Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 3:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَور میرے لوگوں کا گوشت کھاتے ہو، اُن کی کھال اُتارتے ہو اُن کی ہڈّیوں کو توڑتے ہو؛ اَور اُنہیں ہانڈی اَور دیگ کے گوشت کی طرح ٹکڑے ٹکڑے کرتے ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اور میرے لوگوں کا گوشت کھاتے ہو اور اُن کی کھال اُتارتے اور اُن کی ہڈِّیوں کو توڑتے اور اُن کو ٹُکڑے ٹُکڑے کرتے ہو گویا وہ ہانڈی اور دیگ کے لِئے گوشت ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 क्योंकि तुम मेरी क़ौम का गोश्त खा लेते हो। उनकी खाल उतारकर तुम उनकी हड्डियों और गोश्त को टुकड़े टुकड़े करके देग में फेंक देते हो।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 کیونکہ تم میری قوم کا گوشت کھا لیتے ہو۔ اُن کی کھال اُتار کر تم اُن کی ہڈیوں اور گوشت کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے دیگ میں پھینک دیتے ہو۔“

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 3:3
11 حوالہ جات  

خُدا پُوچھتے ہیں کیا بدکار یہ کبھی نہ سیکھیں گے؟ جو میری اُمّت کو اَیسے کھا جاتے ہیں، جَیسے اِنسان روٹی کھاتا ہے؛ اَور یَاہوِہ کا نام کبھی نہیں لیتے؟


وہ کہتے ہیں، ’کیا حال ہی میں ہمارے گھر تعمیر نہیں کیٔے گئے ہیں؟ یہ شہر دیگ ہے اَور ہم گوشت ہیں۔‘


اُس کے اَندر اُس کے سردار گرجنے والے شیر ہیں، اَور اُس کے حُکمران شام کو نکلنے والے بھیڑئے ہیں، جو صُبح کے لیٔے کچھ نہیں چھوڑتے۔


جَب بدکار مُجھے کھا ڈالنے کے لیٔے مُجھ پر چڑھ آئیں گے، جَب میرے دُشمن اَور میرے مُخالف مُجھ پر حملہ کریں گے، تو وہ خُود ہی ٹھوکر کھا کر گِر پڑیں گے۔


یَاہوِہ اَپنے لوگوں کے بُزرگوں اَور سربراہوں کی عدالت کریں گے: ”وہ تُم ہی ہو جنہوں نے میرے تاکستان کو برباد کر دیا؛ غریبوں کا لُوٹا ہُوا مال تمہارے ہی گھروں میں رکھا ہُواہے۔


اُس میں گوشت کے ٹکڑے ڈال دے، جو نہایت اَچھّے ٹکڑے ہُوں۔ جَیسے ران اَور شانہ۔ اَور اُسے اُن بہترین ہڈّیوں سے بھر دے؛


تھوڑی دیر پہلے میرے لوگ دُشمن کی طرح اُٹھے ہیں۔ تُم جنگ سے لَوٹنے والے بےپروا راہ گیروں کے نفیس لباس اُتار لیتے ہو،


جِن کے دانت، تلواریں ہیں، اَور جبڑے، چھُریاں تاکہ زمین کے کنگالوں کو، اَور بنی آدمؔ میں سے مُحتاجوں کو کھا جایٔیں۔


خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں: میرے لوگوں کو ستانے اَور غریبوں کے سَر کُچلنے سے آخِر تمہارا مطلب کیا ہے؟“


تُم جو ضروُرت مندوں کو کُچلتے رہتے ہو اَور مُلک کے مسکینوں کو مٹاتے رہتے ہو، یہ کلام سُنو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات