Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 1:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 اَپنے خُوشی بخشنے والے بچّوں کے ماتم میں سَر مُنڈوا؛ گِدھ کی طرح پرنُچے ہو جا، کیونکہ وہ تیرے پاس سے جَلاوطنی میں چلے جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 اپنے پیارے بچّوں کے لِئے سر مُنڈا کر چندلی ہو جا۔ گِدھ کی مانِند اپنے چندلاپن کو زِیادہ کر کیونکہ وہ تیرے پاس سے اسِیر ہو کر چلے گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 ऐ सिय्यून बेटी, अपने बाल कटवाकर गिद्ध जैसी गंजी हो जा। अपने लाडले बच्चों पर मातम कर, क्योंकि वह क़ैदी बनकर तुझसे दूर हो जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 اے صیون بیٹی، اپنے بال کٹوا کر گِدھ جیسی گنجی ہو جا۔ اپنے لاڈلے بچوں پر ماتم کر، کیونکہ وہ قیدی بن کر تجھ سے دُور ہو جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 1:16
18 حوالہ جات  

خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ نے اُس روز تُمہیں رونے اَور ماتم کرنے، اَپنے بال نوچنے اَور ٹاٹ پہننے کے لیٔے بُلایا۔


” ’اَپنے بال کاٹ کر پھینک دے اَور بنجر ٹیلوں پر جا کر نوحہ کر کیونکہ یَاہوِہ نے اِس قوم کو جِن پر اُس کا قہر ہے، خارج اَور ترک کر دیا ہے۔


تَب ایُّوب اُٹھ کھڑے ہُوئے اَور رنجیدہ ہوکر اَپنا لباس چاک کیا اَور سَر مُنڈوایا اَور زمین پر گِر کر خُدا کو سَجدہ کیا


مَیں تمہاری عیدوں کو ماتم میں اَور تمہارے نغموں کو نوحے میں تبدیل کر دُوں گا۔ اَور تُم سَب کو ٹاٹ پہناؤں گا اَور تُم سَب کے سَر کو گنجا کر دُوں گا۔ اَور اَیسا ماتم برپا کروں گا جَیسے اِکلوتے بیٹے کی خاطِر ہوتاہے اَور اُس کا اَنجام روزِ تلخ جَیسا ہوگا۔“


”اِس مُلک میں چُھوٹے اَور بڑے سَب مَریں گے۔ وہ نہ دفنائے جایٔیں گے، نہ اُن کے لیٔے ماتم کیا جائے گا اَور نہ کویٔی اُن کی خاطِر اَپنے جِسم کو زخمی کرےگا اَور نہ سَر مُنڈائے گا۔


اَے میری قوم، ٹاٹ پہنو، اَور راکھ میں لیٹ جاؤ؛ جَیسا اِکلوتے بیٹے پر ماتم کرتے ہو اُسی طرح دلخراش ماتم کرو، کیونکہ تباہی اَچانک ہم پر ٹوٹ پڑےگی۔


اہلِ دیبونؔ اُونچے مقاموں پر واقع عبادت گاہ میں، ماتم کرنے کے لیٔے گیٔے؛ نبوؔ اَور میدباؔ پر اہلِ مُوآب واویلا کرتے ہیں۔ ہر ایک کا سَر مُنڈا ہُواہے اَور ہر ایک کی داڑھی کاٹی گئی ہے۔


اَور ہوشِیعؔ کے دَورِ حُکومت کے نویں سال میں شاہِ اشُور نے سامریہؔ پر قبضہ کر لیا اَور بنی اِسرائیل کو غُلام بنا کر اشُور میں جَلاوطن کر دیا اَور پھر اُس نے اُنہیں حالاحؔ اَور حابُورؔ علاقے میں آباد کر دیا۔ یہ دونوں علاقے مادیوں کے سرحدی شہر اَور دریائے گُوزانؔ کے کنارے مَوجُود ہیں۔


تمہارے ہاں بیٹے اَور بیٹیاں پیدا ہوں گی لیکن تُم اُنہیں اَپنے پاس رکھ نہ پاؤگے کیونکہ وہ اسیر ہوکر چلے جایٔیں گے۔


غزّہؔ کے لوگ ماتم کرنے کے لیٔے اَپنا سَر مُنڈوائیں گے؛ اَور اشقلونؔ اَپنی وادی کے بچے ہُوئے لوگوں کے ساتھ خاموش کر دیا جائے گا۔ اَے وادی کے باقی بچے ہُوئے لوگوں، تُم کب تک اَپنے جِسم کو زخمی کرتے رہوگے؟


کیونکہ عامُوسؔ یُوں کہہ رہاہے، ” ’یرُبعامؔ تلوار سے ماراجائے گا، اَور بنی اِسرائیل یقیناً! اَپنے وطن سے دُور ہوکر اسیری میں چلا جائے گا۔‘ “


”اِس لیٔے یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ” ’تمہاری بیوی شہر میں فاحِشہ بَن جائے گی، اَور تمہارے بیٹے اَور بیٹیاں تلوار سے قتل کئے جایٔیں گے۔ تمہاری زمین ناپ کر تقسیم کی جائے گی، اَور تُم خُود ایک بُت پرست مُلک میں مروگے۔ اَور یقیناً بنی اِسرائیل اَپنے وطن سے دُور، جَلاوطنی میں چلا جائے گا۔‘ “


چنانچہ ٹاٹ پہن لو، اَور ماتم اَور ماتم کرو، کیونکہ یَاہوِہ کا قہر شدید ہم پر سے نہیں ٹلا ہے۔


اُٹھ اَور رات کے ہر پہر، فریاد کر؛ اَپنا دِل خُداوؔند کے حُضُور پانی کی طرح اُنڈیل دے۔ اَور اَپنے بچّوں کی زندگی کی خاطِر جو ہر کُوچے میں بھُوک سے نڈھال پڑے ہیں، اَپنے ہاتھ اُن کی طرف اُٹھاکر دعا کر۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات