Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 7:26 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 لیکن جو میری یہ باتیں سُنتا ہے مگر اُن پر عَمل نہیں کرتا ہے، وہ اُس بےوقُوف اِنسان کی مانِند ہے جِس نے اَپنا گھر ریت پر بنایا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

26 اور جو کوئی میری یہ باتیں سُنتا ہے اور اُن پر عمل نہیں کرتا وہ اُس بیوُقُوف آدمی کی مانِند ٹھہرے گا جِس نے اپنا گھر ریت پر بنایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 लेकिन जो भी मेरी यह बातें सुनकर उन पर अमल नहीं करता वह उस अहमक़ की मानिंद है जिसने अपना मकान सहीह बुनियाद डाले बग़ैर रेत पर तामीर किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 لیکن جو بھی میری یہ باتیں سن کر اُن پر عمل نہیں کرتا وہ اُس احمق کی مانند ہے جس نے اپنا مکان صحیح بنیاد ڈالے بغیر ریت پر تعمیر کیا۔

باب دیکھیں کاپی




متی 7:26
9 حوالہ جات  

لیکن جو میری باتیں سُن کر اُن پر عَمل نہیں کرتا وہ اُس آدمی کی مانِند ہے جِس نے زمین پر گھر کو بغیر بُنیاد کے بنایا۔ اَور جَب پانی کی لہریں اُس سے ٹکرائیں، تو وہ گِر پڑا اَور بالکُل تباہ ہو گیا۔“


دانشمند کاتب شرمندہ کئے جایٔیں گے؛ وہ حیرت زدہ ہوں گے اَور پکڑے جایٔیں گے؛ غور کرو، اُنہُوں نے یَاہوِہ کے کلام کو ٹھکرا دیا ہے؟ اُن میں کیسی دانشمندی ہے؟


اَے احمق اِنسان! کیا تُجھے اَب ثبوت چاہئے کہ ایمان عَمل کے بغیر فُضول ہے؟


”اِس لیٔے یَاہوِہ اِسرائیل کا خُدا فرماتے ہیں: ’مَیں نے وعدہ کیا تھا کہ تیرا گھرانا اَور تیرا آبائی گھرانا اَبد تک میرے حُضُور میں خدمت کرتا رہے گا۔‘ مگر اَب یَاہوِہ فرماتے ہیں: ’اَب بات بہت بڑھ چُکی ہے! کیونکہ جو میری عزّت کرتے ہیں مَیں اُن کی عزّت کروں گا۔ لیکن وہ جو میری تحقیر کرتے ہیں اُن کی تحقیر ہوگی۔


دانا عورت اَپنا گھر بناتی ہے، لیکن بےوقُوف اُسے اَپنے ہی ہاتھوں سے گرا دیتی ہے۔


وہ وقت سے قبل ہی اُٹھا لیٔے گیٔے، سیلاب اُن کی بُنیادیں بہا لے گیا۔


”چنانچہ جو کویٔی میری یہ باتیں سُنتا اَور اُن پر عَمل کرتا ہے وہ اُس عقلمند آدمی کی مانِند ٹھہرے گا جِس نے اَپنا گھر چٹّان پر تعمیر کیا ہو۔


اَور زور کی بارش آئی اَور سیلاب آیا اَور آندھیاں چلیں اُٹھا اَور اُس گھر سے ٹکرائیں مگر وہ نہ گرا کیونکہ اُس کی بُنیاد چٹّان پر ڈالی گئی تھی۔


اَور زور کی بارش آئی اَور سیلاب آیا اَور آندھیاں چلیں اَور اُس گھر سے ٹکرائیں، اَور وہ گِر پڑا اَور بالکُل برباد ہو گیا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات