Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 24:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 مگر حاملہ خواتین اَور اُن ماؤں کا جو اُن دِنوں میں دُودھ پِلاتی ہوں گی، وہ دِن کتنے خوفناک ہوں گے!

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 مگر افسوس اُن پر جو اُن دِنوں میں حامِلہ ہوں اور جو دُودھ پِلاتی ہوں!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 उन ख़वातीन पर अफ़सोस जो उन दिनों में हामिला हों या अपने बच्चों को दूध पिलाती हों।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 اُن خواتین پر افسوس جو اُن دنوں میں حاملہ ہوں یا اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




متی 24:19
12 حوالہ جات  

مگر حاملہ خواتین اَور اُن ماؤں کا جو اُن دِنوں میں دُودھ پِلاتی ہوں گی، وہ دِن کتنے خوفناک ہوں گے! کیونکہ اِس مُلک میں بہت بڑی مُصیبت برپا ہوگی اَور اِس قوم پر خُدا کا بڑا غضب نازل ہوگا۔


رحم دِل عورتوں نے خُود اَپنے ہاتھوں سے اَپنے بچّوں کو پکایا، میرے لوگوں کی تباہی کے وقت وُہی اُن کی خُوراک بنے۔


سامریہؔ کے باشِندے اَپنی خطاؤں کا بوجھ اُٹھائیں گے، کیونکہ اُنہُوں نے اَپنے خُدا کے خِلاف بغاوت کی ہے۔ وہ تلوار سے مارے جایٔیں گے؛ اَور اُن کے چُھوٹے بچّے زمین پر پٹکے جایٔیں گے، اَور اُن کی حاملہ عورتیں چیر ڈالی جایٔیں گی۔“


(یُوناتانؔ بِن شاؤل کا ایک بیٹا تھا جو دونوں ٹانگوں سے لنگڑا تھا اَور جَب یزرعیلؔ کی طرف سے شاؤل اَور یُوناتانؔ کے متعلّق خبر مِلی تو وہ پانچ سال کا تھا۔ اُس کی دایہ اُسے جلدی سے اُٹھاکر بھاگی اَور گھبراہٹ میں وہ اُس کی گود سے گِر گیا اَور لنگڑا ہو گیا۔ اُس کا نام مفِیبوستؔ تھا)۔


اِس کے بعد مناخِمؔ نے تِرضاؔہ سے روانہ ہوکر تِفساحؔ شہر پر حملہ کرکے تِرضاؔہ سے لے کر سَب سرحدی علاقے کے باشِندوں کو تہِ تیغ کر دیا کیونکہ اِن شہروں کے باشِندوں نے ہتھیار ڈالنے اَور پھاٹکوں کو کھولنے سے اِنکار کر دیا تھا۔ اِس لئے اُس نے تِفساحؔ کو نِیست و نابود کر دیا اَور وہاں کی سَب حاملہ عورتوں کے پیٹ چیر ڈالے۔


اَور اُنہُوں نے یِسوعؔ سے پُوچھا، ”کیا آپ سُن رہے ہیں کہ یہ بچّے کیا نعرے لگا رہے ہیں؟“ یِسوعؔ نے اُن سے فرمایا، ”ہاں، میں سُن رہا ہُوں، کیا تُم نے یہ کبھی نہیں پڑھا، ” ’بچّوں اَور شیرخواروں کے لبوں سے بھی اَے خُداوؔند، آپ نے، اَپنی حَمد کروائی‘؟“


جو شخص کھیت میں ہو، اَپنا کپڑا لینے کے لیٔے واپس نہ جائے۔


پس دعا کرو کہ تُمہیں سردیوں میں یا سَبت کے دِن بھاگنا نہ پڑے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات