Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 6:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 یَاہوِہ کا فرمان سُن: ”اُٹھ، پہاڑوں کے سامنے اَپنا مُعاملہ پیش کر؛ اَور ٹیلے تیرے بَیان کو سُنیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اب خُداوند کا فرمان سُن! اُٹھ پہاڑوں کے سامنے مُباحثہ کر اور سب ٹِیلے تیری آواز سُنیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 ऐ इसराईल, रब का फ़रमान सुन, “अदालत में खड़े होकर अपना मामला बयान कर! पहाड़ और पहाड़ियाँ तेरे गवाह हों, उन्हें अपनी बात सुना दे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 اے اسرائیل، رب کا فرمان سن، ”عدالت میں کھڑے ہو کر اپنا معاملہ بیان کر! پہاڑ اور پہاڑیاں تیرے گواہ ہوں، اُنہیں اپنی بات سنا دے۔“

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 6:1
22 حوالہ جات  

اَے زمین، زمین، زمین! یَاہوِہ کا کلام سُن!


اَے آسمانوں، کان لگاؤ کہ میں بولُوں؛ اَور اَے زمین! میرے مُنہ کی باتیں سُن۔


اَے سَب لوگو، سُنو، اَے زمین اَور اُس کی معموُری، کان لگاؤ، تاکہ یَاہوِہ قادر، ہاں یَاہوِہ اَپنے مُقدّس مَسکن سے تمہارے خِلاف گواہی دے۔


”اَے آدمؔ زاد، اِسرائیل کے پہاڑوں سے نبُوّت کر اَور کہہ، ’اَے اِسرائیل کے پہاڑو! یَاہوِہ کا کلام سُنو۔


خُدا اَپنی اُمّت کا اِنصاف کرنے کے لیٔے، اُوپر سے آسمان کو اَور زمین کو بُلاتے ہیں۔


تو میں آج کے دِن آسمان اَور زمین کو تمہارے خِلاف گواہ ٹھہرا کر کہتا ہُوں کہ تُم بہت جلد اُس مُلک سے مِٹ جاؤگے جسے تُم یردنؔ پار کرکے حاصل کرنے والے ہو۔ تُم وہاں بہت دِن رہنے نہ پاؤگے بَلکہ یقیناً نِیست و نابود کر دئیے جاؤگے۔


” ’لیکن اَے اِسرائیل کے پہاڑو؛ تُم میری قوم اِسرائیل کے لیٔے شاخیں اَور پھل پیدا کروگے کیونکہ اُن کے واپس لَوٹنے کا وقت قریب آ گیا ہے۔


سُنو، اَے آسمانوں! اَور کان لگاؤ، اَے زمین! کیونکہ یَاہوِہ فرماتے ہیں: ”مَیں نے بچّوں کو پالا پوسا اَور بڑا کیا، لیکن اُنہُوں نے میرے خِلاف بغاوت کی۔


یِسوعؔ نے اُنہیں جَواب دیا، ”میں تُم سے کہتا ہُوں کہ اگر یہ خاموش ہو جایٔیں گے تو پتّھر چِلّانے لگیں گے۔“


قادر یَاہوِہ‏ خُدا کلام کرتے ہیں، اَور طُلوع آفتاب سے غروب تک، دُنیا کو بُلاتے ہیں،


پہاڑ اُس کے نیچے پگھل جاتے ہیں اَور وادیاں پھٹ جاتی ہیں، جِس طرح موم آگ سے پگھل جاتا ہے، اَور پانی ڈھلوان سے نیچے آتا ہے۔


تَب اُس نے مُجھ سے فرمایا، ”اُن ہڈّیوں پر نبُوّت کر اَور اُن سے کہہ، ’اَے سُوکھی ہڈّیوں، یَاہوِہ کا کلام سُنو!


سُنو اَور غور کرو، مغروُر نہ بنو، کیونکہ یَاہوِہ نے فرمایاہے۔


اَے بنی اِسرائیل، یَاہوِہ کا یہ کلام سُنو اِس پُورے خاندان کے خِلاف جسے مَیں مِصر سے باہر نکال کر لایا:


شموایلؔ نے شاؤل سے کہا چُپ رہ کہ گذشتہ رات یَاہوِہ نے جو کچھ مُجھ سے کہا ذرا اُسے بھی سُن لے۔ شاؤل نے جَواب دیا کہ یہ، ضروُر بتائیے۔


لہٰذا اَب یہیں کھڑے رہو تاکہ مَیں تمہارے رُوبرو اُن تمام راستی کے کاموں کی شہادت دُوں جو یَاہوِہ نے تمہارے اَور تمہارے آباؤاَجداد کے لیٔے اَنجام دئیے۔


میں اُن قوموں پر جنہوں نے میری فرمانبرداری نہیں کی، اَپنا قہر نازل کرکے اِنتقام لُوں گا۔“


”اَے پہاڑو اَور اَے زمین کی غَیر فانی بُنیادو، یَاہوِہ کا اِلزام سُنو۔ کیونکہ اَپنے لوگوں کے خِلاف یَاہوِہ کا ایک مُقدّمہ ہے؛ وہ اِسرائیل پر فردِ جُرم لگاتاہے۔


یَاہوِہ عدالت میں جلوہ افروز ہے؛ وہ لوگوں کا اِنصاف کرنے کے لیٔے اُٹھ کھڑا ہُواہے۔


اَور کہہ: ’اَے اِسرائیل کے پہاڑو، یَاہوِہ قادر کا کلام سُنو۔ یَاہوِہ قادر، پہاڑوں اَور پہاڑیوں سے اَور کھائیوں اَور وادیوں سے یُوں فرماتے ہیں کہ میں تُم پر تلوار چلاؤں گا اَور تمہارے اُونچے مقامات کو برباد کر دُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات