Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 7:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 کیونکہ وہ دروازہ تنگ اَور وہ راستہ سکڑا ہے جو زندگی کی طرف لے جاتا ہے اَور اُس کے پانے والے تھوڑے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 کیونکہ وہ دروازہ تنگ ہے اور وہ راستہ سُکڑا ہے جو زِندگی کو پُہنچاتا ہے اور اُس کے پانے والے تھوڑے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 लेकिन ज़िंदगी की तरफ़ ले जानेवाला रास्ता तंग है और उसका दरवाज़ा छोटा। कम ही लोग उसे पाते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 لیکن زندگی کی طرف لے جانے والا راستہ تنگ ہے اور اُس کا دروازہ چھوٹا۔ کم ہی لوگ اُسے پاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




متی 7:14
27 حوالہ جات  

”کیونکہ بُلائے ہُوئے تو بہت ہیں، مگر چُنے ہُوئے کم ہیں۔“


اِس جہان کے ہم شکل نہ بنو بَلکہ خُدا کو موقع دو کہ وہ تمہاری عقل کو نیا بنا کر تُمہیں سراسر بدل ڈالے تاکہ تُم اَپنے تجربہ سے خُدا کی نیک، پسندِیدہ اَور کامِل مرضی کو مَعلُوم کر سکو۔


وہاں ایک شاہراہ ہوگی؛ جو مُقدّس راہ کہلائے گی۔ کویٔی ناپاک اُس سے گزر نہ پایٔےگا؛ وہ صِرف راست رَو لوگوں ہی کے لیٔے ہوگی۔ احمق لوگ بھی اُس سے گزر نہ پائیں گے۔


تَب اُنہُوں نے مجمع کے ساتھ اَپنے شاگردوں کو بھی اَپنے پاس بُلایا اَور اُن سے مُخاطِب ہویٔے: ”جو کویٔی میری پیروی کرنا چاہے تو وہ خُودی کا اِنکار کرے، اَپنی صلیب اُٹھائے اَور میرے پیچھے ہولے۔


وہ شاگردوں کی حوصلہ اَفزائی کرتے اَور اُنہیں نصیحت دیتے تھے کہ اَپنے ایمان پر مضبُوطی سے قائِم رہو اَور فرماتے تھے، ”ہمیں خُدا کی بادشاہی میں داخل ہونے کے لیٔے بہت سِی مُصیبتوں کا سامنا کرنا لازِم ہے۔“


میں راستبازی کی راہ پر؛ اِنصاف کے راستوں کے ساتھ ساتھ چلتی ہُوں۔


تُم داہنی طرف مُڑو یا بائیں طرف، تمہارے کان پیچھے سے آتی ہُوئی اُس آواز کو سُنیں گے جو کہتی ہے، ”راہ یہی ہے؛ اِسی پر چلو۔“


”مَیں نے تُم سے یہ باتیں اِس لیٔے بتائیں کہ تُم مُجھ میں اِطمینان پاؤ۔ تُم دُنیا میں مُصیبت اُٹھاتے ہو۔ مگر ہِمّت سے کام لو! میں دُنیا پر غالب آیا ہُوں۔“


”پَس بہت سے جو آخِر ہیں وہ اوّل ہو جایٔیں گے اَورجو اوّل ہیں وہ آخِر۔“


یَاہوِہ فرماتے ہیں: ”چوراہوں پر کھڑے ہوکر دیکھو؛ اَور قدیم راہوں کی بابت دریافت کرو، پُوچھو کہ سَب سے بہترین راستہ کون سا ہے اَور اُسی راہ پر چلو، تَب تمہاری جان راحت پایٔے گی۔ لیکن تُم نے اعلان کیا، ’ہم اُس راہ پر نہ چلیں گے۔‘


”اَے چُھوٹے گلّے! ڈر مت! کیونکہ تمہارے آسمانی باپ کی خُوشی اِسی میں ہے کہ وہ تُمہیں بادشاہی عطا فرمائے۔


اَور یہ کہا جائے گا: ”راستہ بناؤ، بناؤ، راہ تیّار کرو! میرے لوگوں کی راہ میں سے رُکاوٹیں دُور کرو۔“


کیوں؟ اِس لیٔے کہ اُنہُوں نے ایمان سے نہیں بَلکہ اعمال کے ذریعہ اُسے حاصل کرنا چاہا اَور ٹھوکر لگنے والے پتّھر سے ٹھوکر کھائی۔


وہ تُمہیں یہُودی عبادت گاہوں سے خارج کر دیں گے؛ درحقیقت، اَیسا وقت آ رہاہے کہ اگر کویٔی تُمہیں قتل کر ڈالے گا تُو یہ سمجھے گا کہ وہ خُدا کی خدمت کر رہاہے۔


آپ نے مُجھے زندگی کی راہ دِکھائی، آپ اَپنے دیدار کی خُوشی سے مُجھے بھر دیں گے، اَور اَپنے داہنے ہاتھ کی طرف دائمی فرحت بخشیں گے۔


”تنگ دروازے سے داخل ہو، کیونکہ وہ دروازہ چوڑا ہے اَور وہ راستہ کشادہ ہے جو ہلاکت کی طرف لے جاتا ہے اَور اُس سے داخل ہونے والے بہت ہیں۔


”جھُوٹے نبیوں سے خبردار رہو، وہ تمہارے پاس بھیڑوں کے لباس میں آتے ہیں لیکن باطِن میں پھاڑنے والے بھیڑئے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات