Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 5:28 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 لیکن مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ جو کویٔی کسی خاتُون پر بُری نظر ڈالتا ہے وہ اَپنے دِل میں پہلے ہی اُس کے ساتھ زنا کر چُکا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

28 لیکن مَیں تُم سے یہ کہتا ہُوں کہ جِس کِسی نے بُری خواہِش سے کِسی عَورت پر نِگاہ کی وہ اپنے دِل میں اُس کے ساتھ زِنا کر چُکا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 लेकिन मैं तुम्हें बताता हूँ, जो किसी औरत को बुरी ख़ाहिश से देखता है वह अपने दिल में उसके साथ ज़िना कर चुका है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 لیکن مَیں تمہیں بتاتا ہوں، جو کسی عورت کو بُری خواہش سے دیکھتا ہے وہ اپنے دل میں اُس کے ساتھ زنا کر چکا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




متی 5:28
20 حوالہ جات  

کیونکہ جو کچھ دُنیا میں ہے یعنی جِسم کی خواہش، آنکھوں کی خواہش اَور زندگی کا غُرور، وہ آسمانی باپ کی طرف سے نہیں بَلکہ دُنیا کی طرف سے ہے۔


اُس کے حُسن پر اَپنے دِل میں شہوت سے مغلُوب نہ ہو اَور اُس کی آنکھوں کا شِکار ہونے سے بچے رہنا۔


تُم اَپنے پڑوسی کے گھر کا لالچ نہ کرنا۔ تُم اَپنے پڑوسی کی بیوی کا لالچ نہ کرنا اَور نہ اُس کے غُلام یا اُس کی خادِمہ کا، نہ اُس کے بَیل یا گدھے کا، اَور نہ اَپنے پڑوسی کی کسی اَور چیز کا۔“


ایک شام داویؔد بادشاہ اَپنے پلنگ سے اُٹھ کر محل کی چھت پر ٹہلنے لگا۔ اُس نے چھت پر سے دیکھا کہ ایک عورت نہا رہی ہے۔ وہ عورت بڑی خُوبصورت تھی


”مَیں نے اَپنی آنکھوں سے عہد کیا کہ میں کسی جَوان لڑکی کو بُری نگاہ سے نہ دیکھوں گا۔


تَب اُس مُلک کے حاکم حِوّیؔ حمُورؔ کے بیٹے شِکیمؔ نے اُسے دیکھا اَور اُسے لے جا کر اُس کی عصمت دری کی۔


اِن کی آنکھوں میں زناکاری بَسی رہتی ہیں۔ یہ گُناہ سے باز نہیں رہ سکتے۔ یہ کمزور دِلوں کو پھانسنا خُوب جانتے ہیں؛ اِن کے دِل لالچ سے بھرے ہویٔے ہیں۔ یہ لعنت کے فرزند ہیں۔


”اگر میرا دِل کسی عورت پر فریفتہ ہُوا ہو، یا میں اَپنے پڑوسی کے دروازہ پر گھات میں بیٹھا ہُوں،


ہم جانتے ہیں کہ شَریعت ایک رُوحانی چیز ہے لیکن مَیں جِسمانی ہُوں اَور گویا گُناہ کی غُلامی میں بِکا ہُوا ہُوں۔


مَیں نے دیکھا کہ ہر کمال کی کویٔی نہ کویٔی حَد ہوتی ہے؛ لیکن آپ کے اَحکام لامحدود ہیں۔


لیکن مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ بُرے اِنسان کا مُقابلہ ہی مت کرنا۔ اگر کویٔی تمہارے داہنے گال پر تھپّڑ مارے تو دُوسرا بھی اُس کی طرف پھیر دے۔


لیکن مَیں تُم سے یہ کہتا ہُوں کہ جو کویٔی اَپنے بھایٔی یا بہن یا دوست پر ناحق غُصّہ کرتا ہے تو وہ بھی عدالت کی طرف سے سزا پایٔےگا۔ اَورجو کویٔی اَپنے بھایٔی یا بہن کو ’راکا،‘ کہے گا وہ عدالتِ عالیہ میں جَوابدہ ہوگا اَورجو اُنہیں ’بےوقُوف اِنسان!‘ کہے گا وہ جہنّم کی آگ کا سزاوار ہوگا۔


” ’تُم اَپنے ہمسایہ کی بیوی سے ہم بِستری کرکے اُس کے ساتھ خُود کو بےحُرمت نہ کرنا۔


اگر کویٔی آدمی کسی دُوسرے آدمی کی بیوی کے ساتھ زنا کرتے ہویٔے پکڑا جائے، تو وہ زناکار آدمی، اَور وہ عورت دونوں مار ڈالے جایٔیں۔ اِس طرح تُم اَیسی بدکاری اِسرائیل میں سے ختم کردینا۔


جوں ہی اُس نے اُنہیں دیکھا وہ اُن پر فریفتہ ہو گئی اَور اُس نے اُن کے پیچھے کَسدیوں کے مُلک میں قاصِد بھیجے۔


کیونکہ بُرے خیال، قتل، زنا، جنسی بدفعلی، چوری، کُفر، جھُوٹی گواہی، دِل ہی سے نکلتی ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات