Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 5:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 مَیں تیرے اشیراہؔ کے سُتونوں کو تیرے درمیان سے اُکھاڑ دُوں گا، اَور تیرے شہروں کو غارت کر دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 اور مَیں تیری یسِیرتوں کو تیرے درمِیان سے اُکھاڑ ڈالُوں گا اور تیرے شہروں کو تباہ کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 तेरे असीरत देवी के खंबे मैं उखाड़कर तेरे शहरों को मिसमार करूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 تیرے اسیرت دیوی کے کھمبے مَیں اُکھاڑ کر تیرے شہروں کو مسمار کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 5:14
9 حوالہ جات  

تُم اُن کے مذبحوں کو ڈھا دینا اَور اُن کے مُقدّس سُتونوں کے ٹکڑے ٹکڑے کردینا اَور اُن کے اشیراہؔ کے سُتونوں کو کاٹ ڈالنا۔


اَور ہر اُونچی پہاڑی پر اَور ہر ہرے درخت کے نیچے اُنہُوں نے مُقدّس پتّھر اَور اشیراہؔ کے سُتون نصب کئے۔


وہ مذبحوں کی طرف نہ دیکھیں گے، جنہیں اُنہُوں نے اَپنے ہاتھوں سے بنایا، اَور نہ وہ اشیراہؔ کے سُتونوں کا اَور نہ عُود جَلانے کے مذبحوں کا لحاظ کریں گے جو اُن کے اَپنے ہاتھوں کی دستکاری ہیں۔


اِس لیٔے اُس سے یعقوب کی بدکاری کا کفّارہ ہوگا، اَور اُس کے گُناہ دُور ہونے کا کُل نتیجہ یہ ہوگا کہ جَب وہ مذبح کے تمام پتّھروں کو چُونا بنانے کے پتّھروں کی طرح ریزہ ریزہ کرےگا، اُس وقت اشیراہؔ کا کویٔی سُتون یا بخُور جَلانے کا کویٔی مذبح باقی نہ رہے گا۔


خُداوؔند نے یعقوب کی سَب سکونت گاہوں کو نہایت بے رحمی سے تباہ کر دیا ہے؛ اَور اَپنے غضب میں یہُوداہؔ کی بیٹی کے تمام قلعے ڈھا دئیے ہیں۔ اُنہُوں نے اُس کی بادشاہی اَور اُس کے اُمرا کو بے عزّتی سے خاک میں مِلا دیا۔


اَے نینوہؔ، تمہاری بابت یَاہوِہ نے ایک حُکم دیا ہے، تمہاری نَسل باقی نہ رہے گی، میں تمہاری کھودی ہُوئی مورتوں اَور ڈھالے ہُوئے بُتوں کو جو تمہارے معبُودوں کے بُت خانوں میں رکھی ہیں، تباہ کر دُوں گا۔ چونکہ تُو نکمّا ہے، اِس لئے میں تمہاری قبر کھودوں گا۔


تاکہ قوموں سے اِنتقام لیں اَور اُمّتوں کو سزا دیں،


تاکہ جو سزا اُن کے لیٔے مُقرّر تھی وہ اُسے پُورا کریں۔ اُن کے سَب مُقدّسین کو یہ شرف بخشا گیا ہے۔ یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔


لیکن اگر کویٔی قوم نہ مانے تو میں اُسے بالکُل جڑ سے اُکھاڑ ڈالوں گا اَور تباہ کر دُوں گا،“ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات