Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 26:31 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

31 اُس وقت یِسوعؔ نے اُن سے فرمایا، ”تُم سَب اِسی رات میری وجہ سے ڈگمگا جاؤگے کیونکہ لِکھّا ہے: ” ’میں چرواہے کو ماروں گا، اَور گلّے کی بھیڑیں مُنتشر ہو جایٔیں گی۔‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

31 اُس وقت یِسُوعؔ نے اُن سے کہا تُم سب اِسی رات میری بابت ٹھوکر کھاؤ گے کیونکہ لِکھا ہے کہ مَیں چرواہے کو مارُوں گا اور گلّہ کی بھیڑیں پراگندہ ہو جائیں گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

31 ईसा ने उन्हें बताया, “आज रात तुम सब मेरी बाबत बरगश्ता हो जाओगे, क्योंकि कलामे-मुक़द्दस में अल्लाह फ़रमाता है, ‘मैं चरवाहे को मार डालूँगा और रेवड़ की भेड़ें तित्तर-बित्तर हो जाएँगी।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

31 عیسیٰ نے اُنہیں بتایا، ”آج رات تم سب میری بابت برگشتہ ہو جاؤ گے، کیونکہ کلامِ مُقدّس میں اللہ فرماتا ہے، ’مَیں چرواہے کو مار ڈالوں گا اور ریوڑ کی بھیڑیں تتر بتر ہو جائیں گی۔‘

باب دیکھیں کاپی




متی 26:31
16 حوالہ جات  

اَے تلوار میرے چرواہے کے خِلاف بیدار ہو! یعنی اُس شخص کے خِلاف جو میرا قریبی رفیق ہے! یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے، چرواہے کو قتل کرو، تاکہ بھیڑیں مُنتشر ہو جایٔیں، اَور مَیں چُھوٹے بچّوں پر اَپنا ہاتھ اُٹھاؤں گا۔


لیکن وہ وقت آ رہاہے بَلکہ آ پہُنچا ہے کہ تُم سَب مُنتشر ہوکر، اَپنے اَپنے گھر کی راہ لوگے۔ مُجھے تنہا چھوڑ دوگے، پھر بھی میں تنہا نہیں، کیونکہ میرا باپ میرے ساتھ ہے۔


ذِلّت کی وجہ سے میرا دِل ٹوٹ گیا ہے اَور مَیں بے یارومددگار ہوکر رہ گیا ہُوں؛ میں کسی ہمدرد کا منتظر تھا لیکن وہاں کویٔی نہ تھا، تسلّی دینے والوں کو بھی ڈھونڈا، لیکن کویٔی نہ مِلا۔


میرے زخموں کے باعث میرے عزیزو اقارب مُجھ سے گُریز کرنے لگے ہیں؛ اَور میرے ہمسایے دُور رہتے ہیں۔


مُبارک ہے وہ جو میرے سبب سے ٹھوکر نہ کھائے۔“


مَیں نے اَپنے رفیقوں کو پُکارا لیکن اُنہُوں نے مُجھے دھوکا دیا۔ میرے کاہِنؔ اَور میرے بُزرگ شہر ہی میں ہلاک ہو گئے جَب وہ اَپنے آپ کو زندہ رکھنے کے لئے کھانے کی تلاش میں تھے۔


پھر بھی یہ یَاہوِہ کی مرضی تھی کہ اُسے کُچلے اَور غمگین کرے، اَور حالانکہ یَاہوِہ اُس کی جان کو خطا کی قُربانی قرار دیتے ہیں، تو بھی وہ اَپنی اَولاد دیکھ پایٔےگا اَور اُس کی عمر دراز ہوگی، اَور اُس کے ہاتھ کے وسیلہ سے یَاہوِہ کی مرضی پُوری ہوگی۔


آپ نے میرے عزیز و اقارب کو مُجھ سے چھین لیا ہے؛ اَب تاریکی ہی میری قریبی دوست ہے۔


لیکن یہ سَب کُچھ اِس لیٔے ہُوا کہ کِتاب مُقدّس میں نبیوں کی لکھی ہُوئی باتیں پُوری ہو جایٔیں۔“ تَب سارے شاگرد حُضُور کو چھوڑکر چلے گیٔے۔


اِبن آدمؔ تو جَیسا اُس کے حق میں لِکھّا ہُواہے۔ لیکن اُس شخص پر افسوس جو اِبن آدمؔ کو پکڑواتا ہے! اُس کے لیٔے بہتر تھا کہ وہ پیدا ہی نہ ہوتا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات