Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 21:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 اَور یِسوعؔ بیت المُقدّس کے صحنوں میں داخل ہویٔے اَور آپ وہاں سے خریدوفروخت کرنے والوں کو باہر نکالنے لگے۔ آپ نے پیسے تبدیل کرنے والے صرّافوں کے تختے اَور کبُوتر فروشوں کی چوکیاں اُلٹ دیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 اور یِسُوعؔ نے خُدا کی ہَیکل میں داخِل ہو کر اُن سب کو نِکال دِیا جو ہَیکل میں خرِید و فروخت کر رہے تھے اور صرّافوں کے تختے اور کبُوتر فروشوں کی چَوکیاں اُلٹ دِیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 और ईसा बैतुल-मुक़द्दस में जाकर उन सबको निकालने लगा जो वहाँ क़ुरबानियों के लिए दरकार चीज़ों की ख़रीदो-फ़रोख़्त कर रहे थे। उसने सिक्कों का तबादला करनेवालों की मेज़ें और कबूतर बेचनेवालों की कुरसियाँ उलट दीं

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 اور عیسیٰ بیت المُقدّس میں جا کر اُن سب کو نکالنے لگا جو وہاں قربانیوں کے لئے درکار چیزوں کی خرید و فروخت کر رہے تھے۔ اُس نے سِکوں کا تبادلہ کرنے والوں کی میزیں اور کبوتر بیچنے والوں کی کرسیاں اُلٹ دیں

باب دیکھیں کاپی




متی 21:12
18 حوالہ جات  

” ’اگر اُس کی نذر یَاہوِہ کے لیٔے پرندوں کی سوختنی نذر ہے تو وہ قُمریوں یا کبُوتر کا بچّہ نذر کرے۔


” ’اَور اگر اُسے بھیڑ دینے کا مقدور نہ ہو تو وہ دو قُمریاں یا کبُوتر کے دو بچّے اَپنی گُناہ کی قُربانی کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور گذرانے یعنی ایک گُناہ کی قُربانی کے لیٔے اَور ایک سوختنی نذر کے لیٔے۔


اَور خُداوؔند کی شَریعت کے مُطابق، ”قُمرِیوں کا ایک جوڑا یا کبُوتر کے دو بچّے قُربانی کے لیٔے لائیں۔“


اگر وہ عورت ایک برّہ خریدنے کا مقدور نہ رکھتی ہو، تو وہ قُمریوں کا ایک جوڑا یا کبُوتر کے دو بچّے لایٔے، ایک سوختنی نذر کے لیٔے اَور دُوسرا گُناہ کی قُربانی کے لیٔے۔ اِس طرح کاہِنؔ اُس کے لیٔے کفّارہ دے گا، تو وہ پاک ہو جایٔےگی۔‘ “


اَور اَپنے مقدور کے مُطابق دو قُمریاں یا کبُوتر کے دو بچّے، جِن میں سے ایک گُناہ کی قُربانی کے لیٔے اَور دُوسرا سوختنی نذر کے لیٔے لے آئے۔


ہر اِنسان جِس کی گِنتی ہو چُکے وہ پاک مَقدِس کے ثاقل کے حِساب سے نیم ثاقل دے۔ یہ نیم ثاقل یَاہوِہ کے لیٔے نذر ہے۔


یروشلیمؔ شہر میں داخل ہوتے ہی یِسوعؔ بیت المُقدّس کے صحنوں میں تشریف لے گیٔے۔ اَور وہاں کی ہر چیز کو غور سے دیکھا، چونکہ شام ہو چُکی تھی، اِس لیٔے وہ بَارہ شاگردوں کے ساتھ واپس بیت عنیّاہ چلےگئے۔


پھر وہ قُمریوں یا کبُوتر کے بچّوں میں سے ایک ایک جنہیں وہ لا سَکا ہو، اُن کی قُربانی پیش کرے۔


” ’اَور جَب لڑکے یا لڑکی کے لیٔے اُس کی طہارت کے دِن پُورے ہو جایٔیں، تو وہ سوختنی نذر کے لیٔے یک سالہ برّہ اَور گُناہ کی قُربانی کے لیٔے کبُوتر کا ایک بچّہ یا ایک قُمری خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر کاہِنؔ کے پاس لایٔے۔


اَور آٹھویں دِن لازِم ہے کی وہ اَپنے لیٔے دو قُمریاں یا کبُوتر کے دو بچّے لے کر اُنہیں خیمہ اِجتماع کے مدخل پر کاہِنؔ کے پاس لایٔے۔


اَور آٹھویں دِن وہ اَپنے لیٔے دو قُمریاں یا کبُوتر کے دو بچّے لے کر خیمہ اِجتماع کے مدخل پر یَاہوِہ کے حُضُور آئے اَور اُنہیں کاہِنؔ کے حوالہ کرے۔


” ’تاہم اگر اُسے دو قُمریاں یا کبُوتر کے دو بچّے لانے کا بھی مقدور نہ ہو تو وہ اَپنے گُناہ کے بدلے نذر کے طور پر ڈیڑھ کِلو مَیدہ گُناہ کی قُربانی کے لیٔے لایٔے اَور اُس پر تیل یا لوبان ہرگز نہ ڈالے کیونکہ یہ گُناہ کی قُربانی ہے۔


جَب یہُودیوں کی عیدِفسح نزدیک آئی تو یِسوعؔ یروشلیمؔ روانہ ہویٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات