Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 1:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اِس لیٔے مَیں نوحہ اَور ماتم کروں گا؛ مَیں ننگے پاؤں اَور ننگے بَدن پھروں گا۔ میں گیدڑ کی طرح چِلّاؤں گا اَور اُلّو کی مانند غم کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اِس لِئے مَیں ماتم و نَوحہ کرُوں گا۔ مَیں ننگا اور برہنہ ہو کر پِھرُوں گا۔ مَیں گِیدڑوں کی طرح چِلاّؤُں گا اور شُتر مُرغوں کی مانِند غم کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 इसलिए मैं आहो-ज़ारी करूँगा, नंगे पाँव और बरहना फिरूँगा, गीदड़ों की तरह वावैला करूँगा, उक़ाबी उल्लू की तरह आहें भरूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 اِس لئے مَیں آہ و زاری کروں گا، ننگے پاؤں اور برہنہ پھروں گا، گیدڑوں کی طرح واویلا کروں گا، عقابی اُلّو کی طرح آہیں بھروں گا۔

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 1:8
19 حوالہ جات  

اِس لیٔے مَیں نے کہا: ”مُجھ سے دُورہو جاؤ؛ مُجھے زار زار رونے دو۔ مُجھے میری قوم کی بربادی پر تسلّی نہ دو۔“


صِیّونؔ سے ماتم کی آواز سُنایٔی دیتی ہے، ’ہم کیسے برباد ہُوئے! ہم سخت رُسوا ہُوئے! ہمیں اَپنا مُلک چھوڑنا پڑا کیونکہ ہمارے مکانات ڈھا دئیے گیٔے ہیں۔‘ “


میں پہاڑوں کے لیٔے روؤں گا اَور ماتم کروں گا، اَور بیابان کی چراگاہوں کے لیٔے نوحہ کروں گا۔ وہ ویران ہو گئے ہیں اَور اَب کویٔی اُن میں سے ہوکر نہیں گزرتا، اَور اُن میں سے مویشیوں کی آواز تک نہیں آتی۔ ہَوا کے سَب پرندے تک بھاگ گیٔے اَور جانور بھی جا چُکے ہیں۔


کاش کہ میرا سَر پانی کا چشمہ اَور میری آنکھیں اشکوں کا فوّارہ ہوتیں! تاکہ میں اَپنی اُمّت کے مقتولوں کے لیٔے شب و روز روتا رہتا۔


ہائے، ہائے، میرا دِل اَندر ہی اَندر تکلیف سے کراہتا ہے! میں درد میں تڑپ رہا ہُوں۔ ہائے، میرے دِل کی کُوفت! مَیں خاموش نہیں رہ سَکتا۔ کیونکہ مَیں نے نرسنگے کی آواز؛ اَور جنگ کی للکار سُنی ہے۔


یہی باعث ہے کہ میرا جِسم درد سے اینٹھ رہاہے، ایک زچّہ کی طرح شدید درد نے مُجھے جکڑ لیا ہے؛ جو کچھ میں سُن رہا ہُوں اُس سے میں ہِراساں ہُوں، اَورجو دیکھ رہا ہُوں اُس سے میں پریشان ہُوں۔


اِس لیٔے میں یعزیرؔ کی طرح سِبماہؔ کی انگوری بیلوں کے لیٔے آہ و زاری کرتا ہُوں۔ اَے حِشبونؔ اَور اَے الیعالہؔ مَیں تُجھے اَپنے آنسُوؤں سے سینچوں گا! تیرے تیّار پھل اَور فصلوں پر لگائے جانے والے خُوشی کے نعرے خاموش ہو گئے۔


لیکن بیابان کے جنگلی جانور وہاں لیٹیں گے، اَور گیدڑ اُن کے محلوں میں گھُس جایٔیں گے؛ اُلّو وہاں بسیرا کریں گے، اَور جنگلی بکریاں وہاں کُودتی پھاندتی رہیں گی۔


مَیں بیابان کے اُلّو کی مانند ہُوں، اَیسے اُلّو کی مانند جو کھنڈروں میں پایا جاتا ہے۔


میں گیدڑوں کا بھایٔی بَن گیا ہُوں، اَور شتر مرغوں کا ساتھی۔


اَور وہ بھی اَپنے کپڑے اُتار کر شموایلؔ کی مَوجُودگی میں نبُوّت کرنے لگے اَور اُس دِن اَور رات اُسی حالت میں وہاں پڑے رہے۔ اِس لیٔے یہ کہاوت چلی، ”کیا شاؤل بھی نبیوں میں سے ایک ہے؟“


اُس کے قلعوں میں لکڑبگّھے، اَور اُس کے عالیشان محلوں میں گیدڑ شور مچائیں گے۔ اُس کا دِن قریب آ چُکا، اَور اُس کے دِنوں کو اَب طُول نہ دیا جائے گا۔


کانپو، اَے آسُودہ عورتوں؛ تھرتھراؤ، اَے بےپروا بیٹیوں! خود کو محفوظ محسُوس کرتی ہو اَپنے کپڑے اُتار دو اَور اَپنی کمر پر ٹاٹ باندھو۔


”اَے آدمؔ زاد، مِصر کے گِروہ کے لیٔے ماتم کر اَور اُسے اَور زورآور قوموں کی بیٹیوں کو گڑھے میں اُتر جانے والوں کے ساتھ زمین میں دفن کر دے۔


اُس دِن لوگ تمہارا مذاق اُڑائیں گے؛ وہ اِس ماتم کے نغمہ سے تُم پر لَعن طَعن کریں گے: ’ہم بالکُل غارت ہو گئے؛ میرے لوگوں کی مِیراث تقسیم ہو گئی۔ اُس نے اُسے ہم سے جُدا کر دیا! وہ ہمارے کھیت باغیوں کو دیتاہے۔‘ “


شاہِ حِزقیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے چودھویں سال میں شاہِ اشُور صینخربؔ نے یہُوداہؔ پر حملہ کرکے اُس کے تمام فصیلدار شہروں پر قبضہ کر لیا۔


جَب مردکیؔ کو اُن سَب باتوں کا علم ہُوا تو اُس نے اَپنے کپڑے پھاڑ ڈالے، ٹاٹ اوڑھ لیا اَور اَپنے سَر پر راکھ ڈال کرچیختا، چِلّاتا اَور سینہ کُوبی کرتا ہُوا شہر کے چَوک میں جا پہُنچا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات