Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 24:27 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 کیونکہ جَیسے بجلی مشرق سے چمک کر مغرب تک دِکھائی دیتی ہے وَیسے ہی اِبن آدمؔ کا آنا ہوگا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

27 کیونکہ جَیسے بِجلی پُورب سے کَوند کر پچّھم تک دِکھائی دیتی ہے وَیسے ہی اِبنِ آدمؔ کا آنا ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27 क्योंकि जिस तरह बादल की बिजली मशरिक़ में कड़ककर मग़रिब तक चमकती है उसी तरह इब्ने-आदम की आमद भी होगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27 کیونکہ جس طرح بادل کی بجلی مشرق میں کڑک کر مغرب تک چمکتی ہے اُسی طرح ابنِ آدم کی آمد بھی ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی




متی 24:27
18 حوالہ جات  

اَور کہیں گے، ”المسیح کے ’آمد کا‘ وعدہ کہاں گیا؟ کیونکہ ہمارے آباؤاَجداد کی وفات سے لے کر اَب تَب سَب کچھ وَیسا ہی چلا آ رہاہے جَیسا کہ دُنیا کی تخلیق کے وقت تھا۔“


تُم بھی صبر کرو اَور اَپنے دِلوں کو مضبُوط رکھو کیونکہ خُداوؔند کی دوبارہ آمد قریب ہے۔


لیکن اُس کے آنے کے دِن کو کون برداشت کر سکتا ہے اَور جَب وہ ظاہر ہوگا تو کون کھڑا رہ سکےگا کیونکہ وہ سُنار کی جلتی ہوئی بھٹّی کی طرح یا دھوبی کے صابُن کی مانند ہے۔


تَب یَاہوِہ اُن پر ظاہر ہوں گے؛ اَور یَاہوِہ کے تیر بجلی کی مانند نکلیں گے۔ یَاہوِہ قادر یَاہوِہ نرسنگا پھُوکیں گے؛ وہ جُنوبی طُوفان کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔


اَور جَب تک کہ سیلاب آکر اُنہیں بہانہ لے گیا اُن سَب کو خبر تک نہ ہویٔی۔ اُسی طرح اِبن آدمؔ کی آمد بھی ہوگی۔


جَیسا حضرت نُوح کے دِنوں میں ہُوا تھا وَیسا ہی اِبن آدمؔ کی آمد کے وقت ہوگا۔


”میں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ بعض لوگ جو یہاں کھڑے ہیں، جَب تک اِبن آدمؔ کو اَپنی بادشاہی میں آتے ہُوئے نہ دیکھ لیں گے، ہرگز نہ مَریں گے۔“


دیکھو، یَاہوِہ کا خوفناک روزِ عظیم آنے سے پہلے مَیں ایلیّاہ نبی کو تمہارے پاس بھیجوں گا۔


یَاہوِہ اَپنی جلالی آواز لوگوں کو سُنائے گا اَور اَپنے قہر کی شِدّت اَور بھسم کرنے والی آگ کے شُعلوں موسلادھار بارش، زورآور آندھی اَور اولوں کے ساتھ اَپنے بازو کا نازل ہونا اُنہیں دِکھائے گا۔


وہ اَپنی بجلی کو سارے آسمان کے نیچے چمکاتے ہیں اَور اُسے زمین کی اِنتہا تک پہُنچا دیتے ہیں۔


جَب حُضُور کوہِ زَیتُون پر بیٹھے تھے تو آپ کے شاگرد تنہائی میں آپ کے پاس آئے اَور پُوچھنے لگے، ”ہمیں بتائیں کہ یہ باتیں کب ہُوں گی اَور آپ کی آمد اَور دُنیا کے ختم ہونے کا نِشان کیا ہے؟“


یِسوعؔ نے سے جَواب دیا، ”لومڑیوں کے بھی بھٹ اَور ہَوا کے پرندوں کے گھونسلے ہوتے ہیں، لیکن اِبن آدمؔ کے لیٔے کویٔی جگہ نہیں جہاں وہ اَپنا سَر بھی رکھ سکے۔“


کیا تُم بجلی کے کوندوں کو اُن کی راہ پر روانہ کر سکتے ہو؟ کیا وہ تُم سے کہتی ہے: مَیں حاضِر ہُوں؟


وہ جاندار اِس قدر تیزی سے آگے پیچھے دَوڑتے تھے جَیسے بجلی کوندتی ہو۔


کیونکہ جَب اِبن آدمؔ اَپنے باپ کے جلال میں اَپنے فرشتوں کے ساتھ آئے گا تَب وہ ہر ایک کو اُس کے کاموں کے مُطابق اجر دے گا۔


”پس اگر کویٔی تُم سے کہے، ’دیکھو وہ بیابان میں ہے، تو باہر نہ جانا؛ یا یہ کہ وہ اَندرونی کمروں میں ہے، تو یقین نہ کرنا۔‘ “


پس تُم بھی تیّار رہو کیونکہ جِس گھڑی تُمہیں اُمّید تک نہ ہوگی اِبن آدمؔ اُسی وقت آ جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات