Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 3:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 لیکن مَیں یَاہوِہ کی رُوح کی قُوّت سے بھر گیا ہُوں، اَور اِنصاف اَور طاقت سے معموُر ہُوں، تاکہ یعقوب کو اُس کی سرکشی، اَور اِسرائیل کو اُس کے گُناہ بتاؤں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 لیکن مَیں خُداوند کی رُوح کے باعِث قُوّت و عدالت اور دِلیری سے معمُور ہُوں تاکہ یعقُوب کو اُس کا گُناہ اور اِسرائیلؔ کو اُس کی خطا جتاؤُں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 लेकिन मैं ख़ुद क़ुव्वत से, रब के रूह से और इनसाफ़ और ताक़त से भरा हुआ हूँ ताकि याक़ूब की औलाद को उसके जरायम और इसराईल को उसके गुनाह सुना सकूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 لیکن مَیں خود قوت سے، رب کے روح سے اور انصاف اور طاقت سے بھرا ہوا ہوں تاکہ یعقوب کی اولاد کو اُس کے جرائم اور اسرائیل کو اُس کے گناہ سنا سکوں۔

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 3:8
28 حوالہ جات  

”زور سے چِلّا، بالکُل نہ جِھجک۔ نرسنگے کی مانند اَپنی آواز بُلند کر۔ میرے لوگوں پر اُن کی سرکشی اَور یعقوب کے گھرانے پر اُن کے گُناہ ظاہر کر دے۔


میرا پیغام اَور میری مُنادی دونوں دانائی کے پُر اثر الفاظ سے خالی تھے لیکن اُن سے پاک رُوح کی قُوّت ثابت ہوتی تھی۔


”اَے آدمؔ زاد، بیت المُقدّس کا نقشہ بنی اِسرائیل سے بَیان کر تاکہ وہ اَپنے گُناہوں سے شرمندہ ہُوں۔ اُنہیں اُس نقشہ پر غور کرنے دے۔ اُنہیں اُس کے ماخذ کے بارے میں سوچنے دیں،


”اَے آدمؔ زاد، یروشلیمؔ کو اُس کی قابل نفرت حرکتوں سے آگاہ کر دے


کیونکہ میرے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے، جو رُوح میرے اَندر ہے مُجھے مجبُور کر رہی ہے؛


کیونکہ حُضُور اُنہیں اُن کے شَریعت کے عالِموں کی طرح نہیں لیکن ایک صاحبِ اِختیار کی طرح تعلیم دے رہے تھے۔


”اَے آدمؔ زاد، کیا تُو اُس کا اِنصاف کرےگا؟ کیا تُو اُس خُونریز شہر کا اِنصاف کرےگا؟ تَب اُسے اُس کی قابل نفرت حرکتیں جتا دے


”اَے آدمؔ زاد، کیا تُو اِن کا اِنصاف کرےگا؟ کیا تُو اِن کا اِنصاف کرےگا؟ اُن کو اُن کے آباؤاَجداد کی مکرُوہ حرکتوں سے آگاہ کر۔


تَب رُوح مُجھے اُٹھاکر لے گئی اَور مَیں تلخ دِل اَور آگ بگُولہ ہوکر چلا گیا اَور یَاہوِہ کا مضبُوط ہاتھ مُجھ پر بھاری تھا۔


لیکن اگر مَیں کہُوں، ”میں یَاہوِہ کا ذِکر نہ کروں گا، نہ اُن کے نام سے پھر کبھی کلام کروں گا،“ تو آپ کا کلام میرے دِل میں آگ کی مانند دہکنے لگتا ہے، گویا میری ہڈّیوں میں جلتی ہوئی آگ ہو۔ جسے میں ضَبط کرتے کرتے تھک گیا؛ اَور اَب مُجھ سے رہا نہیں جاتا۔


کیونکہ دیکھ، آج کے دِن مَیں نے تُجھے اِس تمام مُلک، یہُودیؔہ کے بادشاہوں اَور اُس کے سبھی حاکموں اَور کاہِنوں اَور تمام مُلک کے باشِندوں کے خِلاف ایک فصیلدار شہر، لوہے کا سُتون اَور کانسے کی دیوار بنا کر کھڑا کیا ہے۔


لیکن مَیں یَاہوِہ کے قہر سے لبریز ہُوں، اَور اِسے قابُو میں رکھنا میرے لئے اَب مُشکل ہو رہاہے۔ ”اَپنا یہ قہر گلیوں میں بچّوں پر اَور جَوانوں کی جماعت پر اُنڈیل دو؛ کیونکہ خَاوند اَپنے بیوی کے ساتھ، اَور ضعیف اَور عمر رسیدہ، بھی اُس قہر میں مبتلا ہوں گے۔


یعقوب اُس کا بھایٔی یُوحنّا جو زبدیؔ کا بیٹے تھے (یِسوعؔ نے اُن کا تخّلص بُوانِرگِسؔ یعنی ”رَعد کا بیٹا رکھا“)،


خُود مُختار یَاہوِہ قادر کا رُوح مُجھ پر ہے، کیونکہ وہ مُجھے مَسح کیا ہے تاکہ میں حلیموں غریبوں کو خُوشخبری سُناؤں۔ وہ مُجھے بھیجا ہے تاکہ میں شکستہ دِلوں کو تسلّی دُوں، میں قَیدیوں کے لیٔے رِہائی اَور اسیروں کو تاریکی سے آزادی بخشوں،


اَور یَاہوِہ کے سالِ مقبُول کا اعلان اَور خُدا کے اِنتقام کے دِن کا اِشتہار دُوں، اَور تمام ماتم کرنے والوں کو دِلاسا دُوں۔


تیرے نبیوں کی ہر رُویا جھُوٹی اَور مہمل تھی؛ اُنہُوں نے تیرا گُناہ آشکار نہ کیا تاکہ تُجھے اسیری سے بچاتے۔ جو پیشن گوئیاں اُنہُوں نے تُجھ تک پہُنچائیں وہ جھُوٹے اَور گُمراہ کرنے والے تھے۔


یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا: ”اَے آدمؔ زاد، کیا تُو اوہولہؔ اَور اُوہولِبہؔ کا اِنصاف کرےگا؟ تو پھر اُنہیں اُن کی قابل نفرت حرکتیں جتا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات