Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 4:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 لیکن اَب بہت سِی قومیں، تیرے خِلاف جمع ہو گئی ہیں۔ وہ کہتی ہیں، ”صِیّونؔ کو ناپاک ہونے دو، اَور ہماری آنکھیں اُس کی رُسوائی دیکھیں!“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اب بُہت سی قَومیں تیرے خِلاف جمع ہُوئی ہیں اور کہتی ہیں صِیُّون ناپاک ہو اور ہماری آنکھیں اُس کی رُسوائی دیکھیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 इस वक़्त तो मुतअद्दिद क़ौमें तेरे ख़िलाफ़ जमा हो गई हैं। आपस में वह कह रही हैं, “आओ, यरूशलम की बेहुरमती हो जाए, हम सिय्यून की हालत देखकर लुत्फ़अंदोज़ हो जाएँ।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اِس وقت تو متعدد قومیں تیرے خلاف جمع ہو گئی ہیں۔ آپس میں وہ کہہ رہی ہیں، ”آؤ، یروشلم کی بےحرمتی ہو جائے، ہم صیون کی حالت دیکھ کر لطف اندوز ہو جائیں۔“

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 4:11
15 حوالہ جات  

تمہارے لئے یہ مُناسب نہیں تھا کہ تُم اَپنے بھائیوں کے مُصیبت کے دِنوں میں خاموشی سے کھڑے ہوکر دیکھتے رہتے، اَور بنی یہُوداہؔ کی ہلاکت کے دِن شادمان ہوتا، اَور اُن کی مُصیبت کے دِنوں میں شیخی مارتا۔


تَب میرا دُشمن اُس کو دیکھے گا، اَور شرمندہ ہوگا، وہ جِس نے مُجھ سے کہاتھا، کہ یَاہوِہ تیرا خُدا کہاں ہے؟ میری آنکھیں اُس کا زوال دیکھیں گی؛ اَب بھی وہ پیروں کے نیچے کُچلی جائے گی، جِس طرح گلیوں میں کیچڑ روندی جاتی ہے۔


اِس لیٔے صِدقیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے نویں سال کے دسویں مہینے کے دسویں دِن شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ نے اَپنے پُورے لشکر کے ساتھ یروشلیمؔ پر حملہ کر دیا۔ اَور شہر کے پاس خیمہ زن ہُوا اَور شہر کے اطراف کا محاصرہ کر لیا۔


صِیّونؔ سے نفرت کرنے والے سَب شرم کے مارے پسپا ہُوں۔


لیکن وہ یہ نہیں چاہتے، نہ ہی یہ اُن کی منشا ہے؛ اُن کا مقصد محض تباہ کرنا، اَور بہت سِی قوموں کو ختم کردینا ہے۔


افسوس، بہت سِی قوموں کا ہنگامہ جِن کا شور سمُندر کے شور کی طرح ہے! افسوس، مُختلف لوگوں کا شور و غُل وہ بڑے بڑے دریاؤں کی مانند شور مچاتے ہیں!


تَب اُن تمام قوموں کے گِروہ جو اریئیلؔ سے لڑتے رہے اَور اُس پر اَور اُس کے قلعہ پر حملہ آور ہُوئے اَور اُس کا محاصرہ کرتے رہے، ایک خواب یا رات کی رُویا کی مانند ہو جایٔیں گے


چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: اَے صُورؔ، مَیں تیرا مُخالف ہُوں اَور مَیں بہت سِی قوموں کو تیرے خِلاف اُس طرح چڑھا لاؤں گا جِس طرح سمُندر اَپنی لہریں اُچھالتا ہے۔


وہ یکدل ہوکر باہم مشورہ کرتے ہیں؛ اَور آپ کے خِلاف عہد باندھتے ہیں۔


” ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: کیا تُو وُہی نہیں ہے جِس کا ذِکر مَیں نے پچھلے دِنوں میں اَپنے خادِموں یعنی اِسرائیل کے نبیوں سے کیا تھا؟ اُن دِنوں اُنہُوں نے سالہا سال تک یہ نبُوّت کی کہ مَیں تُجھے اُن کے خِلاف چڑھا لاؤں گا۔


اُس روز جَب دُنیا کی ساری قومیں یروشلیمؔ کے مقابل جمع ہوں گی، تو مَیں یروشلیمؔ کو ساری قوموں کے لیٔے جنبش نہ کھانے والی چٹّان بنا دُوں گا۔ وہ سَب جو اُس کو ہٹانے کی کوشش کریں گے، خُود زخمی ہو جایٔیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات