، کیونکہ تُم نے اَپنے باپ کے بِستر کو ناپاک کیا، میرے بچھونے پر چڑھ کر تُم نے اُسے ناپاک کر ڈالا۔


قادرمُطلق یَاہوِہ کے قہر سے مُلک جھُلس جائے گا اَور لوگ آگ کا ایندھن بَن جایٔیں گے؛ اَور کویٔی اَپنے بھایٔی تک کو نہیں بچائے گا۔


”اِس لیٔے قادرمُطلق یُوں فرماتے ہیں۔ اَپنے دوستوں سے خبردار رہو؛ اَپنی برادری پر بھی اِعتماد نہ کرو۔ کیونکہ ہر بھایٔی دغاباز ہے، اَور ہر دوست غیبت کرنے والا ہے۔


لوگ ایک دُوسرے پر ظُلم ڈھائیں گے ایک شخص دُوسرے پر، اَور ہمسایہ اَپنے ہمسایہ پر۔ جَوان بُزرگوں کے خِلاف اُٹھ کھڑے ہوں گے، اَور عزّت شُرفا کے ساتھ بدسلُوکی کریں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات