Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 6:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 تمہارے دولتمند ظالِم ہیں؛ تمہارے باشِندے جھُوٹ بولتے ہیں۔ اُن کی زبانیں دغابازی کی باتیں کرتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 کیونکہ وہاں کے دَولت مند ظُلم سے پُر ہیں اور اُس کے باشِندے جُھوٹ بولتے ہیں بلکہ اُن کے مُنہ میں دغاباز زُبان ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 यरूशलम के अमीर बड़े ज़ालिम हैं, लेकिन बाक़ी बाशिंदे भी झूट बोलते हैं, उनकी हर बात धोका ही धोका है!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 یروشلم کے امیر بڑے ظالم ہیں، لیکن باقی باشندے بھی جھوٹ بولتے ہیں، اُن کی ہر بات دھوکا ہی دھوکا ہے!

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 6:12
29 حوالہ جات  

اُن پر افسوس، کیونکہ وہ مُجھ سے بھٹک گیٔے ہیں! وہ برباد ہو جایٔیں، کیونکہ اُنہُوں نے میرے خِلاف بغاوت کی ہے! مَیں اُن کا فدیہ دینا چاہتا ہُوں لیکن وہ میرے خِلاف دروغ گوئی کرتے ہیں۔


اُن کی زبان ایک مہلک تیر ہے؛ جو دغا کی باتیں بولتی ہیں۔ اَپنے مُنہ سے تو ہر ایک اَپنے ہمسایہ سے نہایت ہی خُوش اَخلاقی سے پیش آتا ہے، لیکن باطِن میں اُس کی گھات میں لگا رہتاہے۔


تمہارے حُکمران سرکش ہو گئے ہیں، اَور چوروں کے ساتھی بَن گیٔے ہیں؛ اُن سَب کو رشوت عزیز ہے اَور وہ تحفوں کے پیچھے دَوڑتے ہیں۔ وہ یتیموں کے حُقُوق کا تحفُّظ نہیں کرتے؛ اَور نہ بیواؤں کی فریاد اُن تک پہُنچتی ہے۔


قادرمُطلق یَاہوِہ کا تاکستان اِسرائیل کا گھرانہ ہیں اَور اہلِ یہُوداہؔ اُس کی خُوشنما بیلیں ہیں۔ اُس نے اِنصاف کی توقع رکھی لیکن خُونریزی دیکھی؛ راستبازی چاہی لیکن صِرف آہ و زاری سُنی۔


یروشلیمؔ ڈگمگا رہاہے، اَور یہُوداہؔ گِر رہاہے؛ اُن کا کلام اَور اُن کے کام یَاہوِہ کے خِلاف ہیں جو اُس کے جلال کے شایانِ شان نہیں ہیں۔


”اُن کے حلق کھُلی ہویٔی قبروں کی مانِند ہیں؛ اُن کی زبانوں سے دغابازی کی باتیں نکلتی ہیں۔“ ”اُن کے لبوں پر افعی کا زہر ہوتاہے۔“


اُس کے اَندر اُس کے سردار گرجنے والے شیر ہیں، اَور اُس کے حُکمران شام کو نکلنے والے بھیڑئے ہیں، جو صُبح کے لیٔے کچھ نہیں چھوڑتے۔


اَور جَب کبھی مَیں اِسرائیل کو شفا بخشوں گا، تَب اِفرائیمؔ کے گُناہ ظاہر ہو جایٔیں گے اَور سامریہؔ کے جرائم آشکارا ہوں گے۔ وہ دغاباز ہیں، چور گھر میں گھُس آتے ہیں، اَور ڈاکُو سڑکوں پر لُوٹ لیتے ہیں۔


کیونکہ وہ صُلح کی باتیں نہیں کرتے، بَلکہ مُلک کے اَمن پسندوں کے خِلاف بھی جھُوٹے اِلزام لگاتے ہیں۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، مَیں بنی یہُوداہؔ کے تین بَلکہ چار گُناہوں کے باعث مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔ کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کے آئین کو ترک کر دیا اَور اُن کے قوانین پر عَمل نہیں کیا، اُن کے جھُوٹے معبُودوں نے ہی اُنہیں جِن کی اُن کے آباؤاَجداد پیروی کرتے تھے گُمراہ کیا۔


تُم ہاتھی دانت سے مُزیّن پلنگ پر لیٹتے ہو اَور اَپنے بِستر پر آرام طلبی سے پاؤں پھیلاتے ہو۔ اَور اَپنے پسندیدہ برّے اَور فربہ بچھڑے کھاتے ہو۔


لیکن تَب وہ اَپنے مُنہ سے اُن کی جھُوٹی خُوشامد کرتے، اَور اَپنی زبان سے اُن سے جھُوٹ بولتے؛


اَے یَاہوِہ، دروغ گو لبوں اَور دغاباز زبان سے مُجھے بچائیں۔


اَورجو اُس دِن میں اُن سَب کو جو دہلیز پر قدم نہیں رکھتے، سزا دُوں گا، اَورجو اَپنے معبُودوں کے معبد ظُلم اَور فریب سے بھرتے ہیں، سزا دُوں گا۔


دُوسرے یہُودی بھی اُن سے مُتّفِق ہوکر کہنے لگے، یہ باتیں بالکُل صحیح ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات