Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 1:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 ”ایک کنواری حاملہ ہوگی اَور اُس سے ایک بیٹا پیدا ہوگا اَور اُس کا نام عِمّانُوایلؔ رکھا جایٔےگا،“ جِس کا ترجُمہ ہے ”خُدا ہمارے ساتھ۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 دیکھو ایک کنواری حامِلہ ہو گی اور بیٹا جنے گی اور اُس کا نام عِمّاؔنُوایل رکھیں گے جِس کا ترجمہ ہے خُدا ہمارے ساتھ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 “देखो एक कुँवारी हामिला होगी। उससे बेटा पैदा होगा और वह उसका नाम इम्मानुएल रखेंगे।” (इम्मानुएल का मतलब ‘ख़ुदा हमारे साथ’ है।)

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 ”دیکھو ایک کنواری حاملہ ہو گی۔ اُس سے بیٹا پیدا ہو گا اور وہ اُس کا نام عمانوایل رکھیں گے۔“ (عمانوایل کا مطلب ’خدا ہمارے ساتھ‘ ہے۔)

باب دیکھیں کاپی




متی 1:23
18 حوالہ جات  

اِس لیٔے یَاہوِہ خُود ہی تُمہیں ایک نِشان دے گا: دیکھو ایک کنواری حاملہ ہوگی اَور اُس سے ایک بیٹا پیدا ہوگا اَور اُس کا نام عِمّانُوایلؔ رکھا جایٔےگا۔


قادرمُطلق یَاہوِہ ہمارے ساتھ ہیں؛ یعقوب کا خُدا ہمارا قلعہ ہیں۔


اَور کلام مُجسّم ہُوا اَور ہمارے درمیان فضل اَور سچّائی سے معموُر ہوکر خیمہ زن ہُوا، اَور ہم نے اُن کا اَیسا جلال دیکھا، جو صِرف آسمانی باپ کے اِکلوتے بیٹے کا ہوتاہے۔


یقیناً خُدا میری نَجات ہے؛ میں اُن پر توکّل کروں گا اَور نہ ڈروں گا۔ یَاہوِہ، یَاہوِہ ہی میری قُوّت اَور میرا نغمہ ہے؛ وہ میری نَجات بنا ہے۔“


قادرمُطلق یَاہوِہ ہمارے ساتھ ہیں؛ یعقوب کا خُدا ہمارا قلعہ ہیں۔


اِس میں کویٔی شک نہیں کہ حقیقی دینداری کا سرچشمہ عظیم ہے یعنی: وہ جو جِسم میں ظاہر ہویٔے، اَور پاک رُوح کے وسیلہ سے صادق ٹھہرے، اَور فرشتوں کو دِکھائی دئیے، غَیریہُودیوں میں اُن کی مُنادی ہُوئی، اَور ساری دُنیا میں لوگ اُن پر ایمان لائے، اَور خُدا نے یِسوعؔ کو اَپنے ساتھ رہنے کے لیٔے جلال میں آسمان پر اُٹھالیا۔


اَور اُنہیں اُن سبھی باتوں پر عَمل کرنے کی تعلیم دو جِن کا مَیں نے تُمہیں حُکم دیا ہے۔ اَور دیکھو! بے شک میں دُنیا کے آخِر تک ہمیشہ تمہارے ساتھ ہُوں۔“


خُداوؔند تیری رُوح کے ساتھ رہے۔ تُم سَب پر خُدا کا فضل ہوتا رہے۔


قوم کے بُزرگ اُن ہی کے ہیں اَور المسیح بھی جِسمانی طور پر اُن ہی کی نَسل سے تھے جو سَب سے اعلیٰ ہیں اَور اَبد تک خُدائے مُبارک ہیں۔ آمین۔


مطلب یہ ہے کہ خُدا نے المسیح کے ذریعہ دُنیا والوں سے صُلح کرلی، اَور اُنہیں اُن کی سرکشیوں کا ذمّہ دار نہیں ٹھہرایا۔ المسیح نے صُلح کا یہ پیغام ہمارے سُپرد کر دیا۔


ایک رات خُداوؔند نے پَولُسؔ سے رُویا میں کلام کیا: ”خوف نہ کر؛ بَلکہ کہتا چلا جا، اَور خاموش نہ رہ۔


مگر خُداوؔند میرا مددگار ہُوا۔ اَور خُداوؔند نے مُجھے قُوّت بخشی تاکہ میرے ذریعہ پیغام کی پُوری طرح سے مُنادی کی جائے تاکہ سَب غَیریہُودی اُسے سُن سکیں۔ ساتھ ہی میں بھُوکے شیروں کے مُنہ سے بھی چھُڑایا گیا۔


حضرت یُوسیفؔ نے نیند سے جاگ کر جَیسا خُداوؔند کے فرشتہ نے اُنہیں حُکم دیا تھا وَیسا ہی کیا اَور اَپنی بیوی، حضرت مریمؔ کو گھر لے آئے۔


پس ہم اِن باتوں کے بارے میں اَور کیا کہیں؟ اگر خُدا ہماری طرف ہے تو کون ہمارا مُخالف ہو سَکتا ہے؟


جَب داویؔد ہی خُود اُنہیں ’خُداوؔند‘ کہتے ہیں۔ تو وہ کِس طرح داویؔد کا بیٹاہو سکتے ہیں؟“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات