Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 1:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اَے شفیرؔ میں رہنے والی، تُو برہنہ ہوکر بے شرمی سے چلی جا۔ صانانؔ میں رہنے والے باہر نہیں آئیں گے۔ بیت ایضلؔ ماتم میں ہے؛ اُس کی پناہ گاہ تُم سے لے لی گئی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اَے سفِیر کی رہنے والی تُو برہنہ و رُسوا ہو کر چلی جا۔ ضاناؔن کی رہنے والی نِکل نہیں سکتی۔ بَیت ایضل کے ماتم کے باعِث اُس کی پناہ گاہ تُم سے لے لی جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 ऐ सफ़ीर के रहनेवालो, बरहना और शर्मसार होकर यहाँ से गुज़र जाओ। ज़ानान के बाशिंदे निकलेंगे नहीं। बैत-एज़ल मातम करेगा जब तुमसे हर सहारा छीन लिया जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اے سفیر کے رہنے والو، برہنہ اور شرم سار ہو کر یہاں سے گزر جاؤ۔ ضانان کے باشندے نکلیں گے نہیں۔ بیت ایضل ماتم کرے گا جب تم سے ہر سہارا چھین لیا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 1:11
12 حوالہ جات  

اُسی طرح اشُور کا بادشاہ مِصری اسیروں اَور کُوشی جَلاوطنوں کو خواہ وہ جواں ہُوں یا ضعیف، برہنہ جِسم اَور ننگے پاؤں اَور بے پردہ کولہوں کے ساتھ لے جائے گا۔ اَور یہ اہلِ مِصر کے لیٔے رُسوائی کا باعث ہوگا۔


قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ مَیں تیرا مُخالف ہُوں۔ مَیں تُجھے تمہارے مُنہ تک ننگا کروں گا۔ اَور قوموں کو تیرا ننگا پن دِکھاؤں گا، اَور مملکتوں کو تمہاری برہنگی دِکھاؤں گا۔


اِس لیٔے مَیں نوحہ اَور ماتم کروں گا؛ مَیں ننگے پاؤں اَور ننگے بَدن پھروں گا۔ میں گیدڑ کی طرح چِلّاؤں گا اَور اُلّو کی مانند غم کروں گا۔


وہ تُجھ سے نفرت کے ساتھ پیش آئیں گے اَور تیری محنت سے کمائی ہُوئی ہر چیز لے لیں گے۔ وہ تُجھے عُریاں اَور بے نقاب کر دیں گے اَور تیری جِسم فروشی کی بے حیائی اَور زناکاری ظاہر ہو جائے گی۔


مَیں تیرے اُن سبھی یاروں کو جمع کروں گا جِن سے تُونے لُطف اُٹھایا، وہ جِن سے تُونے مَحَبّت کی اَور جِن سے عداوت رکھی۔ میں اُنہیں ہر طرف سے تیرے خِلاف جمع کروں گا اَور تُجھے اُن کے سامنے بے نقاب کروں گا اَور وہ تُجھے بالکُل عُریاں دیکھ لیں گے۔


مُوآب کو پر لگا دو، کیونکہ وہ اُڑ کر دُور چلا جائے؛ اُس کے شہر ویران کر دیئے جایٔیں گے، اَور اُن میں کویٔی آباد نہ رہے گا۔


اَپنی جان بچا کر بھاگو؛ اَور بیابان کی جھاڑی کی مانند بَن جاؤ۔


اَور اگر تُم اَپنے دِل میں خیال کرو، ”یہ واقعہ میرے ساتھ کیوں ہُوا؟“ یہ تمہارے گُناہوں کی کثرت کے باعث ہُوا کہ، تمہارا دامن چاک کر دیا گیا اَور تمہاری عصمت لَوٹ لی گئی۔


جِس طرح گھونسلے سے باہر گِرے ہُوئے پرندے پھڑپھڑاتے ہیں، اُسی طرح مُوآب کی عورتیں ارنُونؔ کے گھاٹوں پر ہیں۔


ضِنانؔ، حداشہؔ، مگدال گادؔ،


تَب تُم میرے اِس پہاڑ کی وادی سے ہوکر بھاگوگے کیونکہ یہ وادی آضیلؔ تک بڑھ جائے گی۔ تُم اَیسے بھاگوگے جَیسے تُم شاہِ یہُودیؔہ عُزّیاہؔ کے دِنوں میں زلزلے کی وجہ سے بھاگے تھے۔ تَب یَاہوِہ میرا خُدا اَپنے سَب مُقدّسین کے ساتھ تشریف لائیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات