Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 25:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَور جَب دُلہا کے آنے میں دیر ہو گئی تو وہ سَب کی سَب اُونگھتے اُونگھتے سو گئیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اور جب دُلہا نے دیر لگائی تو سب اُونگھنے لگِیں اور سو گئِیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 दूल्हे को आने में बड़ी देर लगी, इसलिए वह सब ऊँघ ऊँघकर सो गईं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 دُولھے کو آنے میں بڑی دیر لگی، اِس لئے وہ سب اونگھ اونگھ کر سو گئیں۔

باب دیکھیں کاپی




متی 25:5
23 حوالہ جات  

کیونکہ یہ رُویا ایک مُقرّرہ وقت کے لیٔے رُکی ہُوئی ہے؛ یہ اَنجام کے بارے میں بتاتی ہے اَور غلط ثابت نہ ہوگی۔ اگر اُس کو دیر بھی ہو تو بھی اُس کا اِنتظار کر؛ کیونکہ یہ ضروُر واقع ہوگی اَور دیری نہیں ہوگی۔


پھر یِسوعؔ نے لوگوں کو یہ تمثیل سُنایٔی: ”ایک شخص نے انگوری باغ لگایا اَور اُسے کُچھ کاشت کاروں کو ٹھیکے پردے کر خُود ایک لمبے عرصہ کے لیٔے پردیس چلا گیا۔


لیکن اگر وہ خادِم بُرا نکلے اَور اَپنے دِل میں کہنے لگے، میرے مالک کے آنے میں ابھی دیر ہے،


لیکن اگر وہ خادِم اَپنے دِل میں یہ کہنے لگے، ’میرے مالک کے آنے میں ابھی دیر ہے‘ اَور دُوسرے خادِموں اَور خادِماؤں کو مارنا پیٹنا شروع کر دے اَور خُود کھا پی کرنشے میں متوالا رہنے لگے؟


”کافی عرصہ کے بعد اُن کا مالک واپس آیا اَور خادِموں سے حِساب لینے لگا۔


ہوشیار اَور خبردار رہو کیونکہ تمہارا دُشمن اِبلیس دھاڑتے ہُوئے شیرببر کی مانند ڈھونڈتا پھرتاہے کہ کِس کو پھاڑ کھائے۔


اِسی لیٔے کہا گیا ہے: ”اَے سونے والو جاگو، اَور مُردوں میں سے جی اُٹھو، تو المسیح کا نُور تُم پر چمکے گا۔“


وقت کو پہچانو اَور اَیسا ہی کرو، اِس لیٔے کہ وہ گھڑی آ پہُنچی ہے کہ تُم نیند سے جاگو کیونکہ ہماری نَجات زِیادہ نزدیک ہے بہ نِسبت اُس وقت کے جَب ہم ایمان لایٔے تھے۔


میں تُم سے کہتا ہُوں کہ خُدا اُن کا اِنصاف کرےگا اَور جلد کرےگا۔ پھر بھی جَب اِبن آدمؔ آئے گا تو کیا وہ زمین پر ایمان پایٔےگا؟“


اَور جَب آپ واپس آئے تو شاگردوں کو پھر سے سوتے پایا کیونکہ اُن کی آنکھیں نیند سے بھری تھیں۔


جَب وہ شاگردوں کے پاس واپس آئے تو اُنہیں سوتے پایا۔ اَور پطرس سے کہا، ”کیا تُم ایک گھنٹہ بھی میرے ساتھ جاگ نہ سکے؟


میں سوئی ہویٔی تھی مگر میرا دِل جاگ رہاتھا۔ سُنو! میرا محبُوب کھٹکھٹا رہاہے: ”اَے میری بہن! اَے میری محبُوبہ! میرے لیٔے دروازہ کھولو، میری کبُوتری، میری کامل ساتھی۔ میرا سَر شبنم سے تر ہے، اَور میری زُلفیں رات کی شبنم سے بھیگی ہُوئی ہیں۔“


مَیں نے پُوری رات اَپنے بِستر پر اُسے ڈھونڈا جِس سے میرا دِل مَحَبّت کرتا ہے؛ مَیں نے اَپنے محبُوب کو ڈھونڈا لیکن نہ پایا۔


البتّہ جو تمہارے پاس ہے اُسے میرے آنے تک تھامے رہو۔‘


مگر جو عقلمند تھیں اُنہُوں نے اَپنے مشعلوں کے علاوہ کُپّیوں میں تیل بھی اَپنے ساتھ لے لیا۔


”آدھی رات ہُوئی تو دھوم مچ گئی: ’دُلہا آ گیا ہے! اُس سے مِلنے کے لیٔے آ جاؤ۔‘


اُس دَوران، لوگ زکریاؔہ کا اِنتظار کر رہے تھے اَور حیران تھے کہ اُنہیں بیت المُقدّس میں اِتنی دیر کیوں ہو رہی ہے۔


میں تو اَپنا لباس اُتار چُکی ہُوں، اَب مَیں کیسے اُسے دوبارہ پھر سے پہنوں؟ میں تو اَپنے پاؤں دھو چُکی ہُوں کیا میں اُنہیں پھر سے مَیلا کروں؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات