Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 18:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 اِسی طرح تمہارا آسمانی باپ یہ نہیں چاہتا کہ اِن چُھوٹوں میں سے ایک بھی ہلاک ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 اِسی طرح تُمہارا آسمانی باپ یہ نہیں چاہتا کہ اِن چھوٹوں میں سے ایک بھی ہلاک ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 बिलकुल इसी तरह आसमान पर तुम्हारा बाप नहीं चाहता कि इन छोटों में से एक भी हलाक हो जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 بالکل اِسی طرح آسمان پر تمہارا باپ نہیں چاہتا کہ اِن چھوٹوں میں سے ایک بھی ہلاک ہو جائے۔

باب دیکھیں کاپی




متی 18:14
19 حوالہ جات  

خُداوؔند اَپنا وعدہ پُورا کرنے میں دیر نہیں کرتا، جِس طرح بعض لوگ سمجھتے ہیں بَلکہ وہ تمہارے لیٔے صبر کر رہاہے اَور نہیں چاہتا کہ کویٔی شخص ہلاک ہو بَلکہ چاہتاہے کہ سَب لوگوں کو تَوبہ کرنے کا موقع ملے۔


جَب مَیں اُن کے ساتھ تھا، مَیں نے اُن کو محفوظ رکھا اَور اُنہیں آپ کے دئیے ہویٔے نام کے ذریعہ بچائے رکھا۔ اُن میں سے کویٔی ہلاک نہیں ہُوا سِوائے اُس کے جو ہلاکت کے لیٔے ہی پیدا ہُوا تھا تاکہ کِتاب مُقدّس کا لِکھّا پُورا ہو۔


اَے تلوار میرے چرواہے کے خِلاف بیدار ہو! یعنی اُس شخص کے خِلاف جو میرا قریبی رفیق ہے! یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے، چرواہے کو قتل کرو، تاکہ بھیڑیں مُنتشر ہو جایٔیں، اَور مَیں چُھوٹے بچّوں پر اَپنا ہاتھ اُٹھاؤں گا۔


وہ چرواہے کی مانند اَپنے گلّہ کی نگہبانی کرتا ہے؛ وہ برّوں کو اَپنی باہوں میں سمیٹتا ہے اَور اُنہیں اَپنے سینے سے لگا لیتا ہے؛ اَور دُودھ پِلانے والیوں کو دھیرے دھیرے لے چلتا ہے۔


جَب وہ کھانا کھا چُکے، تو آپ نے شمعُونؔ پطرس سے فرمایا، ”یُوحنّا کے بیٹے شمعُونؔ، کیا تُم مُجھ سے اِن سَب سے زِیادہ مَحَبّت رکھتے ہو؟“ شمعُونؔ پطرس نے کہا، ”ہاں، خُداوؔند، آپ تو جانتے ہی ہیں کہ مَیں آپ سے مَحَبّت رکھتا ہُوں۔“ یِسوعؔ نے پطرس سے فرمایا، ”میرے برّوں کو چرا۔“


”اَور اَپنے پاؤں کے لیٔے سیدھے راستہ بناؤ“ تاکہ لنگڑا عُضو ٹوٹ نہ جائے بَلکہ شفایاب رہے۔


چنانچہ مَیں خُدا کے مُنتخب لوگوں کی خاطِر، سَب کُچھ برداشت کرتا ہُوں تاکہ وہ بھی اُس نَجات کو جو المسیح یِسوعؔ کے ذریعہ ملتی ہے اَبدی جلال کے ساتھ حاصل کریں۔


”اَے چُھوٹے گلّے! ڈر مت! کیونکہ تمہارے آسمانی باپ کی خُوشی اِسی میں ہے کہ وہ تُمہیں بادشاہی عطا فرمائے۔


کیونکہ اِن چیزوں کی تلاش میں تو غَیریہُودی رہتے ہیں؛ اَور تمہارا آسمانی باپ تو جانتا ہی ہے کہ تُمہیں اِن سَب چیزوں کی ضروُرت ہے۔


”چنانچہ، تُم اِس طرح سے دعا کیا کرو: ” ’اَے ہمارے باپ! آپ جو آسمان میں ہیں، آپ کا نام پاک مانا جائے،


اِسی طرح تمہاری رَوشنی لوگوں کے سامنے چمکے تاکہ وہ تمہارے نیک کاموں کو دیکھ کر تمہارے آسمانی باپ کی تمجید کریں۔


اَور اگر وہ اُسے ڈھونڈ لے گا تو میں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ وہ اُن نِنانوے کی نِسبت جو بھٹکی نہیں ہیں، اِس ایک کے دوبارہ مِل جانے پر زِیادہ خُوشی محسُوس کرےگا۔


”اگر تمہارا بھایٔی یا بہن گُناہ کرے تو جاؤ اَور تنہائی میں اُسے سمجھاؤ۔ اگر وہ تمہاری سُنے تو سمجھ لو کہ تُم نے اَپنے بھایٔی کو پا لیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات