Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 7:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 تمہاری فصیلیں تعمیر کرنے، اَور تمہاری حُدوُدیں بڑھانے کا وقت آئے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 تیری فصِیل کی تعمِیر کے روز تیری حدُود بڑھائی جائیں گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 ऐ इसराईल, वह दिन आनेवाला है जब तेरी दीवारें नए सिरे से तामीर हो जाएँगी। उस दिन तेरी सरहद्दें वसी हो जाएँगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اے اسرائیل، وہ دن آنے والا ہے جب تیری دیواریں نئے سرے سے تعمیر ہو جائیں گی۔ اُس دن تیری سرحدیں وسیع ہو جائیں گی۔

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 7:11
12 حوالہ جات  

اَور شاہی جنگل کے مُحافظ آسفؔ کے نام بھی مُجھے فرمان دیا جائے تاکہ وہ ہیکل کے قلعہ کے پھاٹکوں، شہر کی فصیل کے دروازوں اَور میری رہائش گاہ کی چھت کے لیٔے شہتیر بنانے کی لکڑیاں پہُنچائیں؟“ چونکہ میرے خُدا کا مہربان ہاتھ مُجھ پر تھا بادشاہ نے مُجھے فرمان عطا فرمائے۔


اَے مُصیبت زدہ شہر، جو طُوفان کا مارا ہُوا اَور تسلّی سے محروم ہے، مَیں تُجھے سنگِ فیروزہ سے تعمیر کروں گا، اَور تیری بُنیادیں نیلم سے ڈالوں گا۔


پس ہم نے فصیل کو دوبارہ تعمیر کیا یہاں تک کہ وہ اَپنی آدھی اُونچائی تک پہُنچ گئی کیونکہ لوگوں نے خُوب دِل لگا کر کام کیا تھا۔


طُوبیاہؔ عمُّونی نے جو اُس کے ساتھ تھا کہا، ”جو کچھ وہ تعمیر کر رہے ہیں اگر کویٔی لومڑی بھی اُس پر چڑھ جائے تو وہ پتّھروں کی اِس فصیل کو گرا دے گی۔“


پھر مَیں نے اُنہیں کہا، ”تُم دیکھتے ہو کہ ہم کیسی مُصیبت میں ہیں یعنی یروشلیمؔ کھنڈر بَن چُکاہے اَور اُس کے پھاٹک آگ سے جَلا دئیے گیٔے ہیں۔ آؤ ہم یروشلیمؔ کی فصیل کو دوبارہ تعمیر کریں تاکہ آئندہ ذِلّت سے بچے رہیں۔“


”پس تُم جان لو اَور سمجھ لو کہ یروشلیمؔ کی بحالی اَور دوبارہ تعمیر کئے جانے کا حُکم صادر ہونے سے لے کر ممسوح بادشاہ کی آمد تک، ’سات‘ ہفتے اَور باسٹھ ہفتے گزر جایٔیں گے۔ اُسے اُس کے بازاروں اَور فصیل اَور خندق سمیت تعمیر کیا جائے گا۔ لیکن یہ مُصیبت کے ایّام میں ہوگا۔


اَپنے خیمہ کے احاطہ کو بڑھا، اَور اُس کے پردے وسیع کر، دریغ نہ کر۔ اَپنی رسّیوں کی لمبائی بڑھا، اَور اَپنی میخیں مضبُوط کر۔


تیرے لوگ پُرانے کھنڈروں کو پھر سے تعمیر کریں گے اَور قدیم بُنیادوں کو پھر سے کھڑا کریں گے؛ اَور تُو شکستہ دیواروں کا مِعمار، اَور سڑکوں کو قِیام گاہوں کے ساتھ بحال کرنے والا کہلائے گا۔


تَب وہ قدیم کھنڈروں کو پھر سے تعمیر کریں گے اَور بہت عرصہ سے ویران پڑے ہُوئے مقامات کو بحال کریں گے؛ اَور اُن اُجڑے ہُوئے شہروں کو جو پُشت در پُشت تباہ ہوتے آئےتھے۔ اَز سرِ نَو بسائیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات