Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 1:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 کیونکہ اسیری کا زخم لاعلاج ہے؛ وہ یہُوداہؔ تک آیا۔ وہ میرے لوگوں کے پھاٹک، بَلکہ یروشلیمؔ تک آ پہُنچا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 کیونکہ اُس کا زخم لاعِلاج ہے۔ وہ یہُوداؔہ تک بھی آیا۔ وہ میرے لوگوں کے پھاٹک تک بلکہ یروشلیِم تک پُہنچا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 क्योंकि सामरिया का ज़ख़म लाइलाज है, और वह मुल्के-यहूदाह में भी फैल गया है, वह मेरी क़ौम के दरवाज़े यानी यरूशलम तक पहुँच गया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 کیونکہ سامریہ کا زخم لاعلاج ہے، اور وہ ملکِ یہوداہ میں بھی پھیل گیا ہے، وہ میری قوم کے دروازے یعنی یروشلم تک پہنچ گیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 1:9
15 حوالہ جات  

مروتؔ کے رہنے والے تڑپتے ہیں، وہ درد سے چھُٹکارا پانے کے اِنتظار میں ہیں، کیونکہ یَاہوِہ کی طرف سے بربادی آ گئی ہے، بَلکہ یروشلیمؔ کے پھاٹک تک آ پہُنچی ہے۔


میرا درد کیوں ختم نہیں ہوتا اَور میرا زخم تکلیف دہ اَور لاعلاج کیوں ہے؟ کیا آپ میرے لیٔے ایک فریبی موسمی آبشار کی مانند ہیں، یا اُس چشمہ کی مانند ہیں جو گرمیوں میں سُوکھ جاتے ہیں۔


صِیّونؔ کے پھاٹک نوحہ اَور ماتم کریں گے؛ اَور وہ بدحال ہوکر خاک پر بیٹھے گی۔


”اَے مِصر کی کنواری بیٹی، گِلعادؔ جا کر مرہم لے آ۔ لیکن تُم خوامخواہ مُختلف دوائیں اِستعمال کرتی ہو؛ کیونکہ تُم شفا نہیں پاؤ گی۔


اِس لیٔے مَیں نے تُجھے غارت کرنا، اَور تیرے گُناہوں کے سبب سے تُجھے برباد کرنا شروع کر دیا ہے۔


کویٔی چیز تمہارے زخموں کو شفا نہیں دے سکتی؛ تیرا زخم لاعلاج ہے۔ جو کویٔی تمہارے بارے میں سُنتا ہے وہ تمہاری بربادی پر خُوش ہوکر تالی بجاتا ہے، کیونکہ کون ہے جِس نے تیرا ظُلم نہیں سہا؟


حِزقیاہؔ بادشاہ کے دَورِ حُکومت کے چودھویں سال میں شاہِ اشُور صینخربؔ نے یہُودیؔہ کے تمام فصیلدار شہروں پر چڑھائی کرکے اُن پر قبضہ کر لیا۔


پھر شاہِ اشُور نے اَپنے فَوجی افسر کو ایک بڑی فَوج کے ساتھ لاکیشؔ سے یروشلیمؔ کو حِزقیاہؔ بادشاہ کے پاس بھیجا۔ جَب وہ فَوجی سپہ سالار اُوپر کے تالاب کی نالی پر دھوبیوں کے کھیت کو جانے والی راہ پر رُکا


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات