Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 6:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 تُو کھائے گا پر آسُودہ نہ ہوگا؛ تیرا پیٹ نہ بھرے گا۔ جمع کرےگا لیکن بچا نہ پایٔےگا، کیونکہ جو کچھ تُو بچائے گا میں اُسے تلوار کے حوالہ کر دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 تُو کھائے گا پر آسُودہ نہ ہو گا کیونکہ تیرا پیٹ خالی رہے گا۔ تُو چِھپائے گا پر بچا نہ سکے گا اور جو کُچھ کہ تُو بچائے گا مَیں اُسے تلوار کے حوالہ کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 तू खाना खाएगा लेकिन सेर नहीं होगा बल्कि पेट ख़ाली रहेगा। तू माल महफ़ूज़ रखने की कोशिश करेगा, लेकिन कुछ नहीं बचेगा। क्योंकि जो कुछ तू बचाने की कोशिश करेगा उसे मैं तलवार के हवाले करूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 تُو کھانا کھائے گا لیکن سیر نہیں ہو گا بلکہ پیٹ خالی رہے گا۔ تُو مال محفوظ رکھنے کی کوشش کرے گا، لیکن کچھ نہیں بچے گا۔ کیونکہ جو کچھ تُو بچانے کی کوشش کرے گا اُسے مَیں تلوار کے حوالے کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 6:14
15 حوالہ جات  

”وہ کھا تو لیں گے لیکن آسُودہ نہ ہوں گے؛ وہ جِسم فروشی میں لگے رہیں گے لیکن بڑھیں گے نہیں، کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کو ترک کر دیا


تُم نے بہت سا بویا پر تھوڑا کاٹا۔ تُم کھاتے ہو پر آسُودہ نہیں ہوتے۔ تُم پیتے ہو پر پیاس نہیں بُجھتی۔ تُم کپڑے پہنتے ہو پر گرم نہیں ہوتے۔ تُم اَپنی کمائی ہُوئی مزدُوری سوراخ دار تھیلی میں رکھتے ہو۔“


چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ”میرے خادِم کھایٔیں گے، لیکن تُم بھُوکے رہوگے؛ میرے خادِم پیئیں گے، لیکن تُم پیاسے رہوگے؛ میرے خادِم مسرُور ہوں گے، لیکن تُم شرمندہ ہوگے۔


اَور جَب مَیں تمہاری رسد مُہیّا کے سلسلہ کو برباد کر دُوں گا تو دس عورتیں ایک ہی تنور میں تمہاری روٹی پکائیں گی اَور تُمہیں وزن کے حِساب سے تھوڑی تھوڑی دیں گی۔ تُم کھاؤگے لیکن سیر نہ ہوگے۔


اُس وقت جَب کویٔی بیس پیمانوں کی اُمّید رکھتا تھا تو اُسے صرف دس ہی ملتے تھے اَور جَب کویٔی انگوری حوض سے پچاس پیمانے مَے نکالنے جاتا تھا تو اُسے بیس ہی ملتے تھے۔


تیرے درمیان تیرے ایک تہائی لوگ وَبا سے مَر جایٔیں گے یا قحط سے ختم ہوں گے۔ ایک تہائی لوگ تیری دیواروں کے باہر تلوار سے مارے جایٔیں گے اَور ایک تہائی لوگوں کو میں ہَوا میں بِکھیر دُوں گا اَور تلوار کھینچ کر اُن کا تعاقب کروں گا۔


”جو خوف سے بچ کر بھاگے گا، وہ گڑھے میں گِرے گا، اَورجو گڑھے میں سے نکل پایٔےگا وہ پھندے میں پھنس جائے گا؛ کیونکہ مَیں مُوآب پر سزائے بَرس لاؤں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


جُنوب کے جانوروں کے متعلّق نبُوّت: اَپنی دولت گدھوں کی پیٹھ پر، اَور اَپنے خزانے اُونٹوں کے کی اُونچی پیٹھ پر لاد کر، اُن کے سفیر دُکھ اَور مُصیبت کی سرزمین میں سے ہوکر، جہاں شیرببر اَور شیرنیاں، اَور جہاں افعی اَور اُڑنے والے زہریلے سانپ رہتے ہیں، اُن لوگوں کی طرف جا رہے ہیں جِن سے اُنہیں کویٔی فائدہ نہ ہوگا،


دایئں طرف سے وہ بے تحاشا کھایٔیں گے، پھر بھی بھُوکے رہیں گے؛ اَور بائیں طرف سے بھی کھایٔیں گے، لیکن اُن کی بھُوک نہ مٹےگی۔ ہر ایک اَپنے ہی بازو کا گوشت کھائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات