Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 5:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 مَیں تیری جادُوگری ختم کر دُوں گا، اَور تیرے فالگیر پھر کبھی فال نہ نکالیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 اور مَیں تُجھ سے جادُوگری دُور کرُوں گا اور تُجھ میں فالگِیر نہ رہیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 तेरी जादूगरी को मैं मिटा डालूँगा, क़िस्मत का हाल बतानेवाले तेरे बीच में नहीं रहेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 تیری جادوگری کو مَیں مٹا ڈالوں گا، قسمت کا حال بتانے والے تیرے بیچ میں نہیں رہیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 5:12
14 حوالہ جات  

لیکن کُتّے، جادُوگر، زناکار، قاتل، بُت پرست اَور جھُوٹ بولنے والے اَور جھُوٹ کو پسند کرنے والے، یہ سَب اُس شہر سے باہر ہی رہ جایٔیں گے۔


اُس دِن لوگ چھچھوندروں اَور چمگادڑوں کی طرف پھینک دیں گے۔ اُن کے چاندی کے بُت اَور سونے کے بُت، جسے اُنہُوں نے عبادت کے لئے بنایا۔


لیکن اُس حَیوان کو اَور اُس کے ساتھ اُس جھُوٹے نبی کو بھی جِس نے اُس حَیوان کے نام سے معجزانہ نِشان دِکھائے تھے، گِرفتار کر لیا گیا۔ جِس نے اَیسے نِشان دِکھا کر اُن تمام لوگوں کو گُمراہ کیا تھا، جنہوں نے حَیوان کا نِشان لگوایا تھا اَور اُس کے بُت کی پرستش کی تھی۔ وہ دونوں آگ کی اُس جھیل میں زندہ ہی ڈال دئیے گیٔے جو گندھک سے جلتی رہتی ہے۔


اَور بُت قطعاً فنا ہو جایٔیں گے۔


اِس لیٔے اُس سے یعقوب کی بدکاری کا کفّارہ ہوگا، اَور اُس کے گُناہ دُور ہونے کا کُل نتیجہ یہ ہوگا کہ جَب وہ مذبح کے تمام پتّھروں کو چُونا بنانے کے پتّھروں کی طرح ریزہ ریزہ کرےگا، اُس وقت اشیراہؔ کا کویٔی سُتون یا بخُور جَلانے کا کویٔی مذبح باقی نہ رہے گا۔


جِن قوموں کو تُم بے دخل کرکے اُن کے مُلک پر قبضہ کروگے وہ جادُوگروں اَور فالگیروں کی باتیں سُنتی رہی ہیں۔ لیکن تُمہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا نے اَیسی حرکت کرنے سے منع کیا ہے۔


پھر بچے ہُوئے حِصّہ سے وہ ایک بُت گڑھتا ہے جو اُس کا معبُود ہے؛ اَور اُس کے سامنے جھُک کر اُس کی پرستش کرتا ہے۔ اَور اُس سے اِلتجا کرکے کہتاہے، ”مُجھے بچا لیں کیونکہ آپ میرے خُدا ہیں!“


وہ تیرے مکان جَلا دیں گے اَور بہت سِی عورتوں کے سامنے تُجھے سزا دیں گے۔ میں تیری زناکاری روک دُوں گا اَور پھر تُو اَپنے عاشقوں کو اُجرت نہ دے گی۔


میں تُم پر پاک پانی چھڑکوں گا اَور تُم صَاف ہو جاؤگے۔ میں تُمہیں تمہاری تمام ناپاکی سے اَور تمہارے تمام بُتوں سے پاک کر دُوں گا۔


اُس دِن داویؔد کے گھرانے اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں کے گُناہ اَور ناپاکی صَاف کرنے کے لیٔے ایک چشمہ پھوٹ نکلے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات