Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 24:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 یہ سَب آگے آنے والی مُصیبتوں کا یہ صِرف آغاز ہی ہوگا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 لیکن یہ سب باتیں مُصِیبتوں کا شُرُوع ہی ہوں گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 लेकिन यह सिर्फ़ दर्दे-ज़ह की इब्तिदा ही होगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 لیکن یہ صرف دردِ زہ کی ابتدا ہی ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی




متی 24:8
12 حوالہ جات  

جَب لوگ کہہ رہے ہوں گے کہ اَب، ”اَمن اَور سلامتی ہے،“ اُسی وقت اُن پر اَچانک ہلاکت اِس طرح آ جائے گی جِس طرح حاملہ عورت کو دردِزہ شروع ہو جاتا ہے اَور وہ ہرگز نہ بچیں گے۔


تَب یَاہوِہ تُم پر اَور تمہاری اَولاد پر خوفناک بَلائیں نازل کریں گے جو سخت اَور لمبے عرصہ کی آفتیں، لمبی اَور شدید عالمی وبَائیں ہوں گی۔


قَیدیوں کے درمیان ذِلّت اُٹھانے اَور مقتولوں کے نیچے دبے پڑے رہنے کے سِوا کچھ اَور نہ کر سکوگے۔ اِس کے باوُجُود اُن کا قہر ٹل نہیں گیا، بَلکہ اُن کا ہاتھ اَب بھی اُوپر اُٹھا ہُواہے۔


چنانچہ یَاہوِہ جَوانوں سے خُوش نہ ہوگا، نہ ہی یتیموں اَور بیواؤں پر رحم کریں گے، کیونکہ ہر کویٔی بے دین اَور بد کِردار ہے، اَور ہر مُنہ سے حماقت کی باتیں نکلتی ہیں۔ اِس کے باوُجُود بھی اُس کا قہر ٹل نہیں گیا، بَلکہ اُس کا ہاتھ اَب بھی اُٹھا ہُواہے۔


منشّہ اِفرائیمؔ کو کھاتا ہے اَور اِفرائیمؔ منّسیؔ کو؛ اَور وہ دونوں مِل کر بنی یہُوداہؔ کے مُخالف ہوں گے۔ اِس کے باوُجُود بھی اُس کا قہر ٹلا نہیں، بَلکہ اُس کا ہاتھ اَب بھی اُٹھا ہُواہے۔


مشرق سے ارامیوں نے اَور مغرب سے فلسطینیوں نے آکر اِسرائیل کو اَپنا مُنہ پسار کر نگل لیا ہے۔ اِس کے باوُجُود بھی اُن کا قہر ٹل نہیں گیا، بَلکہ اُس کا ہاتھ اَب بھی اُٹھا ہُواہے۔


وہ دردِزہ کی مانند تکلیف میں مُبتلا ہے، لیکن وہ ایک بے عقل بچّہ ہے؛ کیونکہ جَب وقت قریب آتا ہے، تَب وہ رحم کے مُنہ تک نہیں آتا۔


کیونکہ قوم پر قوم، اَور سلطنت پر سلطنت حملہ کرےگی۔ اَور جگہ جگہ زلزلے آئیں گے، اَور قحط پڑیں گے۔ آگے آنے والی مُصیبتوں کا یہ صِرف آغاز ہی ہوگا۔


”لیکن اِن سَب باتوں کے ہونے سے پہلے، لوگ تُمہیں گِرفتار کریں گے اَور ستائیں گے۔ وہ تُمہیں یہُودی عبادت گاہوں کی عدالتوں مَیں حاضِر کریں گے اَور قَیدخانوں میں ڈلوائیں گے اَور بادشاہوں اَور حاکموں کے حُضُور میں پیش کریں گے اَور یہ اِس لیٔے ہوگا کہ تُم میرے پیروکار ہو۔


اَے دولتمندوں اَب میری بات سُنو! تُم اَپنے اُوپر آنے والی مُصیبتوں پر خُوب روؤ اَور ماتم کرو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات