Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مرقس 8:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 وہ اُس نابینا کا ہاتھ پکڑکر اُسے گاؤں سے باہر لے گیٔے۔ اَور اُس کی آنکھوں پر تھُوک کر اَپنے ہاتھ اُس پر رکھے، اَور آپ نے پُوچھا، ”تُمہیں کُچھ نظر آ رہاہے؟“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 وہ اُس اندھے کا ہاتھ پکڑ کر اُسے گاؤں سے باہر لے گیا اور اُس کی آنکھوں میں تُھوک کر اپنے ہاتھ اُس پر رکھّے اور اُس سے پُوچھا کیا تُو کُچھ دیکھتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 ईसा अंधे का हाथ पकड़कर उसे गाँव से बाहर ले गया। वहाँ उसने उस की आँखों पर थूककर अपने हाथ उस पर रख दिए और पूछा, “क्या तू कुछ देख सकता है?”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 عیسیٰ اندھے کا ہاتھ پکڑ کر اُسے گاؤں سے باہر لے گیا۔ وہاں اُس نے اُس کی آنکھوں پر تھوک کر اپنے ہاتھ اُس پر رکھ دیئے اور پوچھا، ”کیا تُو کچھ دیکھ سکتا ہے؟“

باب دیکھیں کاپی




مرقس 8:23
12 حوالہ جات  

یِسوعؔ اُس آدمی کو بھیڑ سے، الگ لے گیٔے، اَور اَپنی اُنگلیاں اُس کے کانوں میں ڈالیں۔ اَور تھُوک سے اُس کی زبان چھُوئی۔


اَور مِنّت کرکے کہنے لگا، ”میری چُھوٹی بیٹی مَرنے پر ہے۔ مہربانی سے چلئے اَور اُس پر اَپنے ہاتھ رکھ دیجئے تاکہ وہ شفایاب ہو جائے اَور زندہ رہے۔“


ساؤلؔ زمین پر سے اُٹھا اَور جَب اُس نے اَپنی آنکھیں کھولیں تو وہ کچھ بھی نہیں دیکھ سَکا اَور اُس کے ساتھی اُس کا ہاتھ پکڑکر اُسے دَمشق شہر لے گیٔے۔


جتنے بیٹے اُس سے پیدا ہوئے اُن میں سے کویٔی نہ رہا جو اُس کا رہنما ہوتا؛ جتنے بچّے اُس نے پالے پوسے اُن میں سے کویٔی نہ رہا جو اُس کا ہاتھ پکڑتا۔


یَاہوِہ، تیرا خالق، جِس نے تُجھے رحم میں بنایا، اَورجو تیری مدد کرےگا، یُوں فرماتے ہیں: اَے میرے خادِم یعقوب، اَور میرے برگُزیدہ یسُورُونؔ، خوف نہ کر۔


اِس لیٔے میں تُمہیں صلاح دیتا ہُوں کہ مُجھ سے آگ میں تپایا ہُوا سونا خرید لے تاکہ دولتمند ہو جائے اَور پہننے کے لیٔے سفید پوشاک خرید کر پہن لو تاکہ تمہارے ننگے پن کی شرمندگی ظاہر نہ ہونے پایٔے اَور اَپنی آنکھوں میں ڈالنے کے لیٔے سُرمہ لے لو تاکہ تُم بینائی پاؤ۔


یہ اُس عہد کی مانند نہ ہوگا جو مَیں نے اُن کے باپ دادا سے اُس وقت باندھا تھا، جَب مَیں نے مُلکِ مِصر سے اُنہیں نکال لانے کے لیٔے اُن کا ہاتھ پکڑا تھا، کیونکہ وہ میرے اُس عہد کے وفادار نہ رہے، خُداوؔند فرماتے ہیں کہ اِس لیٔے میں بھی اُن سے دُورہو گیا۔


جو اُس عہد کی مانند نہ ہوگا جو مَیں نے اُن کے آباؤاَجداد کے ساتھ، اُس وقت باندھا تھا، جَب مَیں نے اُن کا ہاتھ پکڑکر، اُنہیں مِصر سے باہر نکالا تھا، کیونکہ اُنہُوں نے میرے اُس عہد کو توڑ ڈالا تھا، حالانکہ میں اُن کا شوہر تھا،“ یہی یَاہوِہ کا کلام ہے۔


اُس آدمی نے نگاہ اُوپر اُٹھاکر کہا، ”میں لوگوں کو دیکھتا ہُوں؛ لیکن وہ چلتے درختوں کی طرح دکھتے ہیں۔“


یِسوعؔ نے اُس سے کہا، ”اِس گاؤں میں کسی کو یہ بات بتائے بغیر سیدھے اَپنے گھر چلے جاؤ۔“


پلٹن کا سالار اُس جَوان کا ہاتھ پکڑکر اُسے الگ لے گیا اَور پُوچھنے لگا، ”تُم مُجھے کیا بتانا چاہتے ہو؟“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات