Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 16:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 یِسوعؔ نے جَواب دیا، ”اَے یُوناہؔ کے بیٹے شمعُونؔ! تُو مُبارک ہے کیونکہ یہ بات گوشت اَور خُون نے نہیں لیکن میرے آسمانی باپ نے تُجھ پر ظاہر کی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 یِسُوعؔ نے جواب میں اُس سے کہا مُبارک ہے تُو شمعُوؔن بریوؔناہ کیونکہ یہ بات گوشت اور خُون نے نہیں بلکہ میرے باپ نے جو آسمان پر ہے تُجھ پر ظاہِر کی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 ईसा ने कहा, “शमौन बिन यूनुस, तू मुबारक है, क्योंकि किसी इनसान ने तुझ पर यह ज़ाहिर नहीं किया बल्कि मेरे आसमानी बाप ने।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 عیسیٰ نے کہا، ”شمعون بن یونس، تُو مبارک ہے، کیونکہ کسی انسان نے تجھ پر یہ ظاہر نہیں کیا بلکہ میرے آسمانی باپ نے۔

باب دیکھیں کاپی




متی 16:17
25 حوالہ جات  

نبیوں کے صحیفوں میں لِکھّا ہے: ’خُدا اُن سَب کو علم بخشےگا۔‘ جو کویٔی باپ کی سُنتا ہے اَور باپ سے سیکھتا ہے وہ میرے پاس آتا ہے۔


اَور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ خُدا کا بیٹا آ گیا ہے اَور اُس نے ہمیں سمجھ بخشی ہے تاکہ ہم اُسے جان لیں جو حقیقی ہے؛ اَور ہم اُس میں ہیں جو حقیقی ہے، یعنی اُس کے بیٹے یِسوعؔ المسیح میں۔ وُہی حقیقی خُدا اَور اَبدی زندگی ہے۔


تاکہ وہ اَپنے بیٹے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کا عِرفان مُجھے بخشے اَور مَیں غَیریہُودیوں کو اُس کی خُوشخبری سُناؤں۔ مَیں نے اُس وقت گوشت اَور خُون سے صلاح نہ لی۔


اَے بھائیو اَور بہنوں! میرا مطلب یہ ہے کہ جِسم اِنسانی جو خُون اَور گوشت کا مُرکّب ہے، خُدا کی بادشاہی کا وارِث نہیں ہو سَکتا، اَور نہ فنا بَقا کی وارِث ہو سکتی ہے۔


گزرے زمانوں میں یہ راز اِنسان کو اِس طرح مَعلُوم نہ ہُوا تھا، جِس طرح خُدا کے مُقدّس رسولوں اَور نبیوں پر پاک رُوح کے وسیلہ سے اَب ظاہر کیا گیا ہے۔


آپ کے تمام فرزند کو یَاہوِہ علم بخشیں گے، اَور آپ کے بچّوں کو کامل تسلّی مُیسّر ہوگی۔


جو کویٔی اقرار کرتا ہے کہ یِسوعؔ خُدا کے بیٹے ہیں، تو خُدا اُن کے اَندر اَور وہ خُدا میں پایٔے جاتے ہیں۔


تُم میں جو جماعت کے بُزرگ ہیں، مَیں اُن کی مانند ایک ہم بُزرگ اَور المسیح کے دُکھوں کا چشم دید گواہ اَور اُس کے ظاہر ہونے والے جلال میں شریک ہوکر اُن سے یہ درخواست کرتا ہُوں۔


کیونکہ تُمہیں ایمان کے وسیلہ سے خُدا کے فضل ہی سے نَجات مِلی ہے، اَور یہ تمہاری کوشش کا نتیجہ نہیں، بَلکہ خُدا کی بخشش ہے۔


تَب اَندریاسؔ اُسے ساتھ لے کر یِسوعؔ کے پاس آیا۔ یِسوعؔ نے اُس پر نگاہ ڈالی اَور فرمایا، ”تُم یُوحنّا کے بیٹے شمعُونؔ ہو، اَب سے تمہارا نام کیفؔا یعنی پطرس ہوگا۔“


جِس طرح فرزند خُون اَور گوشت والے اِنسان ہیں تو یِسوعؔ بھی خُود اُن کی مانند خُون اَور گوشت میں شریک ہو گیٔے تاکہ اَپنی موت کے وسیلہ سے اُسے یعنی اِبلیس کو جسے موت پر قُدرت حاصل تھی اُس کے اِس قُوّت کو نِیست کر دے۔


کیونکہ ہمیں خُون اَور گوشت یعنی اِنسان سے نہیں، بَلکہ تاریکی کی دُنیا کے حُکمران، اِختیار والوں، اَور شرارت کی رُوحانی فَوجوں سے لڑنا ہے جو آسمانی مقاموں میں ہیں۔


لیکن شمعُونؔ، کہ مَیں نے تمہارے لیٔے شِدّت سے دعا کی ہے کہ تیرا ایمان جاتا نہ رہے اَور جَب تو تَوبہ کر چُکے تو اَپنے بھائیوں کے ایمان کو مضبُوط کرنا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات