Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 1:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 دیکھو! یَاہوِہ اَپنی قِیام گاہ سے باہر نکل رہے ہیں؛ وہ نیچے اُترا ہے تاکہ زمین کے اُونچے مقاموں کو پامال کرے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 کیونکہ دیکھ خُداوند اپنے مسکن سے باہر آتا ہے اور نازِل ہو کر زمِین کے اُونچے مقاموں کو پایمال کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 क्योंकि देखो, रब अपनी सुकूनतगाह से निकल रहा है ताकि उतरकर ज़मीन की बुलंदियों पर चले।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 کیونکہ دیکھو، رب اپنی سکونت گاہ سے نکل رہا ہے تاکہ اُتر کر زمین کی بلندیوں پر چلے۔

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 1:3
15 حوالہ جات  

جِس نے پہاڑوں کو، اَور ہَوا کو خلق کیا، اَورجو اَپنے خیالات اِنسانوں پر ظاہر کرتے ہیں، جو صُبح کو تاریکی میں تبدیل کرتے ہیں، اَور زمین کے اُونچے مقامات پر چلتے ہیں، اُن کا نام یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا ہے۔


کیونکہ دیکھو، یَاہوِہ اَپنی قِیام گاہ سے باہر آ رہے ہے تاکہ دُنیا کے لوگوں کو اُن کے گُناہوں کی سزا دے۔ زمین اَپنے اُوپر بہایا ہُوا خُون ظاہر کر دے گی، اَور اَپنے مقتولوں کو اَور زِیادہ نہ چُھپائے گی۔


یَاہوِہ نے اُسے مُلک کی اُونچی جگہوں پر بِٹھایا اَور کھیتوں کی پیداوار سے اُس کی ضیافت کی۔ یَاہوِہ نے اُس کی پرورش چٹّان کے شہد سے، اَور چقماق کی چٹّان کے تیل سے،


یَاہوِہ قادر میری قُوّت ہے؛ وہ میرے پاؤں کو ہِرنی کے پاؤں جَیسے بناتا ہے، وہ مُجھے اُونچی بُلندیوں پر چڑھنے کے قابل بناتا ہے۔ موسیقی ہدایت کار کے لیٔے، تاردار سازوں پر۔


ہمارے خُدا تو آسمان پر ہیں؛ وہ جو چاہتاہے وُہی کرتے ہیں۔


تَب رُوح نے مُجھے اُٹھالیا اَور مَیں نے اَپنے پیچھے ایک نہایت گرج دار آواز سُنی کہ یَاہوِہ کے مَسکن میں اُن کے جلال کی تمجید ہو۔


کیونکہ اِس پہاڑ پر یَاہوِہ کا ہاتھ ہمیشہ قائِم رہے گا؛ اَور مُوآب اُس کے پاؤں تلے اَیسا کُچلا جائے گا جَیسے بھُوسا کھاد میں کُچلا جاتا ہے۔


ہر مغروُر اِنسان پر نظر ڈالو اَور اُسے فروتن کرو، بدکار جہاں کھڑے ہُوں وہیں اُنہیں پامال کر دو۔


اَے اِسرائیل! تُو مُبارک ہے تمہاری مانند کون ہے، ایک اَیسی قوم جسے یَاہوِہ نے چھُڑایا ہے، یَاہوِہ ہی تمہاری سِپر اَور مددگار اَور تمہاری جلالی تلوار ہے۔ تمہارے دُشمن تمہارے سامنے جھُکیں گے، اَور تُم اُن کے اُونچے مقامات کو روند ڈالوگے۔“


اُس دِن یَاہوِہ کوہِ زَیتُون پرجو یروشلیمؔ کے مشرق میں ہے؛ کھڑے ہوں گے اَور کوہِ زَیتُون درمیانی دو حِصّوں میں پھٹ جائے گا اَور مشرق سے مغرب تک ایک بڑی وادی ہو جائے گی جِس سے آدھا پہاڑ شمال کی طرف اَور آدھا جُنوب کی طرف سَرک جائے گا۔


خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ، جو زمین کو چھُوتے ہیں تو وہ پگھل جاتی ہے، اَور اُن کے سَب باشِندے ماتم کرتے ہیں؛ سارا مُلک دریائے نیل کی مانند اُفان مارتا ہے، اَور پھر دریائے مِصر کی مانند پُرسکون ہو جاتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات