Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 6:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 ”اَے پہاڑو اَور اَے زمین کی غَیر فانی بُنیادو، یَاہوِہ کا اِلزام سُنو۔ کیونکہ اَپنے لوگوں کے خِلاف یَاہوِہ کا ایک مُقدّمہ ہے؛ وہ اِسرائیل پر فردِ جُرم لگاتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اَے پہاڑو اور اَے زمِین کی مُحکم بُنیادو خُداوند کا دعویٰ سُنو کیونکہ خُداوند اپنے لوگوں پر دعویٰ کرتا ہے اور وہ اِسرائیلؔ پر حُجّت ثابِت کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 ऐ पहाड़ो, अब रब का अपनी क़ौम पर इलज़ाम सुनो! ऐ दुनिया की क़दीम बुनियादो, तवज्जुह दो! क्योंकि रब अदालत में अपनी क़ौम पर इलज़ाम लगा रहा है, वह इसराईल से मुक़दमा उठा रहा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اے پہاڑو، اب رب کا اپنی قوم پر الزام سنو! اے دنیا کی قدیم بنیادو، توجہ دو! کیونکہ رب عدالت میں اپنی قوم پر الزام لگا رہا ہے، وہ اسرائیل سے مقدمہ اُٹھا رہا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 6:2
19 حوالہ جات  

یَاہوِہ کو یہُودیؔہ کے خِلاف بھی شکایت ہے؛ وہ یعقوب کو اُس کی روِشوں کے مُطابق سزا دیں گے اَور اُن کے اعمال کے مُطابق صِلہ دیں گے۔


اَے بنی اِسرائیل، یَاہوِہ کا کلام سُنو، کیونکہ یَاہوِہ کو تمہارے خِلاف جو اِس مُلک میں رہتے ہو اِلزام لگانا ہے: ”اِس مُلک میں نہ تو وفاداری ہے نہ مَحَبّت، اَور نہ ہی خُدا شناسی ہے۔


”اَب آؤ ہم مِل کر مُعاملہ طے کرتے ہیں،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ”حالانکہ تمہارے گُناہ قِرمزی ہیں، وہ برف کی مانند سفید ہو جایٔیں گے؛ اَور گو وہ اَرغوانی ہیں، وہ اُون کی مانند اُجلے ہو جایٔیں گے۔


اُنہُوں نے زمین کو اُس کی بُنیادوں پر قائِم کیا، جو اَپنے مقام سے کبھی ہٹائی نہیں جا سکتی۔


اَے یَاہوِہ، آپ کی ڈانٹ سے اَور آپ کے نتھنوں کے دَم کے جھونکے سے سمُندر کی وادیاں دِکھائی دینے لگیں اَور زمین کی بُنیادیں نموُدار ہو گئیں۔


کیونکہ میرے غُصّہ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی ہے، جو عالمِ اَرواح کی تہہ تک جلتی جایٔےگی۔ وہ زمین اَور اُس کی فصلوں کو کھا جائے گی اَور پہاڑوں کی بُنیادوں میں بھی آگ لگا دے گی۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”اگر کوئی اُوپر آسمان کی پیمائش کر سکے، اَور نیچے زمین کی بُنیاد کا سُراغ لگا سکے تو میں بھی بنی اِسرائیل کو اُن کے اعمال کے باعث ردّ کر دُوں گا۔“ یہ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔


شور و غُل کی آواز زمین کی اِنتہا تک گونج اُٹھے گی، کیونکہ سَب قوموں سے یَاہوِہ کا مُقدّمہ ہے؛ وہ تمام بشر کو عدالت میں کھینچ لائیں گے، وہ سَب بدکاروں کو تلوار کے حوالہ کر دیں گے،‘ “ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


”مَیں پھر سے تمہارے خِلاف اِلزامات لگاتا ہوں،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ”اَور مَیں تمہارے بیٹوں اَور پوتوں کے خِلاف اِلزامات لگاؤں گا۔


مُجھے یاد دِلا، آؤ ہم آپَس میں بحث کریں؛ اَور تُم اَپنی بےگُناہی کے ثبوت پیش کرو۔


”اَب اَے یروشلیمؔ کے باشِندو اَور یہُوداہؔ کے لوگو، میرے اَور میرے تاکستان کے بارے میں تُم ہی فیصلہ کرو۔


جَب اُنہُوں نے سمُندر کی حدیں باندھیں تاکہ پانی حُکم سے باہر نہ جائے، اَور جَب اُنہُوں نے زمین کی بُنیادوں کے نِشان لگائے۔


زمین کانپ اُٹھی اَور ہل گئی، اَور آسمانوں کی بُنیادیں لرز اُٹھیں؛ وہ ہل گئیں اِس لیٔے کہ وہ غضبناک ہو گئے تھے۔


تو میں آج کے دِن آسمان اَور زمین کو تمہارے خِلاف گواہ ٹھہرا کر کہتا ہُوں کہ تُم بہت جلد اُس مُلک سے مِٹ جاؤگے جسے تُم یردنؔ پار کرکے حاصل کرنے والے ہو۔ تُم وہاں بہت دِن رہنے نہ پاؤگے بَلکہ یقیناً نِیست و نابود کر دئیے جاؤگے۔


یَاہوِہ عدالت میں جلوہ افروز ہے؛ وہ لوگوں کا اِنصاف کرنے کے لیٔے اُٹھ کھڑا ہُواہے۔


یَاہوِہ کا فرمان سُن: ”اُٹھ، پہاڑوں کے سامنے اَپنا مُعاملہ پیش کر؛ اَور ٹیلے تیرے بَیان کو سُنیں۔


اُس نے رحم میں اَپنے بھایٔی کی اِیڑی پکڑی؛ اَور بڑا ہوکر خُدا کے ساتھ کُشتی لڑی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات