Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 5:39 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

39 لیکن مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ بُرے اِنسان کا مُقابلہ ہی مت کرنا۔ اگر کویٔی تمہارے داہنے گال پر تھپّڑ مارے تو دُوسرا بھی اُس کی طرف پھیر دے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

39 لیکن مَیں تُم سے یہ کہتا ہُوں کہ شرِیر کا مُقابلہ نہ کرنا بلکہ جو کوئی تیرے دہنے گال پر طمانچہ مارے دُوسرا بھی اُس کی طرف پھیر دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

39 लेकिन मैं तुमको बताता हूँ कि बदकार का मुक़ाबला मत करना। अगर कोई तेरे दहने गाल पर थप्पड़ मारे तो उसे दूसरा गाल भी पेश कर दे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

39 لیکن مَیں تم کو بتاتا ہوں کہ بدکار کا مقابلہ مت کرنا۔ اگر کوئی تیرے دہنے گال پر تھپڑ مارے تو اُسے دوسرا گال بھی پیش کر دے۔

باب دیکھیں کاپی




متی 5:39
24 حوالہ جات  

خبردار! کویٔی شخص کسی سے بدی کے بدلے بدی نہ کرے بَلکہ ہر وقت آپَس میں اَور سَب کے ساتھ نیکی کرنے کی کوشش میں لگے رہو۔


بدی کے بدلے بدی نہ کرو، اَور گالی کا جَواب گالی سے نہ دو۔ بَلکہ اِس کے برعکس اَیسے شخص کو برکت دو، کیونکہ خُدا نے تُمہیں یہی کرنے کے لیٔے بُلایا ہے تاکہ تُم مِیراث میں برکت کے وارِث بنو۔


تُم یہ نہ کہنا، ”میں بدی کا بدلہ لُوں گا!“ یَاہوِہ کی آس رکھو اَور وہ تُمہیں رِہائی بخشیں گے۔


وہ اَپنا گال طمانچہ مارنے والے کی طرف پھیر دے، اَور ملامت برداشت کرے۔


” ’اِنتقام نہ لینا اَور نہ اَپنی قوم کے کسی شخص سے کینہ رکھنا بَلکہ اَپنے پڑوسی سے اَپنی مانِند مَحَبّت رکھنا کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔


یہ نہ کہہ، ”میں اُس کے ساتھ وَیسا ہی کروں گا جَیسا اُس نے میرے ساتھ کیا؛ میں اُس آدمی کو اُس کے کئے کا بدلہ دُوں گا۔“


مَیں نے اَپنی پیٹھ مارنے والوں کے، اَور اَپنی داڑھی نوچنے والوں کے حوالہ کر دی؛ تضحیک اَور تھُوک سے بچنے کے لیٔے مَیں نے اَپنا مُنہ نہیں چھپایا۔


دراصل تُم میں بڑا نُقص یہ ہے کہ تُم آپَس کی مُقدّمہ بازی میں مشغُول ہو۔ تُم ظُلم اُٹھانا کیوں نہیں بہتر جانتے؟ اَپنا نُقصان کیوں نہیں قبُول کرتے؟


تُم نے راستباز شخص کو جو تمہارا مُقابلہ نہیں کر رہاتھا، قُصُوروار ٹھہرایا اَور اُسے قتل کر ڈالا۔


لوگ مُنہ کھول کر میرا مذاق اُڑاتے ہیں؛ حقارت سے میرے گال پر تھپّڑ مارتے ہیں اَور میرے خِلاف اِکٹھّے ہو جاتے ہیں۔


تُم نے گُناہ سے لڑتے ہویٔے اَب تک اَیسا مُقابلہ نہیں کیا کہ تمہارا خُون نہ بہایا جائے۔


اُنہُوں نے آپ کی آنکھوں پر پٹّی باندھ کر پُوچھا، ”نبُوّت کر! کہ تُجھے کِس نے مارا؟“


تَب صِدقیاہؔ بِن کنعانہؔ نے جا کر میکایاہؔ کے مُنہ پر تھپّڑ مارا اَور پُوچھا، ”آخِرکار یَاہوِہ سے آئی رُوح مُجھ میں سے نکل کر تُم سے کلام کرنے کیسے چلی گئی؟“


اَے لشکروں کے شہر، لشکروں کو جمع کرو، کیونکہ ہمارے خِلاف ایک محاصرہ ہونے والا ہے۔ وہ اِسرائیل کے حاکم کے گال پر، سلاخ سے ماریں گے۔


اَور اگر کویٔی تُم پر مُقدّمہ کرکے تمہارا چوغہ لینا چاہتاہے تو اُسے کُرتا بھی دے دو۔


شَریعت کے عالِم اَور فرِیسی یِسوعؔ کی تاک میں تھے اِس لیٔے حُضُور کو قریب سے دیکھنے لگے کہ اگر حُضُور سَبت کے دِن اُس آدمی کو شفا بخشیں تو فرِیسی حُضُور پر اِلزام لگاسکیں۔


یِسوعؔ نے جَواب دیا، ”اگر مَیں نے کُچھ بُرا کہا تو، اُسے بُرا ثابت کیجئے۔ لیکن اگر اَچھّا کہا ہے، تو تھپّڑ کیوں مارتے ہو؟“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات