Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 10:36 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

36 آدمی کے دُشمن اُس کے اَپنے گھر ہی کے لوگ ہوں گے۔‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

36 اور آدمی کے دُشمن اُس کے گھر ہی کے لوگ ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

36 इनसान के दुश्मन उसके अपने घरवाले होंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

36 انسان کے دشمن اُس کے اپنے گھر والے ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی




متی 10:36
14 حوالہ جات  

کیونکہ بیٹا اَپنے باپ سے حقارت کرتا ہے، بیٹی اَپنی ماں کی، اَور بہُو اَپنی ساس کے خِلاف میں کھڑی ہو جاتی ہے۔ آدمی کے دُشمن اُس کے گھر ہی کے لوگ ہوتے ہیں۔


کیونکہ تمہارے بھائیوں اَور تمہارے اَپنے خاندان کے لوگوں نے بھی، تمہارے ساتھ بےوفائی کی ہے؛ وہ تمہارے خِلاف سازش کرتے اَور چیخ چیخ کر شکایت کرتے ہیں۔ اگرچہ وہ تُم سے میٹھی میٹھی باتیں بھی کریں، تو بھی اُن پر یقین نہ کرنا۔


بَلکہ میرے عزیز دوست نے بھی، جِس پر مُجھے بھروسا تھا، اَورجو میری روٹی کھاتا ہے، وُہی مُجھ پر لات اُٹھاتا ہے۔


لیکن وہ تو آپ ہی تھے میری طرح ایک اِنسان، میرے رفیق اَور میرے دِلی دوست،


پھر داویؔد نے ابیشائی اَور تمام مُلازمین سے کہا، ”جَب میرا ہی بیٹا جو میرا اَپنا خُون اَور گوشت ہے، مُجھے جان سے مار ڈالنا چاہتے ہیں تو یہ بِنیامینی جِتنا بھی کرے کم ہے۔ اُسے چھوڑ دو اَور لعنت کرنے دو کیونکہ یَاہوِہ نے اُسے حُکم دیا ہے۔


کیونکہ مَیں نے بہُتوں کی تہمت سُنی ہے، ”اَور چاروں طرف دہشت ہی دہشت ہے! اُس کی مذمّت کرو، آؤ، ہم اُس کی مذمّت کریں!“ میرے تمام دوست، میرے ٹھوکر کھانے کے منتظر ہیں اَور کہتے ہیں، ”شاید وہ فریب کھائے؛ تَب ہم اُس پر غالب آئیں گے اَور اُس سے اَپنا اِنتقام لیں گے۔“


جَب داویؔد کے سَب سے بڑے بھایٔی اِلیابؔ نے اُسے اُن آدمیوں کے ساتھ گُفتگو کرتے سُنا تو وہ غُصّہ سے آگ بگُولہ ہو گیا اَور پُوچھا، ”تُم یہاں کیوں آئے ہو؟ اَور وہ تھوڑی سِی بھیڑیں بیابان میں تُم نے کس کے پاس چھوڑیں؟ میں جانتا ہُوں کہ تُم کتنے مغروُر ہو اَور تمہارا دِل کتنا شرارت سے بھرا ہے۔ تُم محض لڑائی دیکھنے آئے ہو۔“


اَور مَیں تیرے اَور عورت کے درمیان، اَور تیری نَسل اَور اُس کی نَسل کے درمیان؛ عداوت ڈالوں گا؛ وہ تیرا سَر کُچلے گا، اَور تُو اُس کی اِیڑی پر کاٹے گا۔“


پطرس نے جَواب دیا، ”نہیں، مَیں آپ کو اَپنے پاؤں ہرگز نہیں دھونے دُوں گا۔“ یِسوعؔ نے جَواب دیا، ”اگر مَیں تُمہیں نہ دھوؤں، تو تمہاری میرے ساتھ کویٔی شراکت نہیں رہ سکتی۔“


”اَور مَیں مِصریوں کو ایک دُوسرے کے خِلاف اُبھاروں گا بھایٔی، بھایٔی سے، ہمسایہ، ہمسایہ سے، شہر، شہر سے، اَور صُوبہ، صُوبہ سے لڑے گا۔


”بھایٔی اَپنے بھایٔی کو اَور باپ اَپنے بیٹے کو قتل کے لیٔے حوالہ کرےگا، اَور بچّے اَپنے والدین کے خِلاف کھڑے ہوکر اُنہیں قتل کروا ڈالیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات