Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 2:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 جَب ہیرودیسؔ کو مَعلُوم ہُوا کہ مجُوسیوں نے اُس کے ساتھ دغابازی کی ہے، تو اُسے بہت غُصّہ آیا، اَور مجُوسیوں سے مِلی اِطّلاع کے مُطابق اُس نے بیت لحمؔ اَور اُس کی سَب سرحدوں کے اَندر سپاہی بھیج کر تمام لڑکوں کو جو دو سال یا اُس سے کم عمر کے تھے، قتل کروا دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 جب ہیرودؔیس نے دیکھا کہ مجُوسِیوں نے میرے ساتھ ہنسی کی تو نِہایت غُصّے ہُؤا اور آدمی بھیج کر بَیت لحم اور اُس کی سب سرحدّوں کے اندر کے اُن سب لڑکوں کو قتل کروا دِیا جو دو دو برس کے یا اِس سے چھوٹے تھے۔ اُس وقت کے حِساب سے جو اُس نے مجُوسِیوں سے تحقِیق کی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 जब हेरोदेस को मालूम हुआ कि मजूसी आलिमों ने मुझे फ़रेब दिया है तो उसे बड़ा तैश आया। उसने अपने फ़ौजियों को बैत-लहम भेजकर उन्हें हुक्म दिया कि बैत-लहम और इर्दगिर्द के इलाक़े के उन तमाम लड़कों को क़त्ल करें जिनकी उम्र दो साल तक हो। क्योंकि उसने मजूसियों से बच्चे की उम्र के बारे में यह मालूम कर लिया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 جب ہیرودیس کو معلوم ہوا کہ مجوسی عالِموں نے مجھے فریب دیا ہے تو اُسے بڑا طیش آیا۔ اُس نے اپنے فوجیوں کو بیت لحم بھیج کر اُنہیں حکم دیا کہ بیت لحم اور ارد گرد کے علاقے کے اُن تمام لڑکوں کو قتل کریں جن کی عمر دو سال تک ہو۔ کیونکہ اُس نے مجوسیوں سے بچے کی عمر کے بارے میں یہ معلوم کر لیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




متی 2:16
21 حوالہ جات  

اُن کے قدم بدی کی طرف دَوڑتے ہیں؛ اَور وہ بےگُناہ کا خُون بہانے میں بڑی عجلت سے کام لیتے ہیں۔ اُن کے خیالات بُرے ہوتے ہیں؛ اَور اُن کی راہیں تباہی اَور بربادی کی طرف لے جاتی ہیں۔


بے یارومددگار لوگوں پر حُکومت کرنے والا اگر ظالِم ہو تو وہ گرجنے والے شیرببر اَور حملہ کرنے والے ریچھ کی مانند ہے۔


اَور مَیں نے دیکھا کہ وہ عورت مُقدّسین اَور یِسوعؔ کے شَہیدوں کا خُون پی پی کر مدہوش ہو چُکی تھی۔ اَور اُسے دیکھ کر مُجھے سخت حیرت ہُوئی۔


اِس لیٔے تیرے لوگوں کے خِلاف لڑائی کی للکار اُٹھے گی، تاکہ تیرے سَب قلعے اَیسے مِسمار کئے جایٔیں گے۔ جَیسے شلمنؔ نے لڑائی کے وقت بیت اربیلؔ کو مِسمار کیا تھا، اَور ماؤں کو اُن کے بچّوں سمیت زمین پر پٹکا گیا تھا۔


غُصّہ سے آگ بگُولہ ہوکر نبوکدنضرؔ نے شدرکؔ، میشکؔ اَور عبدنگوؔ کو حاضِر کئے جانے کا حُکم دیا۔ چنانچہ یہ لوگ بادشاہ کے سامنے پیش کئے گیٔے۔


کیونکہ دیکھو، یَاہوِہ اَپنی قِیام گاہ سے باہر آ رہے ہے تاکہ دُنیا کے لوگوں کو اُن کے گُناہوں کی سزا دے۔ زمین اَپنے اُوپر بہایا ہُوا خُون ظاہر کر دے گی، اَور اَپنے مقتولوں کو اَور زِیادہ نہ چُھپائے گی۔


تَب حزائیلؔ نے دریافت کیا، ”میرے مالک آپ کیوں رو رہے ہیں؟“ الِیشعؔ نے جَواب دیا، ”کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ تُم کیا بُرا سلُوک بنی اِسرائیل کے ساتھ کروگے۔ تُم اُن کے قلعوں میں آگ لگا دوگے، اُن کے نوجوانوں کو تلوار سے قتل کر دوگے، اَور اُن کے چُھوٹے بچّوں کو زمین پر پٹک دوگے اَور اُن کی حاملہ عورتوں کو چیر ڈالوگے۔“


تَب دلیلہؔ نے شِمشُونؔ سے کہا، ”تُونے مُجھے احمق بنایا اَور مُجھ سے جھُوٹ بولا۔ اَب مُجھے بتا کہ تُجھے کیسے باندھا جا سَکتا ہے؟“


لعنت ہو اُن کے غضب پرجو نہایت شدید تھا، اَور اُن کے قہر پر کیونکہ وہ نہایت سخت تھا! میں اُنہیں یعقوب میں مُنتشر اَور اِسرائیل میں پراگندہ کر دُوں گا۔


قتل کے گُناہ کا مُرتکب آدمی اَپنی موت تک بھاگتا پھرے گا اُسے کوئی نہ روکے۔


”میں اَپنے دوستوں کے لیٔے مذاق بَن چُکا ہُوں، حالانکہ خُدا میری فریاد سُن کر جَواب دیتے رہے؛ لیکن مَیں راستباز اَور بےگُناہ ہوتے ہُوئے بھی لوگوں کی ہنسی کا باعث بنا رہا!“


تَب بلقؔ کا غُصّہ بِلعاؔم پر بھڑکا۔ اُس نے اَپنے ہاتھ پر ہاتھ مارا اَور اُس سے کہا، ”مَیں نے تُجھے اَپنے دُشمنوں پر لعنت کرنے کے لیٔے بُلایا لیکن تینوں بار تُونے اُنہیں برکت پر برکت دی۔


بِلعاؔم نے گدھی کو جَواب دیا، ”تُونے مُجھے بےوقُوف بنایا! اگر میرے ہاتھ میں تلوار ہوتی تو مَیں تُجھ کو اِسی وقت مار ڈالتا۔“


تَب اُس نے اُسے یہ ماجرا سُنایا: ”وہ عِبرانی غُلام جسے آپ ہمارے یہاں لائے ہیں میرے پاس اَندر آیا تاکہ میرا مضحکہ اُڑائے۔


تو اُس نے اَپنے گھر کے خادِموں کو آواز دی اَور اُن سے کہا، ”دیکھو، کیا یہ عِبرانی غُلام ہمارے پاس اِس لیٔے بُلایا گیا ہے کہ وہ میرا مضحکہ اُڑائے۔ وہ یہاں میرے پاس ہم بِستری کرنے آیا، لیکن مَیں چِلّانے لگی۔


یِسوعؔ ہیرودیسؔ بادشاہ کے زمانہ میں یہُودیؔہ کے شہر بیت لحمؔ میں پیدا ہویٔے، تو مشرق سے کیٔی مجُوسِی یروشلیمؔ پہُنچ کر


تَب ہیرودیسؔ نے مجُوسیوں کو چُپکے سے بُلاکر اُن سے سِتارے کے نموُدار ہونے کا ٹھیک وقت دریافت کیا۔


اِس طرح یرمیاہؔ نبی کی پیشن گوئی پُوری ہُوئی:


اُس کی دُم نے آسمان کے ایک تہائی سِتارے کھینچ کر اُنہیں زمین پر پھینک دیا۔ پھر وہ اَژدہا اُس خاتُون کے سامنے جو بچّہ پیدا کرنے والی تھی، جا کھڑا ہُوا، تاکہ جَب وہ بچّہ پیدا ہو، تو اُسے نگل جائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات