Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 11:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 کیونکہ یُوحنّا نہ کھاتے تھے اَور نہ پیتے تھے، اَور لوگ کہتے ہیں، ’اُس میں بدرُوح ہے۔‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 کیونکہ یُوحنّا نہ کھاتا آیا نہ پِیتا اور وہ کہتے ہیں کہ اُس میں بدرُوح ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 देखो, यहया आया और न खाया, न पिया। यह देखकर लोग कहते हैं कि उसमें बदरूह है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 دیکھو، یحییٰ آیا اور نہ کھایا، نہ پیا۔ یہ دیکھ کر لوگ کہتے ہیں کہ اُس میں بدروح ہے۔

باب دیکھیں کاپی




متی 11:18
17 حوالہ جات  

کیونکہ وہ خُداوؔند کی نظر میں عظیم ٹھہرے گا۔ وہ انگوری شِیرے اَور شراب سے ہمیشہ دُور رہے گا اَور اَپنی ماں کے رحم ہی سے پاک رُوح سے معموُر ہوگا۔


حضرت یُوحنّا اُونٹ کے بالوں سے بُنا لباس پہنتے تھے اَور اُن کا کمربند چمڑے کا تھا۔ اَور اُن کی خُوراک ٹِڈّیاں اَور جنگلی شہد تھی۔


اُن میں سے کیٔی ایک نے کہا، ”اِس میں بدرُوح ہے اَور وہ پاگل ہو گیا ہے۔ اِس کی کیوں سُنیں؟“


یہُودی رہنماؤں نے یِسوعؔ کو جَواب دیا، ”اگر ہم کہتے ہیں کہ آپ سامری ہیں اَور آپ میں بدرُوح ہے تو کیا یہ ٹھیک نہیں؟“


لوگوں نے کہا، ”آپ میں ضروُر کویٔی بدرُوح ہے، کون آپ کو قتل کرنا چاہتاہے؟“


شاگرد کے لیٔے یہی کافی ہے کہ وہ اَپنے اُستاد کی مانِند ہو جائے؛ اَور خادِم اَپنے آقا کی مانِند ہو جائے۔ اگر اُنہُوں نے گھر کے مالک کو بَعل زبُول کہا ہے تو اُس کے گھرانے کے لوگوں کو اَور کیا کُچھ بُرا بھلا کیوں نہ کہیں گے!


سزا کے دِن آ رہے ہیں، اَور حِساب کے دِن نزدیک ہیں۔ اِسرائیل اُسے جان لے۔ تیرے گُناہوں کی کثرت اَور تیری عداوت کی شِدّت کے باعث، نبی احمق سمجھا جاتا ہے، اَور اِلہام یافتہ اِنسان مجنوں قرار دیا جاتا ہے۔


مَیں نے رنگیلوں کی صحبت میں کبھی وقت ضائع نہیں کیا، اَور نہ ہی اُن کے ساتھ رنگ رلیاں منائیں؛ میں تنہا بیٹھا رہا کیونکہ آپ کا ہاتھ مُجھ پر تھا اَور آپ نے مُجھے اُن کے گُناہوں کے باعث غُصّہ سے بھر دیا تھا۔


بَلکہ میں اَپنے بَدن کو مارتا، پیٹتا اَور اُسے قابُو میں رکھتا ہُوں تاکہ اَیسا نہ ہو کہ دُوسروں کو تبلیغ کرنے کے بعد میں خُود اِنعام سے محروم رہ جاؤں۔


جَب وہ اَپنی صفائی میں یہ بَیان کر ہی رہے تھے تو فِیستُسؔ نے اُنہیں اِشارے سے روک کر بُلند آواز سے کہا، ”پَولُسؔ! تو پاگل ہو گیا ہے، علم کی زیادتی نے تُجھے پاگل کر دیا ہے۔“


’یَاہوِہ نے تُمہیں یہویادعؔ کی جگہ کاہِنؔ مُقرّر کیا ہے تاکہ آپ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے ناظِم ہوں اَور ہر ایک اُس پاگل شخص کو جو نبُوّت کا دعویٰ کرتا ہے اُسے قَیدخانہ میں ڈال کر اُس کے پیروں میں بیڑیاں اُس کی گردن میں لوہے کی زنجیریں ڈالے۔


جَب یِہُو اَپنے ساتھی سرداروں کے پاس باہر آیا، تو وہ اُس سے دریافت کرنے لگے، ”کیا سَب کچھ ٹھیک ہے، یہ پاگل شخص تمہارے پاس کیوں آیاتھا؟“ یِہُو نے اُنہیں جَواب دیا، ”تُم اُس شخص سے اَور اُس کی باتوں سے خُوب واقف ہو۔“


لیکن فریسیوں نے کہا، ”یہ تو بدرُوحوں کے رہنما کی مدد سے بدرُوحوں کو نکالتا ہے۔“


” ’ہم نے تمہارے لیٔے بانسری بجائی، اَور تُم نہ ناچے؛ ہم نے مرثیہ پڑھا، تَب بھی تُم نہ رُوئے۔‘


شَریعت کے عالِم جو یروشلیمؔ سے آئےتھے اُن کا کہنا تھا، ”یِسوعؔ میں بَعل زبُول ہے! اَور یہ بھی کہ وہ بدرُوحوں کے رہنما کی مدد سے بدرُوحوں کو نکالتے ہیں۔“


یہ سُن کر یہُودی چہک کر کہنے لگے، ”اَب ہمیں مَعلُوم ہو گیا کہ آپ میں بدرُوح ہے۔ حضرت اَبراہامؔ مَر گیٔے اَور دُوسرے نبی بھی۔ مگر آپ کہتے ہو کہ جو کویٔی میرے کلام پر عَمل کرےگا وہ موت کا مُنہ کبھی نہ دیکھے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات