Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 7:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 نیک آدمی زمین پر سے مٹا دئیے گیٔے؛ ایک راستباز بھی باقی نہیں۔ سَب لوگ خُون کی گھات میں لگے ہُوئے ہیں؛ ہر آدمی جال بچھا کر اَپنے بھایٔی کا شِکار کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 دِین دار آدمی دُنیا سے جاتے رہے۔ لوگوں میں کوئی راستباز نہیں۔ وہ سب کے سب گھات میں بَیٹھے ہیں کہ خُون کریں۔ ہر شخص جال بِچھا کر اپنے بھائی کا شِکار کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 मुल्क में से दियानतदार मिट गए हैं, एक भी ईमानदार नहीं रहा। सब ताक में बैठे हैं ताकि एक दूसरे को क़त्ल करें, हर एक अपना जाल बिछाकर अपने भाई को पकड़ने की कोशिश करता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ملک میں سے دیانت دار مٹ گئے ہیں، ایک بھی ایمان دار نہیں رہا۔ سب تاک میں بیٹھے ہیں تاکہ ایک دوسرے کو قتل کریں، ہر ایک اپنا جال بچھا کر اپنے بھائی کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 7:2
29 حوالہ جات  

اَے یَاہوِہ، ہماری مدد کریں کیونکہ کویٔی دیندار نہ رہا؛ ایماندار لوگ بنی آدمؔ کے درمیان سے مِٹ گیٔے۔


صادق ہلاک ہوتے ہیں، اَور کویٔی اِس بات کو خاطِر میں نہیں لاتا؛ خُداپرست اُٹھا لیٔے جاتے ہیں، اَور کویٔی نہیں سمجھتا کہ راستباز اِس لیٔے اُٹھا لیٔے جاتے ہیں تاکہ وہ آفت سے بچ سکیں۔


”کیونکہ میری قوم میں اَیسے بدکار اِنسان بھی پایٔے جاتے ہیں جو چھُپ کر تاک میں بیٹھے پرندوں کے شِکاری کی مانند ہیں، جو لوگوں کو پھنسانے کے لیٔے جال بچھاتے ہیں۔


اُن کے قدم بدی کی طرف دَوڑتے ہیں؛ اَور وہ بےگُناہ کا خُون بہانے میں بڑی عجلت سے کام لیتے ہیں۔ اُن کے خیالات بُرے ہوتے ہیں؛ اَور اُن کی راہیں تباہی اَور بربادی کی طرف لے جاتی ہیں۔


اگر وہ کہیں، ”ہمارے ساتھ چلو؛ آؤ ہم کسی کا خُون بہانے کے لیٔے تاک میں بیٹھیں، اَور کسی بے قُصُور اِنسان کے لیٔے ناحق گھات لگائیں؛


”لیکن اَب مَیں بہت سے ماہی گیروں کو بُلواؤں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”اَور وہ اُنہیں پکڑیں گے۔ اِس کے بعد میں بہت سے شِکاریوں کو بُلواؤں گا اَور وہ اُن کو ہر پہاڑ، پہاڑی اَور چٹّانوں کی دراڑوں میں سے ڈھونڈ نکالیں گے۔


اَبّا، اَپنے جُبّہ کے اِس ٹکڑے کو جو میرے ہاتھ میں ہے دیکھئے! مَیں نے آپ کے جُبّہ کے دامن کو کاٹ لیا لیکن آپ کو قتل نہیں کیا۔ لہٰذا اَب آپ دیکھ لیں اَور سمجھ لیں کہ مَیں نے کویٔی گُناہ نہیں کیا اَور نہ میں بغاوت کا مُجرم ہُوں۔ مَیں نے آپ کو کویٔی نُقصان نہیں پہُنچایا لیکن آپ ہیں کہ میری جان لینے کے لیٔے میرے پیچھے پڑے ہُوئے ہیں۔


تُم جو صِیّونؔ کو خُونریزی سے، اَور یروشلیمؔ کو شرارت سے تعمیر کرتے ہو۔


لوگ ہر قدم پر ہمارے پیچھے اَیسے پڑے، کہ ہم اَپنی گلیوں میں بھی نکل نہیں سکتے تھے۔ ہمارا اَنجام قریب تھا، ہمارے دِن ختم ہو گئے تھے، کیونکہ ہماری زندگی کا خاتمہ آ پہُنچا تھا۔


اُن کے ترکش کھُلی قبر کی مانند ہیں؛ اَور وہ سَب نہایت طاقتور جنگجو ہیں۔


بدکاروں کی باتیں خُون بہانے پر اُکساتی ہیں، لیکن صادقوں کی باتیں اُنہیں رِہائی دیں گی۔


میرے دُشمنوں نے میرے پاؤں کے لیٔے جال پھیلایا ہے۔ میری کمر درد کے مارے جھُک گئی ہے۔ اُنہُوں نے میری راہ میں گڑھا کھودا تھا، لیکن وہ خُود اُس میں گِر گیٔے۔


میری آرزُو تو یہ ہے کہ میرا خُون یَاہوِہ کی حُضُوری سے دُور زمین پر نہ گِرے کیونکہ شاہِ اِسرائیل ایک پِسُّو کی تلاش میں اِس طرح نِکلا ہے جَیسے وہ پہاڑوں میں تیتر پکڑنے کی کوشش کر رہا ہو۔“


وہ دبک کر بیٹھا رہتاہے، جَیسے جھاڑی میں شیر۔ اَور بے قُصُور اَور غریب کو پکڑنے کے لیٔے گھات لگائے رہتاہے، اَور اُنہیں پکڑکر اَپنے جال میں گھسیٹ کر لے جاتا ہے۔


قادرمُطلق یَاہوِہ کے قہر سے مُلک جھُلس جائے گا اَور لوگ آگ کا ایندھن بَن جایٔیں گے؛ اَور کویٔی اَپنے بھایٔی تک کو نہیں بچائے گا۔


مَیں نے نہایت غور سے سُنا ہے، لیکن اُن کی باتیں سچ نہیں ہیں۔ کویٔی اَپنی بدکاری سے یہ کہہ کر تَوبہ نہیں کرتا، وہ بحث کرتے ہیں، ”مَیں نے کیا کیا ہے؟“ جَیسے گھوڑا جنگ میں سرپٹ دَوڑتا ہے، وَیسے ہی اِن میں سے ہر ایک شخص اَپنی ہی روِش کے درپے ہوتاہے۔


تُجھ میں لوگ خُون بہانے کے لیٔے رشوت لیتے ہیں۔ تُو سُود لیتا ہے اَور حَد سے زِیادہ سُود وصول کرتا ہے اَور اَپنے پڑوسیوں سے زیادتی کرکے ناجائز منافع کماتا ہے اَور تُونے مُجھے بھلا دیا ہے۔ یہ یَاہوِہ قادر نے فرمایاہے۔


” ’چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ” ’اُس خُونی شہر پر افسوس، اَور اُس دیگ پر بھی جِس پر اَب تہہ جمی ہے، جو اَب نہیں جانے کی! ایک ایک ٹکڑا نکالتے ہوئے اُسے خالی کر لیں، لیکن وہ جِس کِسی ترتیب میں آئے۔


”اَے کاہِنوں یہ سُنو! اَے بنی اِسرائیل دھیان دو! اَے شاہی خاندان! سُنو، تمہارے خِلاف یُوں فیصلہ کیا گیا ہے: تُم مِصفاہؔ میں پھندا، اَور تبورؔ پر پھیلا ہُوا جال بَن گیٔے ہو۔


تھوڑی دیر پہلے میرے لوگ دُشمن کی طرح اُٹھے ہیں۔ تُم جنگ سے لَوٹنے والے بےپروا راہ گیروں کے نفیس لباس اُتار لیتے ہو،


تُم جو نیکی سے نفرت کرتے ہو اَور بدی سے مَحَبّت رکھتے ہو؛ اَور لوگوں کی کھال اُتار لیتے ہو اَور اُن کی ہڈّیوں سے گوشت نوچتے ہو۔


مَیں اَب اِس مُلک کے باشِندوں پر اَور رحم نہیں کروں گا،“ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ”مَیں ہر شخص کو اُن کے ہمسایہ اَور اُن کے بادشاہ کے حوالہ کر دُوں گا اَور وہ اُس مُلک کو تباہ کر دیں گے اَور مَیں اُنہیں اُن کے ہاتھ سے نہیں چُھڑاؤں گا۔“


ہر شخص اَپنے ہمسایہ سے جھُوٹ بولتا ہے؛ اُن کے خُوشامدی لب ایک دُوسرے سے دو رنگی باتیں کرتے ہیں۔


لوگ ایک دُوسرے پر ظُلم ڈھائیں گے ایک شخص دُوسرے پر، اَور ہمسایہ اَپنے ہمسایہ پر۔ جَوان بُزرگوں کے خِلاف اُٹھ کھڑے ہوں گے، اَور عزّت شُرفا کے ساتھ بدسلُوکی کریں گے۔


جِس طرح رَہزنوں کے غول کسی شخص کے گھات میں بیٹھے رہتے ہیں، اُسی طرح کاہِنوں کے گِروہ بھی کرتے ہیں؛ وہ شِکیمؔ کی راہ میں قتل کرتے ہیں اَور بدکاری کے جرائم کرتے ہیں۔


دُوسرے یہُودی بھی اُن سے مُتّفِق ہوکر کہنے لگے، یہ باتیں بالکُل صحیح ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات