Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 8:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 مگر بادشاہی کے اصل وارثین کو باہر اَندھیرے میں ڈال دیا جائے گا جہاں وہ روتے اَور دانت پیستے رہیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 مگر بادشاہی کے بیٹے باہر اندھیرے میں ڈالے جائیں گے۔ وہاں رونا اور دانت پِیسنا ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 लेकिन बादशाही के असल वारिसों को निकालकर अंधेरे में डाल दिया जाएगा, उस जगह जहाँ लोग रोते और दाँत पीसते रहेंगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 لیکن بادشاہی کے اصل وارثوں کو نکال کر اندھیرے میں ڈال دیا جائے گا، اُس جگہ جہاں لوگ روتے اور دانت پیستے رہیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی




متی 8:12
19 حوالہ جات  

اَور اِس نکمّے خادِم کو باہر اَندھیرے میں ڈال دو جہاں وہ روتا اَور دانت پیستا رہے گا۔‘


”جَب تُم اَبراہامؔ، اِصحاقؔ، یعقوب اَور سَب نبیوں کو خُدا کی بادشاہی میں شریک دیکھوگے اَور خُود کو باہر نکالے ہویٔے پاؤگے تو روتے اَور دانت پیستے رہ جاؤگے۔


”اِس لیٔے میں تُم سے کہتا ہُوں کہ خُدا کی بادشاہی تُم سے لے لی جائے گی اَور اُس قوم کو جو پھل لایٔے، اُسے دے دی جائے گی۔


اَور اُنہیں آگ کی بھٹّی میں پھینک دیں گے، جہاں رونا اَور دانت پیسنا جاری رہے گا۔


اَور اُنہیں آگ کی بھٹّی میں پھینک دیں گے، جہاں رونا اَور دانت پیسنا جاری رہے گا۔


تو وہ اُسے غضبناک سزا دے گا اُس کا اَنجام ریاکاروں کے جَیسا ہوگا جہاں وہ روتا اَور دانت پیستا رہے گا۔


یہ سمُندر کی پُرجوش لہریں ہیں جو اَپنی بے شرمی کا جھاگ اُچھالتی ہیں۔ یہ وہ آوارہ گرد سِتارے ہیں جِن کے لیٔے جہنّم کی سخت تاریکی کا مقام دائمی طور پر مُقرّر کر دیا گیا ہے۔


یہ لوگ اَندھے کنوئیں ہیں اَور اُس کُہر کی مانند ہیں جسے تیز ہَوا اُڑا لے جاتی ہے۔ جہنّم کی سخت تاریکی اُن کے لئے مُقرّر کر دی گئی ہے۔


کیونکہ جَب خُدا نے گُناہ کرنے والے فرشتوں کو نہیں بخشا بَلکہ جہنّم میں بھیج کر تاریکی کی زنجیروں میں جکڑ دیا تاکہ عدالت کے دِن تک حِراست میں رہیں۔


یعنی بنی اِسرائیلؔ، خُدا کے مُتَنَبّیٰ ہونے کا حق کے سبب جلال، عہد، شَریعت اَور خدمت، بیت المُقدّس میں عبادت کا شرف اَور خُدا کے وعدے بھی اُن ہی کے لیٔے ہیں۔


تُم نبیوں کی اَولاد ہو اَورجو عہد خُدا نے ہمارے آباؤاَجداد سے باندھا تھا اُس میں تُم سَب شریک ہو۔ خُدا نے حضرت اَبراہامؔ سے فرمایا، ’میں تیری اَولاد کے ذریعہ زمین کی تمام غَیریہُودیوں کو برکت دُوں گا۔‘


کھیت یہ دُنیا ہے اَور اَچھّے بیج سے مُراد ہے آسمانی بادشاہی کے فرزند، زہریلی بُوٹیاں شیطان کے فرزند ہیں۔


وہ اَپنے وفادار خادِموں کے قدموں کی نگہبانی کریں گے، لیکن بدکار اَندھیرے میں فنا کر دئیے جایٔیں گے۔ ”کیونکہ اِنسان قُوّت ہی سے فتح نہیں پاتا؛


بدکار یہ دیکھ کر کُڑھے گا، وہ اَپنے دانت پیسے گا اَور گھُل جائے گا؛ بدکار لوگوں کی مُرادیں بر نہ آئیں گی۔


میرے خادِم اَپنے دِل کی شادمانی سے گائیں گے، لیکن تُم دلگیری کے سبب سے نالاں ہوگے اَور رُوح شکستگی کا ماتم کروگے۔


لیکن کُتّے، جادُوگر، زناکار، قاتل، بُت پرست اَور جھُوٹ بولنے والے اَور جھُوٹ کو پسند کرنے والے، یہ سَب اُس شہر سے باہر ہی رہ جایٔیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات