Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 13:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 تَب حُضُور اُن سے تمثیلوں میں بہت سِی باتیں یُوں کہنے لگے: ”ایک بیج بونے والا بیج بونے نِکلا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اور اُس نے اُن سے بُہت سی باتیں تمثِیلوں میں کہیں کہ دیکھو ایک بونے والا بِیج بونے نِکلا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 फिर उसने उन्हें बहुत-सी बातें तमसीलों में सुनाईं। “एक किसान बीज बोने के लिए निकला।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 پھر اُس نے اُنہیں بہت سی باتیں تمثیلوں میں سنائیں۔ ”ایک کسان بیج بونے کے لئے نکلا۔

باب دیکھیں کاپی




متی 13:3
27 حوالہ جات  

پھر یِسوعؔ نے اُن سے کہا، ”اگر تُم یہ تمثیل نہیں سمجھے تو باقی سَب تمثیلیں؟ کیسے سمجھوگے؟


اِسی قِسم کی کیٔی تمثیلوں، کے ذریعہ آپ لوگوں سے اُن کی سمجھ کے مُطابق کلام کیا کرتے تھے۔


جَب یِسوعؔ یہ تمثیلیں سُنا چُکے تو وہاں سے روانہ ہویٔے۔


میں تمثیلوں کے لیٔے اَپنا مُنہ کھولوں گا، میں قدیم زمانہ کی پوشیدہ باتیں بتاؤں گا۔


تب اہم کاہِنوں، شَریعت کے عالِموں اَور بُزرگوں نے اُنہیں گِرفتار کرنے کا راستہ تلاش کیا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ حُضُور نے اُن ہی کے لیٔے یہ مثال کہی ہے۔ لیکن وہ ہُجوم سے خوفزدہ تھے؛ تَب وہ آپ کو چھوڑکر چلے گیٔے۔


میں تمثیل کی طرف اَپنا کان لگاؤں گا؛ اَور اَپنا مُعمّہ بربط پر بَیان کروں گا:


”اگرچہ میں یہ باتیں تُمہیں تمثیلوں کے ذریعہ بَیان کرتا ہُوں، مگر وقت آ رہاہے کہ میں تمثیلوں سے بات نہیں کروں گا بَلکہ میں اَپنے باپ کے بارے میں تُم سے واضح طور پر باتیں کروں گا۔


پطرس نے کہا، ”اَے خُداوؔند، یہ تمثیل جو تُونے کہی، صِرف ہمارے لیٔے ہے یا سَب کے لیٔے ہے؟“


آپ نے فرمایا، ”تُمہیں تو خُدا کی بادشاہی کے رازوں کو سمجھنے کی قابلیّت دی گئی ہے، لیکن دُوسروں کو یہ باتیں تمثیلوں میں بَیان کی جاتی ہیں، کیونکہ، ” ’وہ دیکھتے ہُوئے بھی کُچھ نہیں دیکھتے؛ اَور سُنتے ہُوئے بھی کُچھ نہیں سمجھتے۔‘


یِسوعؔ اُنہیں تمثیلوں کے ذریعہ تعلیم دینے لگے: ”ایک شخص نے انگوری باغ لگایا۔ اَور اُس کے چاروں طرف احاطہ کھڑا کیا، اُس میں انگوروں کا رس نکالنے کے لیٔے ایک حوض کھودا اَور نگہبانی کے لیٔے ایک بُرج بھی بنایا۔ اَور تَب اُس نے انگوری باغ کاشت کاروں کو ٹھیکہ پردے دیا اَور خُود پردیس چلا گیا۔“


یِسوعؔ اُنہیں اَپنے پاس بُلاکر اُن سے تمثیلوں میں کہنے لگے: ”شیطان کو خُود شیطان ہی نکالے یہ کیسے ہو سَکتا ہے؟


”اَنجیر کے درخت سے یہ سبق سیکھو: جُوں ہی اُس کی ڈالی نرم ہوتی ہے اَور پتّے نکلتے ہیں تو تُمہیں مَعلُوم ہو جاتا ہے، کہ گرمی نزدیک ہے۔


کیا یہ سَب ٹھٹّھا کرکے اُس پر طنز نہ کریں گے اَور یہ یہ ضرب المثل کہتے ہُوئے اُسے حقیر نہ جانیں گے کہ اُس پر افسوس جو چوری کے مال کا انبار لگاتاہے اَور جبراً سے مال حاصل کرکے خُود کو مالدار بناتا ہے! مگر اَیسا کب تک ہوگا؟


اُس دِن لوگ تمہارا مذاق اُڑائیں گے؛ وہ اِس ماتم کے نغمہ سے تُم پر لَعن طَعن کریں گے: ’ہم بالکُل غارت ہو گئے؛ میرے لوگوں کی مِیراث تقسیم ہو گئی۔ اُس نے اُسے ہم سے جُدا کر دیا! وہ ہمارے کھیت باغیوں کو دیتاہے۔‘ “


تَب مَیں نے کہا، ”آہ، اَے یَاہوِہ قادر! لوگ میرے متعلّق کہہ رہے ہیں، ’کیا وہ محض تمثیلیں ہی نہیں کہتاہے؟‘ “


”اَے آدمؔ زاد، ایک پہیلی بَیان کر اَور بنی اِسرائیل کو یہ تمثیل سُنا۔


اَور یِسوعؔ پھر اُن سے تمثیلوں میں کہنے لگے:


بوتے وقت کُچھ بیج، راہ کے کنارے، گِرے اَور پرندوں نے آکر اُنہیں چُگ لیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات