Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 8:26 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 یِسوعؔ نے جَواب دیا، ”اَے کم ایمان والو! تُم خوفزدہ کیوں ہو؟“ تَب حُضُور نے اُٹھ کر طُوفان اَور لہروں کو ڈانٹا اَور بڑا اَمن ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

26 اُس نے اُن سے کہا اَے کم اِعتقادو! ڈرتے کیوں ہو؟ تب اُس نے اُٹھ کر ہوا اور پانی کو ڈانٹا اور بڑا امَن ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 उसने जवाब दिया, “ऐ कमएतक़ादो! घबराते क्यों हो?” खड़े होकर उसने आँधी और मौजों को डाँटा तो लहरें बिलकुल साकित हो गईं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 اُس نے جواب دیا، ”اے کم اعتقادو! گھبراتے کیوں ہو؟“ کھڑے ہو کر اُس نے آندھی اور موجوں کو ڈانٹا تو لہریں بالکل ساکت ہو گئیں۔

باب دیکھیں کاپی




متی 8:26
24 حوالہ جات  

جِس نے سمُندر کے شور کو، اَور اُس کی موجوں کے شور کو، اَور قوموں کے ہنگامہ کو موقُوف کر دیا۔


سمُندر کی طغیانی پر آپ ہی حُکمرانی کرتے ہیں؛ جَب اُس کی موجیں تلاطم برپا کرتی ہیں تو آپ ہی اُنہیں ساکت کرتے ہیں۔


پس جَب خُدا میدان کی گھاس کو جو آج ہے اَور کل تنور میں جھونکی جاتی ہے، اَیسی پوشاک پہناتاہے، تو اَے کم ایمان والو! کیا وہ تُمہیں بہتر پوشاک نہ پہنائے گا؟


نہ ہی بےاِعتقاد ہوکر حضرت اَبراہامؔ نے خُدا کے وعدہ پر شک کیا بَلکہ ایمان میں مضبُوط ہوکر خُدا کی تمجید کی۔


یِسوعؔ کو یہ بات مَعلُوم تھی، لہٰذا آپ نے فرمایا، ”اَے کم اِعتقادو، تُم آپَس میں کیوں بحث کرتے ہو کہ ہمارے پاس روٹی نہیں ہے؟


وہ اَپنے ہاتھ میں کھُلی ہُوئی ایک چُھوٹی کِتاب تھامے ہویٔے تھا۔ اُس نے اَپنا داہنا پاؤں سمُندر پر اَور بایاں زمین پر رکھا۔


اَے یَاہوِہ کیا تُو دریاؤں سے ناراض تھا؟ کیا تیرا قہر چشموں پر تھا؟ کیا تیرا غضب سمُندر پر تھا جَب تُو گھوڑوں اَور اَپنے فتح مند رتھوں پر سوار ہُوا؟


وہ سمُندر کو ڈانٹتے ہیں اَور اُسے سُکھا دیتے ہیں؛ وہ سَب دریاؤں کو سُکھا دیتے ہیں۔ باشانؔ اَور کرمِلؔ سُوکھ جاتے ہیں اَور لبانونؔ کی کونپلیں مُرجھا جاتی ہیں۔


کس نے اَپنی قُدرت کے جلالی بازو کو مَوشہ کے داہنے ہاتھ کے ساتھ کر دیا، کس نے اُن کے سامنے پانی کے دو حِصّے کئے، اَور اَپنے لیٔے اَبدی نام حاصل کیا،


اَور لوگ تعجُّب کرکے کہنے لگے، ”یہ کِس طرح کا آدمی ہے کہ طُوفان اَور لہریں بھی اِن کا حُکم مانتی ہیں!“


حُضُور نے جَواب دیا، ”اِس لیٔے کہ تمہارا ایمان کم ہے۔ میں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ اگر تمہارا ایمان رائی کے دانے کے برابر بھی ہوتا، تو، ’تُم اِس پہاڑ سے کہہ سکوگے کہ یہاں سے وہاں سَرک جا،‘ تو وہ سَرک جائے گا۔ اَور تمہارے لیٔے کویٔی کام بھی ناممکن نہ ہوگا۔


”خاموش ہو جا!“ یِسوعؔ نے بدرُوح کو جِھڑکا اَور کہا، اَور اِس آدمی میں سے ”نکل جا!“ اِس پر بدرُوح نے اُس آدمی کو اُن کے درمیان زمین پر پٹکا اَور اُسے ضرر پہُنچائے بغیر اُس میں سے نکل گئی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات