Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 18:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 ”اگر تمہارا بھایٔی یا بہن گُناہ کرے تو جاؤ اَور تنہائی میں اُسے سمجھاؤ۔ اگر وہ تمہاری سُنے تو سمجھ لو کہ تُم نے اَپنے بھایٔی کو پا لیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 اگر تیرا بھائی تیرا گُناہ کرے تو جا اور خَلوت میں بات چِیت کر کے اُسے سمجھا۔ اگر وہ تیری سُنے تو تُو نے اپنے بھائی کو پا لِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 अगर तेरे भाई ने तेरा गुनाह किया हो तो अकेले उसके पास जाकर उस पर उसका गुनाह ज़ाहिर कर। अगर वह तेरी बात माने तो तूने अपने भाई को जीत लिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 اگر تیرے بھائی نے تیرا گناہ کیا ہو تو اکیلے اُس کے پاس جا کر اُس پر اُس کا گناہ ظاہر کر۔ اگر وہ تیری بات مانے تو تُو نے اپنے بھائی کو جیت لیا۔

باب دیکھیں کاپی




متی 18:15
21 حوالہ جات  

” ’اَور تُم اَپنے دِل میں اَپنے اِسرائیلی بھایٔی سے نفرت نہ رکھنا۔ تُم اَپنے ہمسایہ کو ضروُر ملامت کرنا، تاکہ تُم اُس کے خطا کے جُرم میں شریک نہ ہونے پاؤ۔


ایک دُوسرے کی برداشت کرو اَور ایک دُوسرے کو مُعاف کرو اگر کسی کو کسی سے شکایت ہے۔ اُسے وَیسے ہی مُعاف کرو جَیسے خُداوؔند نے تُمہیں مُعاف کیا ہے۔


اَے بھائیو اَور بہنوں! اگر کویٔی شخص کسی قُصُور میں پکڑا جائے، تو تُم جو پاک رُوح کی ہدایت پر چلتےہو، اَیسے شخص کو نرم مِزاجی کے ساتھ بحال کر دو۔ اَور ساتھ ہی اَپنا بھی خیال رکھو کہ کہیں تُم بھی کسی آزمائش کا شِکار نہ ہو جاؤ۔


لیکن اُنہیں دُشمن نہ سمجھو، بَلکہ اَپنا مُومِن ساتھی سمجھ کر اُن کو نصیحت کرو۔


”اگر تُم میں سے ہر ایک اَپنے بھایٔی یا بہن کو دِل سے مُعاف نہ کرے تو میرا آسمانی باپ بھی تمہارے ساتھ اِسی طرح پیش آئے گا۔“


اگر راستباز شخص مُجھے مارے تو یہ مہربانی ہوگی؛ اگر وہ مُجھے تنبیہ کرے تو یہ میرے سَر کا روغن بَن جائے گی۔ جِس سے میرا سَر اِنکار نہ کرےگا، پھر بھی میری دعا ہمیشہ بدکرداروں کے اعمال کے خِلاف ہوگی۔


بدی سے مغلُوب نہ ہو، بَلکہ نیکی سے اُس پر فتح پاؤ۔


اِسی طرح اَے بیویوں! تُم بھی اَپنے اَپنے شوہروں کے تابع رہو تاکہ اگر اُن میں سے بعض جو کِتاب مُقدّس کو نہ مانتے ہوں، تَو بھی تمہارے کُچھ کہے بغیر ہی تمہارے نیک چال چلن کی وجہ سے ایمان میں آ جایٔیں۔


اِس طرح تُم اَپنے مسیحی بھایٔی اَور بہن کے کمزور ضمیر کو ٹھیس پہُنچا کر، نہ صِرف اُن کے گُنہگار ہوگے بَلکہ المسیح کے بھی گُنہگار ٹھہروگے۔


صادق کا پھل زندگی کا درخت ہے، اَور دانا ہے وہ جو دِلوں کو جیتتا ہے۔


مَیں نے وہ خط لِکھّا تو ضروُر تھا، لیکن نہ تو اُس ظالِم کے باعث لِکھّا اَور نہ اُس کے باعث جِس پر ظُلم ہُوا، بَلکہ میں چاہتا تھا کہ ہمارے واسطے جو تمہاری سرگرمی ہے وہ خُدا کی حُضُوری میں تُم پر ظاہر ہو جائے کہ تُم ہمیں کتنی اہمیّت دیتے ہو۔


اَور اِس مُعاملہ میں کویٔی شخص اَپنے مُومِن بھایٔی یا بہن کو نہ تو نُقصان پہُنچائے اَور نہ اُسے دغا دے کیونکہ خُداوؔند اِن سَب کاموں کا بدلہ لینے والا ہے جَیسا کہ ہم تُمہیں پہلے بھی تاکید کرکے بتا چُکے ہیں۔


اِسی طرح تمہارا آسمانی باپ یہ نہیں چاہتا کہ اِن چُھوٹوں میں سے ایک بھی ہلاک ہو۔


تَب پطرس نے یِسوعؔ کے پاس آکر پُوچھا، ”اَے خُداوؔند، اگر میرا بھایٔی یا بہن میرے خِلاف گُناہ کرتا رہے تو میں اُسے کتنی دفعہ مُعاف کروں؟ کیا سات بار تک؟“


جو آدمی بِدعتی یا جھُوٹی تعلیم دینے والا ہو اُسے دو بار نصیحت کرنے کے بعد بھی اگر نہ مانے تو اُسے جماعت کی رِفاقت سے خارج کر دو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات