Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 4:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 پھر یِسوعؔ پاک رُوح کی ہدایت سے بیابان میں گیٔے تاکہ اِبلیس اُنہیں آزمائے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اُس وقت رُوح یِسُوعؔ کو جنگل میں لے گیا تاکہ اِبلِیس سے آزمایا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 फिर रूहुल-क़ुद्स ईसा को रेगिस्तान में ले गया ताकि उसे इबलीस से आज़माया जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 پھر روح القدس عیسیٰ کو ریگستان میں لے گیا تاکہ اُسے ابلیس سے آزمایا جائے۔

باب دیکھیں کاپی




متی 4:1
18 حوالہ جات  

چنانچہ یِسوعؔ نے خُود اَپنی آزمائش کے دَوران دُکھ اُٹھائے تھے اِس لیٔے وہ اُن کی بھی مدد کر سکتے ہیں جِن کی آزمائش ہوتی ہے۔


اِس لیٔے کہ جو خُدا کے رُوح کی ہدایت پر چلتے ہیں وُہی خُدا کے بیٹے ہیں۔


پھر رُوح نے مُجھے اُٹھالیا اَور اَندرونی صحن میں لے آیا اَور بیت المُقدّس یَاہوِہ کے جلال سے معموُر ہو گئی۔


اَب مَیں تُم سے اَور زِیادہ باتیں نہیں کروں گا، کیونکہ اِس دُنیا کا حُکمراں آ رہاہے۔ اُس کا مُجھ پر کویٔی اِختیار نہیں،


تَب رُوح مُجھے اُٹھاکر لے گئی اَور مَیں تلخ دِل اَور آگ بگُولہ ہوکر چلا گیا اَور یَاہوِہ کا مضبُوط ہاتھ مُجھ پر بھاری تھا۔


جَب وہ پانی میں سے باہر نکلے تو خُداوؔند کا رُوح فِلِپُّسؔ کو وہاں سے اُٹھالے گیا اَور خوجہ نے اُنہیں پھر نہ دیکھا لیکن وہ خُوشی، خُوشی اَپنی جگہ پر روانہ ہو لیا۔


تَب رُوح نے مُجھے اُٹھالیا اَور مَیں نے اَپنے پیچھے ایک نہایت گرج دار آواز سُنی کہ یَاہوِہ کے مَسکن میں اُن کے جلال کی تمجید ہو۔


خُدا کی رُویتوں میں وہ مُجھے اِسرائیل کے مُلک میں لے گیا اَور ایک بہت اُونچے پہاڑ پر کھڑا کر دیا جِس کے جُنوب کی جانِب چند عمارتیں تھیں جو شہر کی مانند نظر آتی تھیں۔


اَور جَب مَیں آپ سے رخصت ہوکر جاؤں گا، تو مُجھے مَعلُوم نہیں ہوگا کہ یَاہوِہ کی رُوح آپ کو کہاں لے جائے گی۔ اَور جَب مَیں جا کر احابؔ کو خبر دوں اَور وہ آپ کو یہاں نہ پائیں تو وہ مُجھے قتل کر دیں گے۔ لیکن مَیں آپ کا خادِم تو بچپن سے ہی یَاہوِہ کی ہی عبادت کرتا آیا ہُوں۔


نبیوں کی جماعت نے کہا، ”دیکھئے، ہم آپ کے خادِم ہیں، ہمارے پاس پچاس طاقتور جَوان ہیں۔ اُنہیں اِجازت دیں کہ وہ جائیں اَور آپ کے آقا کو تلاش کریں۔ ممکن ہے کہ یَاہوِہ کی رُوح نے اُنہیں اُٹھاکر کسی پہاڑ پر یا کسی وادی میں پہُنچا دیا ہو۔“ الِیشعؔ نے کہا، ”اِس کی کویٔی ضروُرت نہیں ہے اُنہیں مت بھیجو۔“


اَور مَیں تیرے اَور عورت کے درمیان، اَور تیری نَسل اَور اُس کی نَسل کے درمیان؛ عداوت ڈالوں گا؛ وہ تیرا سَر کُچلے گا، اَور تُو اُس کی اِیڑی پر کاٹے گا۔“


تَب رُوح نے مُجھے اُٹھالیا اَور خُدا کی رُوح کی قُدرت سے مَیں نے رُویا میں دیکھا کہ میں کَسدیوں کے مُلک میں جَلاوطنوں کے پاس پہُنچ گیا ہُوں۔ تَب وہ رُویا جو مَیں نے دیکھی تھی میرے پاس سے غائب ہو گئی


تَب رُوح مُجھے اُٹھاکر یَاہوِہ کے گھر کے اُس پھاٹک پر لے آئی جِس کا رُخ مشرق کی طرف ہے۔ وہاں پھاٹک کے دروازہ پر پچّیس مَرد تھے جِن میں مَیں نے یازنیاہؔ بِن عزُّورؔ اَور بِنایاہؔ کے بیٹے پیلاطیاہؔ کو دیکھا جو قوم کے اُمرا میں سے تھے۔


اُس نے ہاتھ کی شکل کی کویٔی شَے آگے بڑھا کر میرے سَر کے بالوں سے مُجھے پکڑ لیا۔ تَب رُوح نے مُجھے زمین اَور آسمان کے درمیان اُٹھالیا اَور خُدا کی دِکھائی ہُوئی رُویا میں یروشلیمؔ میں بیت المُقدّس کے اَندرونی صحن کے شمالی پھاٹک کے دروازے تک لے گئی جہاں غیرت بھڑکانے والا بُت کھڑا تھا۔


مگر ہر شخص خُود اَپنی ہی خواہشوں میں کھنچ کر اَور پھنس کر آزمایا جاتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات