Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 7:24 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 ”چنانچہ جو کویٔی میری یہ باتیں سُنتا اَور اُن پر عَمل کرتا ہے وہ اُس عقلمند آدمی کی مانِند ٹھہرے گا جِس نے اَپنا گھر چٹّان پر تعمیر کیا ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

24 پس جو کوئی میری یہ باتیں سُنتا اور اُن پر عمل کرتا ہے وہ اُس عقل مند آدمی کی مانِند ٹھہرے گا جِس نے چٹان پر اپنا گھر بنایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 लिहाज़ा जो भी मेरी यह बातें सुनकर उन पर अमल करता है वह उस समझदार आदमी की मानिंद है जिसने अपने मकान की बुनियाद चट्टान पर रखी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 لہٰذا جو بھی میری یہ باتیں سن کر اُن پر عمل کرتا ہے وہ اُس سمجھ دار آدمی کی مانند ہے جس نے اپنے مکان کی بنیاد چٹان پر رکھی۔

باب دیکھیں کاپی




متی 7:24
41 حوالہ جات  

تُم اِن باتوں کو جان گیٔے ہو، اِن باتوں پر عَمل بھی کروگے تو تُم مُبارک ہوگے۔


لیکن یِسوعؔ نے جَواب دیا، ”جو لوگ خُدا کا کلام سُنتے اَور اُس پر عَمل کرتے ہیں وہ زِیادہ مُبارک ہیں۔“


اگر ہم خُدا کے حُکموں پر عَمل کرتے ہیں تو یہ اِس بات کا ثبوت ہے کہ ہم نے اُسے جان لیا ہے۔


یَاہوِہ کا خوف حِکمت کی اِبتدا ہے؛ اُن کے اَحکام پر عَمل کرنے والے دانشمند ہیں۔ یَاہوِہ کی ہی سِتائش اَبد تک ہوتی رہے۔


دانا دِل اَحکام بجا لاتے ہیں، لیکن بکواس کرنے والا احمق برباد ہو جاتا ہے۔


”اگر تُم مُجھ سے مَحَبّت کرتے ہو تو میرے اَحکام بجا لاؤگے۔


تُم میرے دوست ہو بشرطیکہ میرے حُکم پر عَمل کرتے رہو۔


اَور خُدا نے اِنسان سے فرمایا، ”دیکھو، یَاہوِہ کا خوف ہی حِکمت ہے، اَور بدی سے دُور رہنا دانشمندی ہے۔“


جِس طرح مَیں نے اَپنے باپ کے اَحکام پر عَمل کیا ہے، اَور اُن کی مَحَبّت میں قائِم ہُوں، اُسی طرح اگر تُم بھی میرے اَحکام بجا لاؤگے تو میری مَحَبّت میں قائِم رہوگے۔


کیونکہ جو کویٔی میرے آسمانی باپ کی مرضی پر چلے وُہی میرا بھایٔی، میری بہن اَور میری ماں ہے۔“


میں اَپنے تمام اُستادوں سے بھی زِیادہ فہم رکھتا ہُوں، کیونکہ مَیں آپ کی شہادتوں پر غور کرتا رہتا ہُوں،


آپ کے کلام کی تشریح نُور بخشتی ہے؛ اَور سادہ دِلوں کو سمجھ عطا کرتی ہے۔


ہوشیاروں کی حِکمت یہ ہے کہ اَپنی روِشوں پر غور کریں، لیکن احمقوں کی حماقت دغا دینا ہے۔


جَب طُوفان گزر جاتا ہے تو بدکار بھی اُس کے ساتھ غائب ہو جاتے ہیں لیکن صادق ہمیشہ ثابت قدم رہتے ہیں۔


بدکار لوگ گرا دئیے جاتے ہیں اَور نِیست ہو جاتے ہیں، لیکن راستبازوں کا گھر قائِم رہتاہے۔


اَور زور کی بارش آئی اَور سیلاب آیا اَور آندھیاں چلیں اُٹھا اَور اُس گھر سے ٹکرائیں مگر وہ نہ گرا کیونکہ اُس کی بُنیاد چٹّان پر ڈالی گئی تھی۔


لیکن جو میری یہ باتیں سُنتا ہے مگر اُن پر عَمل نہیں کرتا ہے، وہ اُس بےوقُوف اِنسان کی مانِند ہے جِس نے اَپنا گھر ریت پر بنایا۔


اَور مَیں تُجھ سے کہتا ہُوں کہ تُو پطرس ہے اَور مَیں اِس چٹّان پر اَپنی عبادت گاہ قائِم کروں گا اَور عالمِ اَرواح کے دروازے اُس پر غالب نہ آئیں گے۔


”پھر وہ وفادار اَور ہوشیار خادِم کون سا ہے، جسے اُس کے مالک نے اَپنے گھر کے خادِموں پر مُقرّر کیا تاکہ اُنہیں وقت پر کھانا دیا کرے؟


اُن میں سے پانچ بےوقُوف اَور پانچ عقلمند تھیں۔


مگر جو عقلمند تھیں اُنہُوں نے اَپنے مشعلوں کے علاوہ کُپّیوں میں تیل بھی اَپنے ساتھ لے لیا۔


عقلمند کنواریوں نے جَواب دیا، ” ’نہیں، شاید یہ تیل ہمارے اَور تمہارے دونوں کے لیٔے کافی نہ ہو، بہتر ہے کہ تُم دُکان پر جا کر اَپنے لیٔے تیل خرید لو۔‘


کیونکہ شَریعت کے محض سُننے والے خُدا کی نظر میں راستباز نہیں ہوتے بَلکہ شَریعت پر عَمل کرنے والے ہی راستباز قرار دئیے جایٔیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات