Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 3:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 تَب مَیں نے کہا، یعقوب کے سردارو، سُنو، اِسرائیل کے گھرانے کے حاکمو، سُنو! کیا تُمہیں عدالت سے واقف نہیں ہونا چاہئے؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اور مَیں نے کہا اَے یعقُوب کے سردارو اور بنی اِسرائیل کے حاکِموں سُنو! کیا مُناسِب نہیں کہ تُم عدالت سے واقِف ہو؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 मैं बोला, “ऐ याक़ूब के राहनुमाओ, ऐ इसराईल के बुज़ुर्गो, सुनो! तुम्हें इनसाफ़ को जानना चाहिए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 مَیں بولا، ”اے یعقوب کے راہنماؤ، اے اسرائیل کے بزرگو، سنو! تمہیں انصاف کو جاننا چاہئے۔

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 3:1
21 حوالہ جات  

”اَے کاہِنوں یہ سُنو! اَے بنی اِسرائیل دھیان دو! اَے شاہی خاندان! سُنو، تمہارے خِلاف یُوں فیصلہ کیا گیا ہے: تُم مِصفاہؔ میں پھندا، اَور تبورؔ پر پھیلا ہُوا جال بَن گیٔے ہو۔


اَے سدُومؔ کے حُکمرانو، یَاہوِہ کا کلام سُنو؛ اَے عمورہؔ کے لوگو، ہمارے خُدا کی ہدایات پر کان لگاؤ۔


میں تُمہیں شرمندہ کرنے کے لیٔے یہ کہتا ہُوں۔ کیا سچ مُچ تُم میں ایک بھی عقلمند نہیں جو مسیحی بھائیو کے مُعاملات کا بِلاجِھجک فیصلہ کر سکے؟


اَے باشانؔ کی گایوں، ”تُم یہ کلام سُنو! تُم جو کوہِ سامریہؔ پر رہتی ہو، اَے عورتوں تُم جو غریبوں کو ستاتی ہو اَور ضروُرت مندوں کو کُچلتی ہو اَور اَپنے شوہروں سے کہتی ہو کہ ہماری مَے نوشی کے لیٔے کچھ لاؤ!“


خُدا پُوچھتے ہیں کیا بدکار یہ کبھی نہ سیکھیں گے؟ جو میری اُمّت کو اَیسے کھا جاتے ہیں، جَیسے اِنسان روٹی کھاتا ہے؛ اَور یَاہوِہ کا نام کبھی نہیں لیتے؟


تُم اَپنے قبیلوں کے ہر شہروں میں جنہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا دے رہے ہیں، قاضی اَور منصبدار مُقرّر کرنا جو سچّائی سے لوگوں کا اِنصاف کیا کریں۔


اُس نے جَواب دیا، ”بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ کی بدکاری نہایت سنگین ہے۔ مُلک میں خُونریزی برپا ہے اَور شہر نااِنصافی سے بھرا ہُواہے۔ وہ کہتے ہیں، ’یَاہوِہ نے مُلک کو ترک کر دیا ہے اَور وہ کچھ نہیں دیکھتا۔‘


”اَے آدمؔ زاد، اِسرائیل کے چرواہوں کے خِلاف نبُوّت کر، نبُوّت کر اَور اُن سے کہہ، ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: افسوس اِسرائیل کے اُن چرواہوں پرجو صِرف اَپنی فکر کرتے ہیں! کیا یہ مُناسب ہے کہ چرواہے گلّہ کی فکر نہ کریں؟


کویٔی راستہ کھولنے والا اُن کے آگے آگے جائے گا؛ وہ پھاٹک توڑ کر باہر نکل جایٔیں گے۔ اُن کا بادشاہ یعنی یَاہوِہ، اُن کے آگے آگے جائے گا۔“


مَیں نے یہُوداہؔ کے اُمرا کو ڈانٹا اَور اُنہیں کہا، ”تُم اَیسی بُری حرکت کیوں کرتے ہو جِس سے سَبت کی بےحُرمتی ہوتی ہے؟


تاکہ غریبوں کو اُن کے حُقُوق سے اَور میرے مظلوم خادِموں کو اِنصاف سے محروم رکھیں، بیواؤں کو اَپنے ظُلم کا شِکار بنائیں اَور یتیموں کو لُوٹیں۔


” ’دیکھ کہ اِسرائیل کے اُمرا میں سے جو تُجھ میں ہیں، ہر ایک خُون بہانے کے لیٔے اَپنے اقتدار کا کیسے اِستعمال کرتا ہے؟


تُم مکھّن کھاتے ہو، اُونی لباس پہنتے ہو اَور فربہ بھیڑوں کو ذبح کرتے ہو لیکن تُم گلّہ کی پروا نہیں کرتے۔


افسوس تُم پر، جو صِیّونؔ میں عیش و آرام سے زندگی بسر کرتے ہو، اَور ہائے تُم پرجو کوہِ سامریہؔ پر محفوظ محسُوس کرتے ہو، اَور تُم سوچتے ہو کہ تُم اعلیٰ قوم کے مشہُور لوگ ہو، جِن کے پاس بنی اِسرائیل آتے ہیں!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات