میکاہ 4:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ7 لنگڑوں کو بقیّہ، اَور جَلاوطنوں کو زورآور قوم بناؤں گا۔ اُس دِن سے یَاہوِہ کوہِ صِیّونؔ میں، ہمیشہ تک اُن پر سلطنت کرےگا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس7 اور لنگڑوں کو بقِیّہ اور جلاوطنوں کو زورآور قَوم بناؤُں گا اور خُداوند کوہِ صِیُّون پر اب سے ابدُالآباد تک اُن پر سلطنت کرے گا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस7 मैं लँगड़ों को क़ौम का बचा हुआ हिस्सा बना दूँगा और जो दूर तक भटक गए थे उन्हें ताक़तवर उम्मत में तबदील करूँगा। तब रब उनका बादशाह बनकर अबद तक सिय्यून पहाड़ पर उन पर हुकूमत करेगा। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن7 مَیں لنگڑوں کو قوم کا بچا ہوا حصہ بنا دوں گا اور جو دُور تک بھٹک گئے تھے اُنہیں طاقت ور اُمّت میں تبدیل کروں گا۔ تب رب اُن کا بادشاہ بن کر ابد تک صیون پہاڑ پر اُن پر حکومت کرے گا۔ باب دیکھیں |
اُنہُوں نے کہا: ”اَے آدمؔ زاد، یہ میرے تخت کی جگہ اَور میرے پاؤں رکھنے کی چوکی ہے۔ یہ وُہی جگہ ہے جہاں میں اَبد تک اِسرائیلیوں کے ساتھ رہُوں گا۔ بنی اِسرائیل اَور اُن کے بادشاہ پھر کبھی اَپنی جِسم فروشی اَور اَپنے بادشاہوں کے اُن بے جان بُتوں سے جو اُن کے اُونچے مقامات پر ہیں میرے پاک نام کی بےحُرمتی نہ کریں گے۔
اُس وقت میں تُمہیں جمع کروں گا؛ اَور تُمہیں گھر واپس لے آؤں گا۔ اَور مَیں تُمہیں عزّت اَور تمجید عطا کروں گا ہر جگہ کے لوگوں کی طرف سے مَیں تمہارے لیٔے سارے کام اَچھّے ہونے دُوں گا جب مَیں تمہارے دولت کو بحال کروں گا تب میں تمہاری ساری قوموں جَیسا کہ تُم اَپنی آنکھوں سے دیکھ لوگے، یَاہوِہ فرماتے ہیں۔